image
Wednesday, May 8 2024 | Time 10:11 Hrs(IST)
International

ہندوستان نے برطانیہ کو اپنے شہریوں کے تحفظات سے آگاہ کیا

ہندوستان نے برطانیہ کو اپنے شہریوں کے تحفظات سے آگاہ کیا

نیویارک، 22 ستمبر (یو این آئی) ہندوستان نے برطانیہ میں ہندوستانی کمیونٹی کے تحفظ کے بارے میں اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے اور اس سلسلے میں حکومت برطانیہ کی طرف سے موصولہ یقین دہانیوں کا خیر مقدم کیا ہے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے بدھ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر برطانیہ کے خارجہ سکریٹری جیمز کلیورلی کے ساتھ اس مسئلہ پر تبادلہ خیال کیا اور ان کی طرف سے دی گئی یقین دہانیوں کا خیرمقدم کیا۔
مسٹر جے شنکر نے ٹویٹ کیاکہ "برطانیہ کے خارجہ سکریٹری جیمز کلیورلی کے ساتھ گرمجوشی سے بات چیت ہوئی۔ روڈ میپ 2030 کو آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ہماری بات چیت میں انڈو پیسیفک، یوکرین اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے معاملات سمیت عالمی مسائل کا بھی احاطہ کیا گیا۔ انہوں نے برطانیہ میں ہندوستانی کمیونٹی کی حفاظت اور بہبود کے بارے میں اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ اس سلسلے میں ان کی یقین دہانی کا خیر مقدم کیا گیا۔
برطانیہ نے حال ہی میں مشرقی انگلینڈ کے شہر لیسٹر میں کئی پرتشدد فرقہ وارانہ جھڑپوں کا مشاہدہ کیا ہے، جس میں ایک ہندو مندر میں توڑ پھوڑ کی گئی تھی اور مندر کے باہر ایک بھگوا جھنڈا کو تشدد پر آمادہ بھیڑ نے کھینچ لیا تھا۔ انگلینڈ کے ویسٹ مڈلینڈز کے قصبے اسمتھ وِک میں درگا بھون ہندو سینٹر کی طرف مارچ کرتے ہوئے ایک بڑا ہجوم 'اللہ اکبر' کا نعرہ لگا رہا ہے۔ ان واقعات کے بعد ہندوستانی ہائی کمیشن نے حکام پر زور دیا کہ وہ متاثرہ ہندوستانی کمیونٹی کو تحفظ فراہم کریں۔
لیسٹر میں ہندوستانی کمیونٹی کے خلاف تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے ہندوستانی ہائی کمیشن نے ایک بیان میں لیسٹر میں ہندو مندر میں تشدد اور توڑ پھوڑ کی مذمت کی اور ان حملوں میں ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔ ہم حکام سے متاثرین کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
لیسٹر شائر پولیس نے ایک بیان میں کہاکہ "ہم لیسٹر میں تشدد، بدامنی یا دھمکی کو برداشت نہیں کریں گے اور ہم امن اور بات چیت کا مطالبہ کرتے رہیں گے۔" ہمارا پولیس آپریشن اور تفتیش بڑے پیمانے پر جاری ہے۔
یواین آئی ظ ا

خاص خبریں

جنوبی برازیل میں طوفان سے مرنے والوں کی تعداد 90 تک پہنچ گئی

ساؤ پالو، 8 مئی (یو این آئی) برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران طوفان میں پانچ افراد کی موت ہو گئی، جس کے ساتھ صوبے میں بارش اور سیلاب کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر90 ہو گئی ہے۔

...مزید دیکھیں
’ہسٹری شیٹ‘، اندرونی پولیس دستاویز پبلک نہ کی جائے : سپریم کورٹ

’ہسٹری شیٹ‘، اندرونی پولیس دستاویز پبلک نہ کی جائے : سپریم کورٹ

نئی دہلی، 7 مئی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے 'ہسٹری شیٹ' کے عوامی استعمال کو قانونی قرار دینے والے دہلی ہائی کورٹ کے حکم کو منگل کو مسترد کر دیا اور 'ازخود نوٹس لینے' کے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرنے اور "ہسٹری شیٹ" کے استعمال میں ترامیم پر غور کرنے کی ہدایت دی۔

...مزید دیکھیں
تیسرے مرحلے میں شام 5 بجے تک 60 فیصد سے زیادہ ووٹنگ ہوئی

تیسرے مرحلے میں شام 5 بجے تک 60 فیصد سے زیادہ ووٹنگ ہوئی

نئی دہلی، 07 مئی (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں منگل کو شام 5 بجے تک 11 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے دادرا نگر حویلی اور دمن اور دیو کی کل 93 سیٹوں پر
شام پانچ بجے تک 60.19 فیصد ووٹنگ ہوئی۔

...مزید دیکھیں
تیسرے مرحلے کی پولنگ میں بنگال میں 73فیصد پولنگ

تیسرے مرحلے کی پولنگ میں بنگال میں 73فیصد پولنگ

کلکتہ 7مئی(یواین آئی)
تیسر مرحلے کی پولنگ کے دوران مرشدآباد حلقے میں سی پی آئی ایم نے اپنی تنظیمی صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین جعلی پولنگ کو ایجنٹ کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

...مزید دیکھیں
الیکشن کمیشن کی ساکھ اب تک کی کم ترین سطح پر: کھرگے

الیکشن کمیشن کی ساکھ اب تک کی کم ترین سطح پر: کھرگے

نئی دہلی، 07 مئی (یو این آئی) کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے نے منگل کو کہا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) جیسے آئینی ادارے کی ساکھ اب تک کی سب سے نچلی سطح پر ہے۔

...مزید دیکھیں
اروند کیجریوال کی عدالتی حراست میں 20 مئی تک توسیع

اروند کیجریوال کی عدالتی حراست میں 20 مئی تک توسیع

نئی دہلی، 7 مئی (یو این آئی) دہلی کی خصوصی عدالت نے منگل کو وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی (آپ) کے کنوینر اروند کیجریوال کی عدالتی تحویل میں 20 مئی تک توسیع کر دی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے مسٹر کیجریوال کو 21 مارچ کو دہلی ایکسائز پالیسی میں مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا تھا قومی راجدھانی دہلی کے راؤز ایونیو میں واقع خصوصی عدالت کی جج کاویری باویجا نے مسٹر کیجریوال کی عدالتی تحویل میں توسیع کا فیصلہ سنایا۔

...مزید دیکھیں
مودی پر عوام کا اعتماد کم ہوا، یاترا کی وجہ سے راہل پر بھروسہ بڑھا: کانگریس

مودی پر عوام کا اعتماد کم ہوا، یاترا کی وجہ سے راہل پر بھروسہ بڑھا: کانگریس

نئی دہلی، 07 مئی (یواین آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ 10 سالوں میں صرف جھوٹ بولا اور لوگوں کو گمراہ کیا ہے، اس لیے عوام کا ان پر سے اعتماد اٹھ گیا ہے، لیکن کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بھارت جوڑو یاترا اور بھارت جوڑو نیائے یاترا کرتے ہوئے انہوں نے ملک کے لوگوں کا اعتماد جیت لیا ہے۔

...مزید دیکھیں
حب الوطنی کے گیت لکھنے میں ماہر تھے پریم دھون

حب الوطنی کے گیت لکھنے میں ماہر تھے پریم دھون

06 May 2024 | 5:38 PM

ممبئی،6مئی (یواین آئی) (یواین آئی) بالی ووڈ میں پریم دھون کو ایک ایسے نغمہ نگار کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جن کے حب الوطنی سے معمورنغموں کی مسحور کردینےآواز کان میں پڑتے ہی آج بھی عام ہندوستانی ملک کی محبت کے جذبے سے متاثرہوئے بغیر نہیں رہ پاتا۔

image