NationalPosted at: Jun 13 2021 5:12PM کانگریس کی سینئرلیڈراندرا ہریدیش انتقال کر گئیں
نئی دہلی ، 13 جون (یو این آئی) کانگریس کی سینئر لیڈر اندرا ہریدیش کا اتوار کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا محترمہ ہریدیش کانگریس ہائی کمان کے ساتھ ہونے والی میٹنگ میں شرکت کے لئے دہلی آئی تھیں ان کی طبیعت بگڑ نے پر اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا ، جہاں ان کی موت ہو گئی وہ 80 سال کی تھیں وہ اتراکھنڈ اسمبلی میں حزب اختلاف کی لیڈر اور ہلدوانی سے رکنِ اسمبلی تھیں۔
یواین آئی ۔ ک ج