RegionalPosted at: Nov 19 2017 7:46PM کشمیر میں امسال 190 مقامی اور غیر ملکی جنگجو مارے گئے: فوج کا انکشاف
سری نگر، 19نومبر (یو ا ین آئی) بھارتی فوج کی 15 ویں کورپس کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل جے ایس سندھو نے انکشاف کیا کہ وادی میں رواں برس کے ساڑھے دس مہینوں کے دوران 190 مقامی اور غیرملکی جنگجوؤں کو ہلاک کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وادی میں اس وقت قریب 200 مقامی اور غیر ملکی جنگجو موجود ہیں۔ جے ایس سندھو نے یہ اعداد وشمار اتوار کو یہاں حاجن مسلح تصادم کے حوالے سے بلائی گئی نیوز کانفرنس میں منکشف کئے۔
بادامی باغ میں واقع 15 ویں کورپس کے ہیڈکوارٹر میں منعقدہ سیکورٹی عہدیداروں کی اس مشترکہ نیوز کانفرنس میں ریاستی پولیس کے سربراہ ڈاکٹر شیش پال وید ، آئی جی پی کشمیر منیر احمد خان، آئی جی سی آر پی ایف (آپریشنز) ذوالفقار حسن اور فوج کی وکٹر فورس کے جی او سی میجر جنرل بی ایس راجو بھی موجود تھے۔
جاری۔یو این آئی ظ ح بٹ ۔م ع۔م الف