InternationalPosted at: Apr 20 2024 9:17AM عراقی فوجی اڈے پر دھماکہ
بغداد، 20 اپریل (یو این آئی) بغداد کے جنوب میں عراقی صوبے بابل میں واقع کالسو فوجی اڈے پر دھماکہ ہوا۔ یہ اطلاع اسپوتنک نے عراقی سکیورٹی سروس کے اہلکار کے حوالے سے دی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ صوبہ بابل کے شمال میں کالسو فوجی اڈے پر دھماکہ ہوا، جس کی نوعیت اور وجہ ابھی تک واضح نہیں ہوسکی ہے۔
العربیہ نشریاتی ادارے کے مطابق دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔
یو این آئی۔ م ش۔