NationalPosted at: Dec 8 2019 2:02PM اناج منڈی آگ حادثے میں مارے گئے لوگوں کو دو دو لاکھ کی امدادی رقم
نئی دہلی،8دسمبر(یواین آئی)وزیراعظم نریندرمودی نے دہلی کے اناج منڈی آگ حادثے میں مارے گئے لوگوں کے گھروالوں کو دو دو لاکھ روپے کا معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعظم کے دفتر نے ایک ٹویٹ میں یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ زخمیوں میں ہر ایک کو 50ہزار روپے کی مدد دی جائےگی۔ٹویٹ میں کہاگیا ہے،’’وزیراعظم نریندرمودی نے وزیراعظم فنڈ سے دہلی میں ہوئے اس حادثے میں مارے گئےلوگوں کے رشتہ داروں کو دو لاکھ روپے کی امدادی رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔وزیراعظم نے زخمیوں میں ہر ایک کو 50ہزارروپے دینے کو منظوری دی ہے۔‘‘
دہلی کے رانی جھانسی روڈ کے نزدیک اناج منڈی میں ایک عمارت کی چوتھی اور پانچویں منزل پر اتوار کی صبح شدید آگ لگ گئی،جس میں کم از کم 43افراد کی دم گھٹنےسے موت ہوگئی اور تقریباً 15زخیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔تقریباً 50افراد زخمی ہوئے ہیں۔
یواین آئی۔اےایم۔