image
Monday, May 6 2024 | Time 23:22 Hrs(IST)
National

کولکاتہ برمن اغواء معاملہ:15 برسوں سے عمر قید کے سزا یافتہ ملزم کو ضمانت پر رہا کیئے جانے کا سپریم کورٹ کا حکم

کولکاتہ برمن اغواء معاملہ:15 برسوں سے عمر قید کے سزا یافتہ  ملزم کو ضمانت پر رہا کیئے جانے کا سپریم کورٹ کا حکم
نئی دہلی، 26 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ آف انڈیا کی دو رکنی بینچ نے آج یہاں 15 برسوں سے زائد عرصے سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے عمر قید کی سزا کاٹنے والے ہریانہ کے ایک مسلم شخص کو بڑی راحت دیتے ہوئے اسے مشروط ضمانت پر رہا کیئے جانے کے احکامات جاری کیئے۔
جمعیۃ علما ہند کی جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق جسٹس اے ایس اوکا اور جسٹس اجول بھویا ن نے اختر حسین (ہریانہ) کی جانب سے داخل ضمانت عرضی پر آج سماعت کی ،جس کے دوران سینئر ایڈوکیٹ گورواگروال اور ایڈوکیٹ مجاہد احمد نے عدالت کو بتایا کہ عرض گذار پندرہ سالوں سے زائد عرصے سےجیل کی سلاخوں کے پیچھے مقید ہے نیز کولکاتہ ہائی کورٹ اس کی اپیلوں پر سماعت نہیں کررہی ہے، لہذا اسے ضمانت پررہا کیا جائے۔
ایڈوکیٹ گورو اگروال نے عدالت کو مزید بتایا کہ اس مقدمہ میں نچلی عدالت نے ملزم کو تا حیات عمر قید کی سزا سنائی ہے جبکہ نچلی عدالت کے فیصلے کے خلاف داخل اپیل گذشتہ پانچ سالوں سے کولکاتہ ہائی کورٹ میں التواء کا شکار ہے اور اس بات کی کوئیژمانت نہیں ہے کہ اپیل پر کب سماعت ہوگی۔ا
یڈوکیٹ گورو اگروال نے عدالت کو مزید بتایاکہ ملزم کو محض شک کی بنیاد پر مجرم قراردیا گیا ہے اور انہیں پختہ یقین ہے کہ وہ ہائی کورٹ میں اپنی بے گناہی ثابت کرنے میں کامیاب ہوگا لیکن ہائی کورٹ اپیلوں پر سماعت کرنے کے لیئے تیار نہیں ہے لہذا ملزم کو مشروط ضمانت پر رہا کیا جائے۔
ملزم اختر حسین کی ضمانت عرضی جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) قانونی امداد کمیٹی کے توسط سے سپریم کورٹ میں داخل کی گئی تھی جس پر آج سماعت عمل میں آئی۔اسی درمیان سرکاری وکیل نے عرض گذار کو ضمانت پر رہا کیئے جانے کی سخت مخالفت کی اور کہا کہ ملزم پر ایک سے زائد مقدمات ہیں۔ گجرات مقدمہ میں ملزم کو دس سال کی سزا ہوچکی ہے نیز ملزم کو اگر ضمانت پرر ہا کیا گیا تو وہ فرار ہوسکتا ہے۔
فریقین کے دلائل کی سماعت کے بعد دو رکنی بینچ نے ملزم اختر حسین کو مشروط ضمانت پر رہا کیئے جانے کے احکامات جاری کیئے۔
دوران سماعت عدالت نے تبصرہ کیا کہ کولکاتہ ہائی کورٹ اگلے دس سال تک ملزم کی اپیل پر سماعت نہیں کرسکتی ہے ،لہذا ملزم کو سخت شرائط کے ساتھ ضمانت پر رہا کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
سپریم کورٹ نے کولکاتہ سیشن عدالت کو حکم دیا کہ وہ ایک ہفتہ کے اندر ضمانت کی شرائط طے کرے ۔گذشتہ برس سپریم کورٹ نے اسی مقدمہ کا سامنا کررہے دو ملزمین نور محمد عبدالمالک انصاری (ممبئی، مہاراشٹر) اور جلال ملا رشید ملا (مغربی پرگنہ، مغربی بنگال) کوضمانت پر رہا کیئے جانے کے احکامات جاری کیئے تھے۔ جس کے بعد اختر حسین کی ضمانت عرضداشت سپریم کورٹ میں داخل کی گئی تھی۔
مقدمہ کا پس منظر یہ ہے کہ ملزمین نے 23/جولائی 2001ء کو مغربی بنگال کے شہر کولکاتہ کی مشہور جوتے کی کمپنی کے مالک روئے برمن کو اغواء کرنے والے معاملے میں ملوث تھے، نیز اغواء سے حاصل ہونے والی رقم کو انہوں نے کولکاتہ امریکن سینٹر پر حملہ میں استعمال کیا تھا۔نچلی عدالت سے ملزمین کو عمر قید کی سزا ہوئی تھی ،جس کے بعد کولکاتہ ہائی کورٹ میں اپیل داخل کی گئی، ایک جانب جہاں کولکاتہ ہائی کورٹ نے اپیل سماعت کے لیئے قبول کرلی ،وہیں ملزمین کی ضمانت عرضداشتیں مسترد کرد ی تھی۔
واضح رہے کہ اس مقدمہ میں پولس نے پہلے 22/ لوگوں کو گرفتار کیا تھا اور ان کے خلاف مقدمہ چلایا گیا تھا جس میں سے 17/ ملزمین باعزت بری ہوئے تھے اور بقیہ پانچ ملزمین کو 21/ مئی 2009ء کوعمر قید کی سزا ہوئی تھی، لیکن مقدمہ ختم ہوجانے کے بعد پولس نے آٹھ دیگر ملزمین کو گرفتار کیا تھا اور ان کے خلاف تعزیزات ہند کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ قائم کیا تھا ،جن کے خلاف 65/ سرکاری گواہوں نے گواہی دی جس، کے بعد علی پور جیل میں قائم خصوصی عدالت نے انہیں بھی عمر قید کی سزا سنا دی ،جس کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کیا گیا تھا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
خاص خبریں
بی جے ڈی 'ڈوبتا سورج' اور کانگریس بنی تاریخ کا صفحہ: مودی

بی جے ڈی 'ڈوبتا سورج' اور کانگریس بنی تاریخ کا صفحہ: مودی

برہم پور، 6 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو اڈیشہ میں اپنی پہلی انتخابی ریلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ریاست کے لوگوں کے لیے امید کی ایک نئی کرن قرار دیتے ہوئے ریاست میں حکمراں بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) کا موازنہ ڈوبتے سورج سے کیا، نیز کانگریس کو تاریخ کا صفحہ قراردیا آج اڈیشہ کے برہم پور میں 'وجئے سنکلپ سماویش' ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے عوام سے بی جے پی کو ایک موقع دینے کی اپیل کی اور ریاست کو ملک میں نمبر ایک بنانے کا وعدہ کیا۔

...مزید دیکھیں
این ای ای ٹی پیپر کا لیک ہونا ایک بار پھر نوجوانوں کے ساتھ کھلواڑ : کانگریس

این ای ای ٹی پیپر کا لیک ہونا ایک بار پھر نوجوانوں کے ساتھ کھلواڑ : کانگریس

نئی دہلی، 06 مئی (یو این آئی) کانگریس نے میڈیکل میں داخلے کے لیے این ای ای ٹی (نیٹ ) امتحان کے پیپر لیک ہونے کی خبروں پر آج سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت پیپر لیک کے مسئلے کو روکنے میں ناکام رہی ہے اور اس نے ایک بار پھر نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے  کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا "ایک بار پھر این ای ای ٹی پیپر لیک ہونے کی خبریں آرہی ہیں۔

...مزید دیکھیں
شمالی کشمیر سے نیشنل کانفرنس کو ہرانے کیلئے بھاجپا نے اپنی پراکسیوں کو اکٹھا کیا ہے: عمر عبداللہ

شمالی کشمیر سے نیشنل کانفرنس کو ہرانے کیلئے بھاجپا نے اپنی پراکسیوں کو اکٹھا کیا ہے: عمر عبداللہ

سری نگر،06مئی(یو این آئی)نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے پیر کے روز کہاکہ ”شمالی کشمیر سے نیشنل کانفرنس کو ہرانے کیلئے نئی دلی، ناگپور، حکومت اور بھاجپا پوری طرح کوشاں ہے اور اسی لئے وہ یہاں جوڑ توڑ میں لگے ہوئے ہیں اور میرے خلاف اپنے آلہ کاروں کو اکٹھا کررہے ہیں، اس کے باوجود میں نے یہ چیلنج قبول کیا ہے اطلاعات کے مطابق ہندواڑہ میں عوامی جلسے سے خطاب کے دوران عمر عبداللہ نے کہا کہ ایک شخص مجھے یہاں ٹورسٹ کا نام دیتا ہے، اگر میں ٹورسٹ ہوں تو وہ بھی ٹورسٹ ہے، وہ بھی سرینگر میں رہتا ہے اور میں بھی زیادہ تر سرینگر میں ہی قیام پذیر ہوتا ہوں-
عمر عبداللہ نے کہا کہ جب گذشتہ ہفتے یہاں سیلابی صورتحال قائم ہوئی میں نے 12گھنٹے تک پورے ضلع کا دورہ کیا اور اپنے کام کرنے کا طریقہ یہاں کے لوگوں کو دکھایا، اور جو مجھے ٹورسٹ کہتا ہے اُسے بستر سے گھسیٹ کر نکالا گیا اور وہ صرف 2گھنٹے میں تھک گیا۔

...مزید دیکھیں
حج 2024 کے فہرستِ منتظرین میں 1588 عازمین کو اور ملی منظوری

حج 2024 کے فہرستِ منتظرین میں 1588 عازمین کو اور ملی منظوری

نئی دہلی، 6 مئی (یو این آئی) حج کمیٹی آف انڈیا کے تحت 2024 میں حج پر جانے کا انتظار کر رہے عازمین میں 1588 عازمین کو تیسری فہرست میں منظوری مل گئی ہے حج کمیٹی آف انڈیا کے سی، ای، او، ڈاکٹر لیاقت علی آفاقی، آئی، آر، ایس نے بتایا قرعہ میں منتخب عازمین کے زریعہ مختلف ریاستوں سے منسوخ کرائی گئی نشستوں کو پُر کرنے لیے تیسری انتظار یہ فہرست کو منظوری دے دی گئی ہے  جسمیں چھتیس گڑھ کے 10 ، دہلی کے 87 گجرات کے 168 کرناٹک کے 296 کیرالا کے 253 مدھیہ پردیش کے 58 مہاراشٹرا کے 345 منی پور کے 10 تامل ناڈو کے 113 اور تلنگانہ کے 248 اور عازمین حج کا انتظار ختم ہوا اور انھیں حج 2024 کے رہنما اصولوں کے تحت منظوری مل گئی۔

...مزید دیکھیں
مودی حکومت جمہوری اقدار کا قتل کر رہی ہے:  آپ

مودی حکومت جمہوری اقدار کا قتل کر رہی ہے: آپ

نئی دہلی، 06 مئی ( یو این آئی ) عام آدمی پارٹی (آپ ) نے کہا کہ مودی حکومت تمام آئینی اداروں کا غلط استعمال کرکے اور آئین کو برباد کرکے ملک کی جمہوری اقدار کا قتل کر رہی ہے آپ کے سینئر لیڈر اور ممبر اسمبلی دلیپ پانڈے نے آج کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت تمام آئینی اداروں کا غلط استعمال کر رہی ہے اور ملک کی جمہوری اقدار کو مار رہی ہے اور آئین کو برباد کر رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
بی آر ایس کی  لیڈر کویتا کی درخواست ضمانت مسترد

بی آر ایس کی لیڈر کویتا کی درخواست ضمانت مسترد

نئی دہلی، 06 مئی (یو این آئی) دہلی کی ایک عدالت نے پیر کو بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) کی لیڈر کے کویتا کی ضمانت کی درخواست کو منظور کرنے سے انکار کر دیا دہلی شراب پالیسی سے متعلق مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ گرفتاری کے بعد جیل میں بند محترمہ کویتا کی ضمانت کی درخواست دی تھی راؤز ایونیو کورٹ کی خصوصی جج کاویری باویجا نے منی لانڈرنگ کیس میں محترمہ کویتا کی ضمانت کی درخواست مسترد کی ۔

...مزید دیکھیں
سیاسی استحکام سے ہی مستحکم ترقی اور مسلسل اصلاحات کا عمل ممکن:وزیر خارجہ ایس جے شنکر

سیاسی استحکام سے ہی مستحکم ترقی اور مسلسل اصلاحات کا عمل ممکن:وزیر خارجہ ایس جے شنکر

نئی دہلی،6مئی (یو این آئی)اگلے 25 برسوں میں وکست بھارت کے ہدف تک پہنچنے کی راہ میں بہت سی ضروریات شامل ہوں گی شروعات کے لیے اسے ملک کے لیے ایک وژن اور یکساں طور پر اسے زمین پر اتارنے کی صلاحیت کی ضرورت ہے ہم ٹریک ریکارڈ کو برقرار رکھنے کے ذریعے اس میں اعتماد پیدا کر سکتے ہیں مستحکم ترقی اور مسلسل اصلاحات بھی سیاسی استحکام کے ماحول میں ہی ممکن ہیں۔

...مزید دیکھیں
حج 2024 کے فہرستِ منتظرین میں 1588 عازمین کو اور ملی منظوری

حج 2024 کے فہرستِ منتظرین میں 1588 عازمین کو اور ملی منظوری

06 May 2024 | 10:47 PM

نئی دہلی، 6 مئی (یو این آئی) حج کمیٹی آف انڈیا کے تحت 2024 میں حج پر جانے کا انتظار کر رہے عازمین میں 1588 عازمین کو تیسری فہرست میں منظوری مل گئی ہے حج کمیٹی آف انڈیا کے سی، ای، او، ڈاکٹر لیاقت علی آفاقی، آئی، آر، ایس نے بتایا قرعہ میں منتخب عازمین کے زریعہ مختلف ریاستوں سے منسوخ کرائی گئی نشستوں کو پُر کرنے لیے تیسری انتظار یہ فہرست کو منظوری دے دی گئی ہے  جسمیں چھتیس گڑھ کے 10 ، دہلی کے 87 گجرات کے 168 کرناٹک کے 296 کیرالا کے 253 مدھیہ پردیش کے 58 مہاراشٹرا کے 345 منی پور کے 10 تامل ناڈو کے 113 اور تلنگانہ کے 248 اور عازمین حج کا انتظار ختم ہوا اور انھیں حج 2024 کے رہنما اصولوں کے تحت منظوری مل گئی۔ ڈاکٹر آفاقی نے مزید بتایا کہ ویٹ لسٹ سے منظور شدہ عازمین حج اخراجات کی کُل رقم اپنے ایمبارکیشن کے اعتبار سے

ہندوستانی خواتین ٹیم نے بنگلہ دیش کو 56 رنز سے شکست دی

06 May 2024 | 8:26 PM

سلہٹ، 6 مئی (یو این آئی) کپتان ہرمن پریت کور (39) کے رن اور پھر گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت ہندوستانی خواتین ٹیم نے بارش کی وجہ سے روکے گئے چوتھے ٹی میچ میں ڈک ورتھ لوئس اصول (ڈی ایل ایس طریقہ) کا استعمال کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو 56 رنز سے شکست دی۔

حب الوطنی کے گیت لکھنے میں ماہر تھے پریم دھون

حب الوطنی کے گیت لکھنے میں ماہر تھے پریم دھون

06 May 2024 | 5:38 PM

ممبئی،6مئی (یواین آئی) (یواین آئی) بالی ووڈ میں پریم دھون کو ایک ایسے نغمہ نگار کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جن کے حب الوطنی سے معمورنغموں کی مسحور کردینےآواز کان میں پڑتے ہی آج بھی عام ہندوستانی ملک کی محبت کے جذبے سے متاثرہوئے بغیر نہیں رہ پاتا۔

image