image
Wednesday, May 1 2024 | Time 14:36 Hrs(IST)
Regional

محبوبہ مفتی کی لوگوں سے الیکشن کا بائیکاٹ نہ کرنے کی اپیل

محبوبہ مفتی کی لوگوں سے الیکشن کا بائیکاٹ نہ کرنے کی اپیل

سری نگر، 18 اپریل (یو این آئی) پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے جموں وکشمیر کے لوگوں سے الیکشن کا بائیکاٹ نہ کرنے کی تاکید کرتے ہوئے بھاری تعداد میں باہر نکل کر ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے انہوں نے کہا: 'یہ انتخابات بجلی، سڑک اور پانی کے لئے نہیں بلکہ یہ الیکشن سال 2019 کے بعد ہماری شناخت ختم کرنے اور ہماری اثاثے چھیننے کی کوششوں کے خلاف ہیں'۔
موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں اننت ناگ – راجوری لوک سبھا سیٹ کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کے بعد نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: 'آج کا الیکشن بجلی، سڑک اور پانی کے لئے نہیں ہے بلکہ 2019 کے بعد ہماری شناخت ختم کرنے اور ہمارے وسائل، اثاثے نوکریوں پر حملہ کرنے کے خلاف ہے'۔
ان کا کہنا تھا: 'یہ پی ڈی پی، نیشنل کانفرنس یا دوسری پارٹیوں کا مسئلہ نہیں ہے، جموں وکشمیر کو ایک کھلی جیل میں تبدیل کیا گیا ہے ہمارے بجلی پروجیکٹ، باجری، ریت سے لے کر لیتھیم تک کے وسائل ہم سے چھینے جا رہے ہیں'۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ لوگوں کو ان انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کرنا ہے۔
انہوں نے کہا: 'جو چاہتے ہیں کہ الیکشن بائیکاٹ ہونا چاہئے لوگوں کو ان کی سازشوں کو بے نقاب کرنا ہے'۔
ان کا کہنا تھا: 'لوگوں کو چاہئے کہ وہ اپنا ووٹ اس کو دیں جو جموں وکشمیر کے مظلوموں، مجبوروں اور قیدیوں کی بات کرے'۔
یو این آئی- ایم افضل

خاص خبریں
بم کی دھمکی کے بعد دہلی کے اسکول بند، افواہ کا شبہ

بم کی دھمکی کے بعد دہلی کے اسکول بند، افواہ کا شبہ

نئی دہلی، یکم مئی (یو این آئی) دہلی اور نیشنل کیپیٹل ریجن (این سی آر) کے کئی اسکولوں کو بدھ کے روز ای میل کے ذریعے بم سے اڑانے کی دھمکی ملنے کے بعد دہلی پولیس نے بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کی، دہلی کے تمام اسکولوں کو خالی کرا لیا گیا اور طلباء کو بحفاظت گھر بھیج دیا گیا۔

...مزید دیکھیں
کرناٹک میں جنسی استحصال کے معاملے پر مودی کی خاموشی خطرناک ہے: راہل گاندھی

کرناٹک میں جنسی استحصال کے معاملے پر مودی کی خاموشی خطرناک ہے: راہل گاندھی

نئی دہلی، 01 مئی (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کے روزوزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں خواتین کے خلاف بہیمانہ جنسی مظالم ہو رہے ہیں لیکن مسٹر مودی نے اس معاملے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو کہ خطرناک ہے۔

...مزید دیکھیں
دہلی-این سی آر کے کئی اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی

دہلی-این سی آر کے کئی اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی

نئی دہلی، یکم مئی (یو این آئی) ای میل کے ذریعے بم سے اڑانے کی دھمکیاں ملنے کے بعد بدھ کو دہلی اور قومی راجدھانی خطہ (این سی آر) کے کئی اسکولوں کو خالی کرا لیا گیا۔

...مزید دیکھیں
عالمی یوم مزدرو: منوج سنہا کی محنت کشوں کو مبارک باد

عالمی یوم مزدرو: منوج سنہا کی محنت کشوں کو مبارک باد

سری نگر، یکم مئی (یو این آئی) جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بدھ کے روز 'عالمی یوم مزدور' کے موقع پر یونین ٹریٹری کے تمام محنت کشوں کو مبارک باد پیش کی۔

...مزید دیکھیں
کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے، کوئی نقصان نہیں

کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے، کوئی نقصان نہیں

سری نگر، یکم مئی (یو این آئی) جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

...مزید دیکھیں
لاس اینجلس میں میٹرو ٹرین اور بس میں ٹکر، 55 افراد زخمی

لاس اینجلس میں میٹرو ٹرین اور بس میں ٹکر، 55 افراد زخمی

لاس اینجلس، یکم مئی (یو این آئی) امریکہ کے لاس اینجلس میں منگل کے روزمیٹرو ٹرین اور بس کے درمیان ٹکر میں کم از کم 55 افراد زخمی ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
سری نگر – جموں قومی شاہراہ چھوٹی گاڑیوں کی نقل و حمل کے لئے بحال

سری نگر – جموں قومی شاہراہ چھوٹی گاڑیوں کی نقل و حمل کے لئے بحال

سری نگر، یکم مئی (یو این آئی) وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر بدھ کو دو روز بعد چھوٹی مسافر بردار گاڑیوں کی نقل و حمل بحال کر دی گئی۔

...مزید دیکھیں

اپریل میں جی ایس ٹی ریونیو 2.10 لاکھ کروڑ کے پار

01 May 2024 | 2:34 PM

نئی دہلی، یکم مئی (یو این آئی) اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) ریونیو کلیکشن رواں مالی سال کے پہلے مہینے اپریل 2024 میں پہلی بار ریکارڈ دو لاکھ کروڑ کو پار کرتے ہوئے 210267 کروڑ روپے پر پہنچ گیا جو اپریل 2023 کے 187035 کروڑ روپے کے مقابلے میں 12.4 فیصد زیادہ ہے۔

کیڑے مار دوا بنانے والی فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی

28 Apr 2024 | 6:20 PM

الور، 27 اپریل (یو این آئی) راجستھان کے ضلع کھیرتھل تیجاراکے بھیواڑی صنعتی علاقے میں کیڑے مار دوا بنانے والی فیکٹری میں اتوار کی صبح اچانک آگ لگ گئی۔

...مزید دیکھیں
image