image
Saturday, May 4 2024 | Time 22:25 Hrs(IST)
Regional

بارہمولہ میں دو منشیات فروش گرفتار، ایک خاتون منشیات فروش کے خلاف مقدمہ درج:پولیس

بارہمولہ میں دو منشیات فروش گرفتار، ایک خاتون منشیات فروش کے خلاف مقدمہ درج:پولیس

سری نگر، 25 اپریل (یو این آئی) منشیات فروشوں کے خلاف جنگ کو وسیع پیمانے پر جاری رکھتے ہوئے پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں دو منشیات فروشوں کو گرفتار جبکہ ایک خاتون منشیات فروش کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس نے بارہمولہ میں دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔انہوں نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اسٹیشن کریری نے کریری میں ایک ناکے کے دوران دو افراد کو روکا۔انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران ان کی تحویل سے 35 گرام چرس جیسا مواد اور 5 ہزار روپیے نقدی بر آمد کئے اور جس کے بعد دونوں کو گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن کریری میں بند رکھا گیا۔
بیان میں گرفتار شدگان کی شناخت سہیل احمد بٹ ولد ہلال احمد بٹ ساکن وزر واگورہ اور محمد اشرف خان ولد محمد یوسف ساکن فرستھار کے طور پر کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن کریری میں مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی۔
بارہمولہ پولیس نے ایک اور کارروائی کے دوران ایک بدنام زمانہ خاتون منشیات فروش کے خلاف پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ مجاز اتھارٹی سے اجازت حاصل کرنے کے بعد بارہمولہ پولیس نے ایک بدنام زمانہ خاتون منشیات فروش کے خلاف پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ خاتون کو گرفتار کرکے کوٹ بلوال جیل جموں میں بند رکھا گیا ہے۔
بیان میں خاتون کی شناخت نرجس اختر زوجہ شوکت احمد شیخ ساکن شاہ ولایت کالونی عمر آباد سری نگر کے طور پر کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ خاتون منشیات فروش کے خلاف کئی مقدمے درج ہیں اور وہ پٹن، ٹنگمرگ، نائو پورہ، واگورہ، کریری اور ضلع کے دیگر علاقوں میں نوجوانوں کو منشیات سپلائی کرنے اور منشیات کے کارو بار کو فروغ دینے میں ملوث تھی۔ان کا کہنا تھا کہ کئی مقدموں میں ملوث ہونے کے باوجود وہ اپنی حرکتوں سے باز نہیں آئی۔
قابل ذکر ہے کہ بارہمولہ پولیس نے ضلع میں سال رواں کے پہلے تین مہینوں کے دوران این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت 58 مقدمے درج کرکے 11 سخت گیر منشیات فروشوں سمیت 91 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے اور ان کی تحویل سے زائد از ایک کروڑ روپیے مالیت کا نشہ آور مواد بھی بر آمد کیا ہے۔
یو این آئی ایم افضل

خاص خبریں
لالو نے گودھرا واقعہ کے مجرموں کو بچانے کے لیے جعلی رپورٹ بنوائی تھی: مودی

لالو نے گودھرا واقعہ کے مجرموں کو بچانے کے لیے جعلی رپورٹ بنوائی تھی: مودی

دربھنگہ، 04 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو پر شدید حملہ کیا اور الزام لگایا کہ ریلوے کے وزیر کے طور پر اپنے دور میں مسٹر یادو نے گودھرا واقعہ کے مجرموں کو بچانے کے لئے فرضی رپورٹ بنوائی تھی۔

...مزید دیکھیں
ہندستان چین کے ساتھ سرحدی معاہدہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے: جے شنکر

ہندستان چین کے ساتھ سرحدی معاہدہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے: جے شنکر

نئی دہلی 04 مئی (یو این آئی) وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ چین نے ہندوستانی سرحد پر قبضہ کیا ہے لیکن یہ تمام تجاوزات 1958-59 کے دوران ہوئیں اور اب ہندوستان چین کے ساتھ سرحد پر معاہدہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

...مزید دیکھیں
دہلی کانگریس کے سابق صدر ارویندر سنگھ لولی،    راجکمار چوہان بی جے پی  میں شامل

دہلی کانگریس کے سابق صدر ارویندر سنگھ لولی، راجکمار چوہان بی جے پی میں شامل

نئی دہلی، 04 مئی (یو این آئی) قومی دارالحکومت دہلی میں عام آدمی پارٹی ( آپ ) کے ساتھ انتخابی اتحاد کے خلاف احتجاج میں دہلی پردیش کانگریس کے صدر کا عہدہ چھوڑنے والے پارٹی کے ممبر اسمبلی ارویندر سنگھ لولی ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہوگئے۔

...مزید دیکھیں
پونچھ میں فوجی کانوائی پر ملی ٹینٹوں کا حملہ

پونچھ میں فوجی کانوائی پر ملی ٹینٹوں کا حملہ

جموں،04مئی(یو این آئی)جموں وکشمیر کے پونچھ ضلع کے گرسائی علاقے میں ملی ٹینٹوں نے فوجی قافلے پر فائرنگ کی جس کے بعد سلامتی عملے نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا ۔

...مزید دیکھیں
مودی کے راہل کو شہزادہ کہنے پر پرینکا ناراض

مودی کے راہل کو شہزادہ کہنے پر پرینکا ناراض

نئی دہلی، 04 مئی (یو این آئی) کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے وزیر اعظم نریندر مودی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ مودی جو خود محلوں میں رہتے ہیں اور شہنشاہ ہیں، میرے بھائی کو جو 4000 کلومیٹر پیدل چل کر آئے انہیں 'شہزادہ' کہتے ہیں۔

...مزید دیکھیں
آئین کو تہس نہس کرنے کا ادارہ رکھنے والوں کو موجودہ انتخابات میں مسترد کرنا ہی ہوگا: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

آئین کو تہس نہس کرنے کا ادارہ رکھنے والوں کو موجودہ انتخابات میں مسترد کرنا ہی ہوگا: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

سری نگر،04مئی(یو این آئی)نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ہفتے کے روز کہا کہ جموں و کشمیر اور لداخ کے مالک یہاں کے پشتینی باشندے ہیں ، چاہے وہ مسلمان ہو، ہندو ہو، سکھ ہو، بودھ ہو یا عیسائی۔

...مزید دیکھیں
راہل نے سدارامیا سے پرجوال معاملے میں فوری کارروائی کرنے کی اپیل کی

راہل نے سدارامیا سے پرجوال معاملے میں فوری کارروائی کرنے کی اپیل کی

بنگلورو، 4 مئی (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ہفتہ کے روز وزیر اعلیٰ سدارامیا پر زور دیا کہ وہ کرناٹک میں ہاسن سے ایم پی پراجول ریونا کے ذریعہ مبینہ جنسی ہراسانی کے معاملات میں فوری کارروائی کرنے اور متاثرین کو مدد فراہم کرنے کی اپیل کی۔

...مزید دیکھیں

پٹنائک نے کانٹا بانجی حلقہ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا

02 May 2024 | 8:30 PM

بھونیشور، 02 مئی (یو این آئی) اوڈیشہ کے وزیر اعلی اور بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) کے صدر نوین پٹنائک نے جمعرات کو یہاں کانٹا بانجی اسمبلی سیٹ کے لئے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

...مزید دیکھیں
image