image
Thursday, May 9 2024 | Time 15:21 Hrs(IST)
Regional

عدالت عالیہ نے جماعت اسلامی کے سابق ترجمان پر عائد پی ایس اے کو منسوخ کر دیا

عدالت عالیہ نے جماعت اسلامی کے سابق ترجمان پر عائد پی ایس اے کو منسوخ کر دیا

سری نگر، 27 اپریل (یو این آئی) جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ نے کالعدم تنظیم جماعت اسلامی کے سابق ترجمان کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت احتیاطی نظر بندی کے حکم کو غیر قانونی اور بلاجواز قرار دیتے ہوئے منسوخ کر دیا ہے عدالت عالیہ نے پلوامہ کے ضلع مجسٹریٹ اور سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولس کو سرزنش کرتے ہوئے جموں وکشمیر حکومت درخواست گذار کو پانچ لاکھ روپیے معاوضہ دینے کا حکم دیا ہے ایڈوکیٹ علی محمد لون عرف ایڈوکیٹ زاہد بمقابلہ حکومت جموں وکشمیر کے مقدمے کے سلسلے میں جسٹس راہول بھارتی کے سنگل بنچ نے کہا: 'یہ عدالت بغیر کسی مزاحمت کے عرضی گذار کی احتیاطی نظر بندی کو غیر قانونی قرار دیتی ہے'۔
عدالت کے حکمنامے میں کہا گیا: 'عرضی گذار کو سال 2019 سے مارچ 2024 تک مسلسل نظر بندی کے 4 احکامات کے دوران 1080 دنوں سے زیادہ کی مدت تک احتیاطی حراست میں رکھ کر اس کی آزادی کو نقصان کو پہنچایا گیا ہے'۔
انہوں نے کہا: 'در خواست گذار کی احتیاطی نظر بندی کی آزمائش 3 مارچ 2019 سے شرع ہوئی جب ضلع مجسٹریٹ گاندبل نے جموں وکشمیر پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت اس کو ریاست کی سلامتی کے لئے نقصان دہ سرگرمیاں انجام دینے سے روکنے کے لئے نظر بند رکھا۔عدالت عالیہ نے جولائی 2019 میں عرضی گذار کی نظر بندی کو منسوخ کیا۔
رہائی کے حکم کے 8 روز بعد اور ابھی حراست میں ہوتے ہوئے ہی حکومت نے در خواست گذار کے خلاف 19 جولائی 2019 کو ایک اور پی ایس اے عائد کیا جس کو عدالت نے 3 مارچ 2020 کو پھر منسوخ کر دیا اور اس بار ضلع مجسٹریٹ پلوامہ نے ان کی نظر بندی کو منظوری دے دی۔
حکومت نے ایڈوکیٹ زاہد علی پر 29 جون 2020 کو ایک اور پی ایس اے عائد کر دیا جس کو عدالت نے 24 فروری 2021 کو یہ کہتے ہوئے منسوخ کر دیا کہ نظر بندی کے حکم کی منظوری کی بنیادیں کمزور تھیں۔
عدالت عالیہ نے عرضی گذار کی احتیاطی حراست، جس کو ضلع مجسٹریٹ پلوامہ نے 14 ستمبر 2022 کو منظوری دی تھی اور پی ایس اے کے تحت ایڈوکیٹ زاہد علی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، کے متعلق مسلسل چوتھی بار موجودہ فیصلہ سنایا۔
عدالت نے ضلع مسجٹریٹ پلوامہ اور ایس ایس پی پلوام کی نظر بندی کے چوتھے حکم کی منظوری سے قبل پی ایس اے کو منسوخ کرنے کے سابقہ احکامات کو پڑھنے کی زحمت گوارا نہ کرنے پر سرزنش کی۔
عدالت نے مشاہدہ کیا: 'یہ کہنا کافی ہے کہ درخواست گذار کی احتیاطی نظر بندی یقینی طور پر گرچہ 'حقیقت' میں نہیں لیکن قانون میں بد دیانتی کی شکار ہے، حقیقت یہ ہے کہ ڈوزیئر اور نظر بندی کا حکم ایک ہی تاریخ کا ہے جو کہ 14 ستمبر 2022 ہے جو اس حقیقت کا ثبوت ہے کہ درخواست گذار کی احتیاطی نظر بندی کا معاملہ پہلے ہی سوچی سمجھی ذہنیت کا نتیجہ ہے اور یہ کسی طرح در خواست گذار کو کسی مجرمانہ کیس میں سزا کے بغیر جیل میں بند رکھنا تھا۔
ایس ایس پی پلوامہ کے ڈوزئیر میں عرضی گذار کو جموں و کشمیر ہائی کورٹ اور سری نگر صدر کورٹ میں پریکٹس کرنے والے ایک وکیل کے طور قرار دیا'۔
ڈوزیئر میں کہا گیا کہ عرضی گذار نے مصر کے عبدالقادی عودہ کے لٹریچر سے متاثر ہوکر جماعت اسلامی میں شرکت کی اور سال 1987 میں مسلم متحدہ محاز کے امید وار کے طور پر پامپور حلقے سے اسمبلی الیکشن لڑا تھا۔
عدالت نے کہا: 'گرچہ عرضی گذار نے 25 لاکھ روپیے کے معاوضے کا دعویٰ کیا ہے تاہم عدالت کا موقف ہے کہ پانچ لاکھ روپیے کا معاوضہ انصاف کے مطابق ہے، عدالت درخواست گذار کی احتیاطی حراست کو غیر قانونی قرار دیتی ہے اور اس کوپانچ لاکھ روپیے کے معاوضے کا حقدار بھی قرار دیتی ہے جو جواب دہندگان کو فیصلے کے تاریخ سے تین ماہ کے اندر ادا کرنے ہیں'۔
یو این آئی ایم افضل

خاص خبریں
لوک سبھا الیکشن: جموں میں کشمیری پنڈت ووٹروں کے لئے 23 پولنگ مراکز قائم

لوک سبھا الیکشن: جموں میں کشمیری پنڈت ووٹروں کے لئے 23 پولنگ مراکز قائم

جموں، 9 مئی (یو این آئی) لوک سبھا الیکشن کے چوتھے مرحلے کے پیش نظر الیکشن کمیشن آف انڈیا نے جموں کے مختلف علاقوں میں کشمیری پنڈت مہاجر رائے دہندگان کے لئے 23 پولنگ مراکز قائم کئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
دھنکڑ رام للا کا درشن کریں گے

دھنکڑ رام للا کا درشن کریں گے

نئی دہلی، 9 مئی (یواین آئی) نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ جمعہ کو اجودھیا میں شری رام للا کے درشن کریں گے۔

...مزید دیکھیں
جنرل چوہان افواج کے 'چنتن شیور' کی صدارت کریں گے

جنرل چوہان افواج کے 'چنتن شیور' کی صدارت کریں گے

نئی دہلی، 9 مئی (یواین آئی) تینوں خدمات کے انضمام کی پہل کے سلسلے میں دو روزہ 'چنتن شیور' جمعرات کو یہاں چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انل چوہان کی صدارت میں شروع ہوگا۔

...مزید دیکھیں
شمال مغربی پاکستان میں دو مختلف کارروائیوں میں چھ دہشت گرد مارے گئے

شمال مغربی پاکستان میں دو مختلف کارروائیوں میں چھ دہشت گرد مارے گئے

اسلام آباد، 9 مئی (یواین آئی/ژنہوا) پاکستان میں سیکورٹی فورسز نے بدھ کو ملک کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ میں کی گئی دو الگ الگ کارروائیوں میں چھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

...مزید دیکھیں
یادو آج تین لوک سبھا حلقوں میں انتخابی مہم چلائیں گے

یادو آج تین لوک سبھا حلقوں میں انتخابی مہم چلائیں گے

بھوپال، 9 مئی (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی ڈاکٹر موہن یادو آج تین پارلیمانی حلقوں کھنڈوا، کھرگون اور دیواس میں انتخابی مہم چلائیں گے۔

...مزید دیکھیں
جموں و کشمیر کے سنگلدان میں سڑک حادثہ، ایک بھائی کی موت، دو زخمی

جموں و کشمیر کے سنگلدان میں سڑک حادثہ، ایک بھائی کی موت، دو زخمی

جموں، 9 مئی (یو این آئی) جموں وکشمیر کے ضلع رام بن کے سنگلدان علاقے میں جمعرات کی صبح ایک دلخراش سڑک حادثے میں ایک نوجوان کی موت جبکہ اس کے دو بھائی زخمی ہوگئے۔

...مزید دیکھیں
جنوبی برازیل میں تباہ کن طوفان سے 100 افراد ہلاک، ایک لاکھ مکانات کو نقصان پہنچا

جنوبی برازیل میں تباہ کن طوفان سے 100 افراد ہلاک، ایک لاکھ مکانات کو نقصان پہنچا

ساؤ پالو، 9 مئی (یواین آئی/ژنہوا) جنوبی برازیل کی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں ایک ہفتہ سے زیادہ کی ریکارڈ بارش اور سیلاب سے کم از کم 100 افراد ہلاک اور تقریباً ایک لاکھ گھر تباہ ہوگئے ہیں یا ان کو کافی نقصان پہنچا۔

...مزید دیکھیں

ملک میں یکساں آبادی کی پالیسی بنانا ضروری ہے: وی ایچ پی

09 May 2024 | 3:01 PM

نئی دہلی، 09 مئی (یو این آئی ) وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) نے اقتصادی مشاورتی کونسل کی آبادی کے اعداد و شمار کی رپورٹ پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور ملک میں یکساں آبادی کی پالیسی کا مطالبہ کیا ہے۔

سن رائزرس حیدرآباد نے ناقابل یقین بلے بازی کی: راہل

09 May 2024 | 3:20 PM

حیدرآباد، 9 اپریل (یو این آئی) لکھنؤ سپر جائنٹس کے کپتان کے ایل راہل نے کہا کہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 57ویں میچ میں سن رائزرس حیدرآباد کی اوپننگ جوڑی ٹریوس ہیڈ اور ابھیشیک شرما نے جس طرح کی ناقابل یقین بلے بازی کا مظاہرہ کیا اسے دیکھ کر ایسا معلوم ہورہاتھا کہ ان کے لئے 250 کا اسکور بھی کم پڑجاتا۔

چوٹالہ نے عوامی جلسوں میں ووٹ دینے کی اپیل کی

08 May 2024 | 6:42 PM

کیتھل، 08 مئی (یو این آئی) انڈین نیشنل لوک دل (آئی این ایل ڈی) کے امیدوار ابھے چوٹالہ نے بدھ کو اپنی انتخابی عوامی رابطہ مہم کے تحت کیتھل کے ایک درجن سے زیادہ گاؤں کا دورہ کیا اور اپنی پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔

...مزید دیکھیں
image