image
Saturday, Apr 27 2024 | Time 10:07 Hrs(IST)
Sports

کولکاتا کو شکست دے دوچارکرکے ممبئی فائنل میں

کولکاتا کو شکست دے دوچارکرکے ممبئی فائنل میں

بنگلور، 19 مئی (یو این آئی) لیگ اسپنر کرن شرما (16 رن پر چار وکٹ) اور فاسٹ بالر جسپريت بمراه (سات رن پر تین وکٹ) کی خطرناک گیند بازی سے ممبئی انڈینز نے کولکاتا نائٹ رائڈرس کو دوسرے کوالیفائنگ میچ میں جمعہ کو چھ وکٹ سے شکست دے کر آئی پی ایل 10 کے خطابی مقابلے میں اپنی سیٹ پختہ کر لی۔
ممبئی نے کولکاتا کو 18.5 اوور میں محض 107 رنز پر ڈھیر کرنے کے بعد 14.3 اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنا کر شاندار فتح اپنے نام کیا اور فائنل میں جگہ بنا لی، جہاں اتوار کو اس کا مقابلہ پہلی بار فائنل میں پہنچنے والی ٹیم رائزنگ پونے سپرجائنٹس سے ہوگا۔
2013 اور 2015 میں دو بار خطاب جیت چکی ممبئی کی ٹیم چوتھی بار فائنل میں پہنچی ہے۔

image