image
Wednesday, May 8 2024 | Time 10:38 Hrs(IST)
International

غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار 356 ہو گئی

غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار 356 ہو گئی

غزہ، 27 اپریل (یو این آئی) غزہ پٹی میں جاری اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر 34,356 ہو گئی ہے۔
حماس کے زیر انتظام وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں مزید 51 فلسطینی شہید اور 75 زخمی ہوئے۔ 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل اور حماس کے درمیان تنازع شروع ہونے کے بعد سے ہلاکتوں کی کل تعداد 34,356 اور زخمیوں کی تعداد 77,368 تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی حکام نے خدشہ ظاہر کیا کہ غزہ کے رفح میں ممکنہ زمینی کارروائی اسرائیل کے خلاف بین الاقوامی قانونی کارروائی کا باعث بن سکتی ہے۔
اسرائیل کے پبلک کان ریڈیو نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیل دی ہیگ میں بین الاقوامی فوجداری عدالت کی طرف سے ایک اور خطرے کی تیاری کر رہا ہے جس میں سینئر اسرائیلی حکام کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نتن یاہو نے رفح میں زمینی کارروائی کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے تاہم فوج کو ابھی تک پیش قدمی کی اجازت نہیں ملی ہے۔
اسرائیلی جنگی کابینہ کے اجلاس کے بعد جنوبی غزہ شہر پر منصوبہ بند حملے سے قبل اسرائیل کی جانب سے رفح سے شہریوں کو جلد نکالنے کی توقع ہے۔
قابل ذکر ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان چھ ماہ سے زائد عرصے سے جاری جنگ کے دوران غزہ کے شمالی اور وسطی علاقوں سے بے گھر ہونے کے بعد رفح 10.4 لاکھ سے زائد فلسطینیوں کی آخری پناہ گاہ بن چکا ہے۔
یواین آئی، م ش

خاص خبریں
باڑمیر لوک سبھا حلقہ کے دودھوا کھردمیں دوبارہ پولنگ شروع

باڑمیر لوک سبھا حلقہ کے دودھوا کھردمیں دوبارہ پولنگ شروع

باڑمیر، 08 مئی (یو این آئی) راجستھان میں لوک سبھا عام انتخابات-2024 کے تحت باڑمیر لوک سبھا حلقہ کے دودھوا کھرد گاؤں کے پولنگ بوتھ نمبر 50 پر سخت حفاظتی انتظامات کےساتھ آج صبح سات بجے دوبارہ پولنگ شروع ہوئی ۔

...مزید دیکھیں

جنوبی برازیل میں طوفان سے مرنے والوں کی تعداد 90 تک پہنچ گئی

ساؤ پالو، 8 مئی (یو این آئی) برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران طوفان میں پانچ افراد کی موت ہو گئی، جس کے ساتھ صوبے میں بارش اور سیلاب کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر90 ہو گئی ہے۔

...مزید دیکھیں
’ہسٹری شیٹ‘، اندرونی پولیس دستاویز پبلک نہ کی جائے : سپریم کورٹ

’ہسٹری شیٹ‘، اندرونی پولیس دستاویز پبلک نہ کی جائے : سپریم کورٹ

نئی دہلی، 7 مئی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے 'ہسٹری شیٹ' کے عوامی استعمال کو قانونی قرار دینے والے دہلی ہائی کورٹ کے حکم کو منگل کو مسترد کر دیا اور 'ازخود نوٹس لینے' کے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرنے اور "ہسٹری شیٹ" کے استعمال میں ترامیم پر غور کرنے کی ہدایت دی۔

...مزید دیکھیں
تیسرے مرحلے میں شام 5 بجے تک 60 فیصد سے زیادہ ووٹنگ ہوئی

تیسرے مرحلے میں شام 5 بجے تک 60 فیصد سے زیادہ ووٹنگ ہوئی

نئی دہلی، 07 مئی (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں منگل کو شام 5 بجے تک 11 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے دادرا نگر حویلی اور دمن اور دیو کی کل 93 سیٹوں پر
شام پانچ بجے تک 60.19 فیصد ووٹنگ ہوئی۔

...مزید دیکھیں
تیسرے مرحلے کی پولنگ میں بنگال میں 73فیصد پولنگ

تیسرے مرحلے کی پولنگ میں بنگال میں 73فیصد پولنگ

کلکتہ 7مئی(یواین آئی)
تیسر مرحلے کی پولنگ کے دوران مرشدآباد حلقے میں سی پی آئی ایم نے اپنی تنظیمی صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین جعلی پولنگ کو ایجنٹ کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

...مزید دیکھیں
الیکشن کمیشن کی ساکھ اب تک کی کم ترین سطح پر: کھرگے

الیکشن کمیشن کی ساکھ اب تک کی کم ترین سطح پر: کھرگے

نئی دہلی، 07 مئی (یو این آئی) کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے نے منگل کو کہا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) جیسے آئینی ادارے کی ساکھ اب تک کی سب سے نچلی سطح پر ہے۔

...مزید دیکھیں
اروند کیجریوال کی عدالتی حراست میں 20 مئی تک توسیع

اروند کیجریوال کی عدالتی حراست میں 20 مئی تک توسیع

نئی دہلی، 7 مئی (یو این آئی) دہلی کی خصوصی عدالت نے منگل کو وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی (آپ) کے کنوینر اروند کیجریوال کی عدالتی تحویل میں 20 مئی تک توسیع کر دی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے مسٹر کیجریوال کو 21 مارچ کو دہلی ایکسائز پالیسی میں مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا تھا قومی راجدھانی دہلی کے راؤز ایونیو میں واقع خصوصی عدالت کی جج کاویری باویجا نے مسٹر کیجریوال کی عدالتی تحویل میں توسیع کا فیصلہ سنایا۔

...مزید دیکھیں
حب الوطنی کے گیت لکھنے میں ماہر تھے پریم دھون

حب الوطنی کے گیت لکھنے میں ماہر تھے پریم دھون

06 May 2024 | 5:38 PM

ممبئی،6مئی (یواین آئی) (یواین آئی) بالی ووڈ میں پریم دھون کو ایک ایسے نغمہ نگار کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جن کے حب الوطنی سے معمورنغموں کی مسحور کردینےآواز کان میں پڑتے ہی آج بھی عام ہندوستانی ملک کی محبت کے جذبے سے متاثرہوئے بغیر نہیں رہ پاتا۔

image