image
Thursday, May 9 2024 | Time 03:31 Hrs(IST)
Regional

کشمیر میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری، ماہ رواں کے اختتام تک موسم نا موافق رہنے کا ہی امکان

کشمیر میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری، ماہ رواں کے اختتام تک موسم نا موافق رہنے کا ہی امکان

سری نگر، 27 اپریل (یو این آئی) محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور ماہ رواں کے اختتام تک موسم نا موافق رہنے کا ہی امکان ہے۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ قاضی گنڈ میں 10.2 ملی میٹر، کپوارہ میں 15.1 ملی میٹر اور کوکرناگ میں میں 9.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔
وادی کے مشہور سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں بالترتیب 8.6 ملی میٹر اور 20.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔
محکمے کے ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 27 سے 29 اپریل تک میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیں جبکہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری کا امکان ہے اور اس دوران کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ژالہ باری اور تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 29 سے 30 اپریل تک بھی مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وادی میں یکم مئی سے 5 مئی تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے۔
محکمے نے ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کسانوں سے کہا ہے کہ وہ 26 اپریل سے اپنے کھیت کھلیانوں اور باغوں میں آپریشنز کو معطل رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ 28 اپریل کو پہاڑی علاقوں میں زمینی ٹریفک عارضی طور پر متاثر ہوسکتا ہے جبکہ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوسکتا ہے۔ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ اس دوران دریائے جہلم اور دیگر ندی نالوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوسکتا ہے اور کہیں کہیں مٹی کے تودے یا چٹانیں بھی کھسک سکتی ہیں۔
دریں اثنا وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں کہیں گراوٹ تو کہیں اضافہ درج ہوا ہے۔گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 10.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب بھی یہی درجہ حرارت ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت4.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت6.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 5.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت8.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت8.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت8.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت7.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
یو این آئی ایم افضل

خاص خبریں
چوتھے مرحلے میں کانگریس کو اپنی سیٹیں تلاش کرنے مائیکرواسکوپ کا استعمال کرنا پڑے گا:مودی

چوتھے مرحلے میں کانگریس کو اپنی سیٹیں تلاش کرنے مائیکرواسکوپ کا استعمال کرنا پڑے گا:مودی

حیدرآباد 8 مئی (یواین آئی)وزیراعظم مودی نے کہا ہے کہ دس سال پہلے کی کانگریس کی مرکزی حکومت کے گناہوں کو کوئی نہیں بھول سکتا، ہر چند دن بعد ہزاروں کروڑ روپے کا ایک گھوٹالہ سامنے آتا تھا۔

...مزید دیکھیں
پرینکا کے روڈ شو میں عوام کا جم غفیر، راہل کو جتانے کی اپیل

پرینکا کے روڈ شو میں عوام کا جم غفیر، راہل کو جتانے کی اپیل

رائے بریلی:08مئی(یواین آئی) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی کی حمایت میں بدھ کو ان کے پارلیمانی حلقے رائے بریلی میں شاندار روڈ شو کر کے عوام سے اپنے بھائی کو ووٹ دینے کی اپیل کی اور کہا کہ راہل گاندھی ہی ملک میں تبدیلی لاسکتے ہیں۔

...مزید دیکھیں
پریوار وادیوں کی ہوگی ہار، پھر کھلے گا کمل:امت شاہ

پریوار وادیوں کی ہوگی ہار، پھر کھلے گا کمل:امت شاہ

قنوج:08مئی(یواین آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ موجودہ لوک سبھا الیکشن میں کانگریس اور سماج وادی پارٹی(ایس پی) جیسے پریوار وادی پارٹیوں کا عوام صفایا کریں گے اور ملک کو ترقی کے راستے پر لے جانے والے نریندر مودی کی تیسری باری وزیر اعظم عہدے پر فائز کریں گے۔

...مزید دیکھیں
پرینکا نے بھائی راہل کی انتخابی مہم کی کمان سنبھالی

پرینکا نے بھائی راہل کی انتخابی مہم کی کمان سنبھالی

رائےبریلی:08مئی(یواین آئی) کانگریس کنبے کے وقار سے جڑے رائے بریلی پارلیمانی حلقے میں کانگریس امیدوار راہل گاندھی کی حمایت میں ان کی بہن اور پارٹی سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بدھ کو انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے مرکز کی نریندر مودی حکومت پر خوب حملہ کیا۔

...مزید دیکھیں
تیسرے مرحلے میں بنگال کی چار سیٹوں پر 77.53فیصد پولنگ ہوئی

تیسرے مرحلے میں بنگال کی چار سیٹوں پر 77.53فیصد پولنگ ہوئی

کلکتہ8مئی (یواین آئی)پہلے اور دوسرے مرحلے کی طرح تیسرے مرحلے میں بھی بنگال میں ووٹنگ کی شرح 2014اور 2019 کے مقابلے کم ووٹنگ ہوئی ہے۔

...مزید دیکھیں
سیم پترودا  کا اوورسیز کانگریس صدر کے عہدہ سے استعفیٰ

سیم پترودا کا اوورسیز کانگریس صدر کے عہدہ سے استعفیٰ

نئی دہلی، 8 مئی (یو این آئی) انڈین اوورسیز کانگریس کے صدر سیم پترودا نے ہندوستانیوں کی شکل کا غیر ملکی لوگوں سے موازنہ کرنے کے اپنے بیان پر تنازعہ کے درمیان بدھ کو اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا۔

...مزید دیکھیں

لکھنؤ سپر جائنٹس نے سن رائزرز حیدرآباد کو جیت کیلئے 166 رنز کا ہدف دیا

حیدرآباد، 8 مئی (یو این آئی) آیوش بدونی ناٹ آؤٹ (55) اور نکولس پورن ناٹ آؤٹ (48) کی اننگز کی بدولت لکھنؤ سپر جائنٹس نے سن رائزرز حیدرآباد کو 57ویں میچ میں بدھ کے روزجیت کے لیے 166 رنز کا ہدف دیا۔

...مزید دیکھیں
سیم پترودا  کا اوورسیز کانگریس صدر کے عہدہ سے استعفیٰ

سیم پترودا کا اوورسیز کانگریس صدر کے عہدہ سے استعفیٰ

08 May 2024 | 9:21 PM

نئی دہلی، 8 مئی (یو این آئی) انڈین اوورسیز کانگریس کے صدر سیم پترودا نے ہندوستانیوں کی شکل کا غیر ملکی لوگوں سے موازنہ کرنے کے اپنے بیان پر تنازعہ کے درمیان بدھ کو اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا۔ ایک اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے مسٹر پترودا نے ملک کے مختلف حصوں کے باشندوں کا ان کی شکل کی بنیاد پر غیر ملکی نژاد لوگوں سے موازنہ کیا تھا۔

عظیم گلوکار طلعت محمودکے نغمےآج بھی دلوں میں ایک خاص کیفیت پیدا کرتے ہیں

عظیم گلوکار طلعت محمودکے نغمےآج بھی دلوں میں ایک خاص کیفیت پیدا کرتے ہیں

08 May 2024 | 11:46 AM

ممبئی، 8 مئی (یو این آئی) اے میرے دل کہیں اور چل جیسے متعدد گیتوں کو اپنی سریلی اور درد بھری آواز سے لازوال بنا دینے والے برصغیر کے لیجنڈ گلوکار و اداکارطلعت محمود 24 فروری 1924 کو لکھنؤ میں پیدا ہوئے۔ طلعت محمود کو بچپن سے ہی گلوکاری کا شوق تھا اور پندرہ سال کی عمر میں ہی انھوں نے لکھنؤ ریڈیو سے اپنے فنی کریئر کا آغاز کیا۔

پرینکا کے روڈ شو میں عوام کا جم غفیر، راہل کو جتانے کی اپیل

پرینکا کے روڈ شو میں عوام کا جم غفیر، راہل کو جتانے کی اپیل

08 May 2024 | 9:42 PM

رائے بریلی:08مئی(یواین آئی) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی کی حمایت میں بدھ کو ان کے پارلیمانی حلقے رائے بریلی میں شاندار روڈ شو کر کے عوام سے اپنے بھائی کو ووٹ دینے کی اپیل کی اور کہا کہ راہل گاندھی ہی ملک میں تبدیلی لاسکتے ہیں۔

چوٹالہ نے عوامی جلسوں میں ووٹ دینے کی اپیل کی

08 May 2024 | 6:42 PM

کیتھل، 08 مئی (یو این آئی) انڈین نیشنل لوک دل (آئی این ایل ڈی) کے امیدوار ابھے چوٹالہ نے بدھ کو اپنی انتخابی عوامی رابطہ مہم کے تحت کیتھل کے ایک درجن سے زیادہ گاؤں کا دورہ کیا اور اپنی پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔

...مزید دیکھیں
image