image
Monday, May 6 2024 | Time 10:51 Hrs(IST)
Regional

بانڈی پورہ کے رانجی جنگل علاقے میں انکائونٹر کے بعد تلاشی آپریشن جاری:پولیس

بانڈی پورہ کے رانجی جنگل علاقے میں انکائونٹر کے بعد تلاشی آپریشن جاری:پولیس

سری نگر، 24 اپریل (یو این آئی) شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے رانجی جنگل علاقے میں بدھ کی صبح سیکورٹی فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان گولیوں کے ابتدائی تبادلے کے بعد وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری ہے۔
کشمیر زون پولیس نے 'ایکس' پر ایک پوسٹ کرکے کہا: 'بانڈی پورہ کے آری گام کے رانجی جنگل علاقے میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان آمنا سامنا ہوا ہے'۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں وسیع پیمانے پر تلاشی آپرہشن جاری ہے۔
قبل ازیں پولیس ذرائع نے بتایا کہ پولیس اور سیکورٹی فورسز کی ایک ٹیم نے بدھ کی صبح بانڈی پورہ کے رنجی جنگل علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔انہوں نے کہا کہ طرفین کے درمیان ابتدائی گولیوں کے تبادلے کے بعد خاموشی ہے تاہم علاقے میں وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ محاصرے کو مزید مستحکم کرنے کے بعد فورسز کی اضافی نفری کو طلب کیا گیا ہے۔اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
یو این آئی ایم افضل

خاص خبریں
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں فائرنگ، سات افراد زخمی

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں فائرنگ، سات افراد زخمی

لاس اینجلس، 6 مئی (یو این آئی) امریکہ کے جنوبی کیلیفورنیا کے بندرگاہی شہر لانگ بیچ میں ایک نائٹ کلب کے باہر فائرنگ میں سات افراد زخمی ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
مشرقی انڈونیشیا میں زلزلے کے شدید  جھٹکے

مشرقی انڈونیشیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے

جکارتہ، 6 مئی (یو این آئی) انڈونیشیا کے مشرقی صوبے مالوکو میں پیر کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

...مزید دیکھیں
مودی عوام سے ریزرویشن کا حق چھیننا چاہتے ہیں:راہل گاندھی

مودی عوام سے ریزرویشن کا حق چھیننا چاہتے ہیں:راہل گاندھی

حیدرآباد 5مئی(یواین آئی)کانگریس لیڈرراہل گاندھی نے ریمارک کیاکہ وزیراعظم مودی ریزرویشن کے خلاف ہیں اور وہ ریزرویشن کے کوٹہ کو برخواست کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہاکہ نجی کاری کے بہانے مودی حکومت عوامی شعبہ کے ریزرویشن کو ختم کرنے کابھی منصوبہ رکھتی ہے انہوں نے تلنگانہ کے ضلع نرمل میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے دعوی کیا کہ موجودہ لوک سبھا انتخابات دو نظریات کے درمیان ہیں کانگریس دستور کو بچانے کی کوشش کررہی ہے جبکہ بی جے پی۔

...مزید دیکھیں
اے پی میں انڈیا اتحاد کو ایک بھی نشست حاصل نہیں ہوگی: امیت شاہ

اے پی میں انڈیا اتحاد کو ایک بھی نشست حاصل نہیں ہوگی: امیت شاہ

حیدرآباد5 مئی (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے اس یقین کا اظہار کیا کہ آندھراپردیش میں این ڈی اے اتحاد تمام نشستوں پر کامیابی حاصل کرے گا اور انڈیا اتحاد کو ایک بھی نشست ریاست سے حاصل نہیں ہوگی  انہوں نے ستیہ سائی ضلع میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام میں 50 ہزار افراد نے شرکت کی ہے یہ ظاہر کرتا ہے کہ آندھراپردیش کے عوام مودی اور چندرابابونائیڈو کے ساتھ ہیں۔

...مزید دیکھیں
عصمت دری کے ملزم تھانہ انچارج کی ضمانت منسوخ

عصمت دری کے ملزم تھانہ انچارج کی ضمانت منسوخ

للت پور تھانے میں دلت نابالغ کی عصمت دری کے معاملے میں متاثرہ کی ماں کی عرضی پر سپریم کورٹ کا فیصلہ
نئی دہلی،5(یو این آئی)سپریم کورٹ نے اترپردیش کے للت پور ضلع کے تھانے میں تیرہ سالہ دلت نابالغ لڑکی کے ساتھ عصمت دری کے ملزم تھانہ انچارج کو ضمانت دینے کے الٰہ آباد ہائی کورٹ کے حکم کو منسوخ کر دیا ہے اور ملزم کو خودسپردگی کرنے اور جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے عدالت عظمیٰ کا یہ حکم نابالغ لڑکی کی والدہ کی درخواست پر آیا ہے جس نے ہائی کورٹ کے ملزم کو ضمانت دینے کے فیصلے کے خلاف عدالت عظمیٰ سے رجوع کیا تھا۔

...مزید دیکھیں
'مودی واشنگ مشین' میں کرپشن کے داغ دھل رہے ہیں: اے اے پی

'مودی واشنگ مشین' میں کرپشن کے داغ دھل رہے ہیں: اے اے پی

نئی دہلی، 05 مئی (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (اےاے پی) نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو دنیا کی سب سے بدعنوان پارٹی قرار دیتے ہوئے اتوار کو کہا کہ 'مودی واشنگ مشین' میں بدعنوانوں کے داغ دھل رہے ہیں اے اے پی نے آج یہاں راجندر نگر میں ’جیل کا جواب ووٹ سے‘ مہم کے تحت واک تھون کا اہتمام کیا  اس دوران اے اے پی کے ایم پی سنجے سنگھ نے کہاکہ "لوگوں تک اپنا پیغام پہنچانے کا واک تھون ایک بہت اچھا طریقہ ہے  ہم عوام کے درمیان جا کر بتا رہے ہیں کہ کس طرح 2014 کے بعد مودی کی واشنگ مشین بی جے پی کے ساتھ گٹھ جوڑ کر، ان کا سہارا لے کر اور انہیں وزیر بنا کر ملک بھر میں بدعنوانوں کے کرپشن کے داغ دھو رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
مودی کو ریونا کو واپس لاکر کرناٹک حکومت کے حوالے کرنا چاہئے: مہیلا کانگریس

مودی کو ریونا کو واپس لاکر کرناٹک حکومت کے حوالے کرنا چاہئے: مہیلا کانگریس

نئی دہلی 5 مئی (یواین آئی) مہیلا کانگریس کی صدر الکا لامبا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو خاموش رہ کر پرجول ریونا کا ساتھ دینے کے بجائے خاموشی توڑنی چاہیے اورملزم کو جرمنی سے لا کر کرناٹک حکومت کے حوالے کرنا چاہیے محترمہ لامبا نے اتوار کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مسٹر مودی کی حمایت ریونا کے ساتھ رہی ہے وہ ان کے ساتھ کھڑے نظر آتے ہیں۔

...مزید دیکھیں

گیندبازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت کولکتہ نے لکھنؤ کو 98 رن سے شکست دی

05 May 2024 | 11:33 PM

لکھنؤ، 05 مئی (یو این آئی) سنیل نارائن کی 81 رن کی اننگ اور ہرشیت رانا اور ورون چکرورتی کی عمدہ گیند بازی کی بدولت کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 54ویں میچ میں اتوار کو لکھنؤ سپر جائنٹس کو 98 رن سے شکست دے دی۔

حب الوطنی کے گیت لکھنے میں ماہر تھے پریم دھون

06 May 2024 | 7:52 AM

.. برسی 7مئی کے موقع پر ..ممبئی،6مئی (یواین آئی) (یواین آئی) بالی ووڈ میں پریم دھون کو ایک ایسے نغمہ نگار کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جن کے حب الوطنی سے معمورنغموں کی مسحور کردینےآواز کان میں پڑتے ہی آج بھی عام ہندوستانی ملک کی محبت کے جذبے سے متاثرہوئے بغیر نہیں رہ پاتا۔

image