image
Friday, May 3 2024 | Time 14:41 Hrs(IST)
Regional

این ایچ آر سی نے معروف کشمیری پنڈت کا قتل کیس بند کیا، چیف سکریٹری کو 'انسانی اپروچ' پر کیس سے نمٹنے کی ہدایت دی

این ایچ آر سی نے معروف کشمیری پنڈت کا قتل کیس بند کیا، چیف سکریٹری کو 'انسانی اپروچ' پر کیس سے نمٹنے کی ہدایت دی

سری نگر، 20 اپریل (یو این آئی) قومی کمیشن برائے انسانی حقوق (این ایچ آر سی) نے جموں وکشمیر کے چیف سکریٹری کو سال 1990 میں ایک معروف کشمیری پنڈت اور ان کے بیٹے کے قتل معاملے میں 'انسانی اپروچ' کی بنیادوں پر جانچ کرنے کی ہدایت دی۔
این ایچ آر سی نے 18 اپریل کو جموں و کشمیر کے چیف سکریٹری کو ہدایت دی کہ وہ اس معاملے میں 'مناسب' کار روائی عمل میں لائیں۔
بتادیں کہ سر و آنند کول پریمی وادی کشمیر کے ایک نامور ادیب اور شاعر تھے۔ انہیں اپنے 27 سالہ بیٹے وریندر کول سمیت مئی سال1990 میں مشتبہ جنگجوؤں نے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں واقع اپنے آبائی گاؤں میں ابدی نیند سلا دیا تھا۔
آنجہانی پریمی کو سال 2012 میں یوم جمہوریہ کے موقع پر سرکار کی طرف سے زائد تین دہائیوں بعد لائف ٹائم اچیو منٹ ایوارڈ سے سر فراز کیا گیا۔
ان کے فرزند راجندر پریمی نے سال 2020 میں قومی کمیشن برائے انسانی حقوق میں ایک شکایت دائر کی تھی جس میں حکومت کی طرف سے سابقہ جموں وکشمیر ریاستی انسانی حقوق کمیشن کی سفارشات پر عمل در آمد میں تاخیر کرکے دہشت گردی سے متاثرہ خاندان کی حالت زار کو نظر انداز کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔
این ایچ آر سی نے اس معاملے کو بند کرتے ہوئے کہا کہ کمیشن نے اس معاملے کے ریکارڈ پر غور کیا جس میں شکایت کنندہ کی مختلف گذارشات شامل ہیں۔
کمیشن نے کہا: 'سٹیٹ اس حقیقت سے انکار نہیں کرسکتی ہے کہ جموں وکشمیر ریاستی انسانی حقوق کمیشن کے ڈویژن بنچ کے 22 فروری 2012 کے فیصلے پر عمل در آمد کرنے میں کافی تاخیر کی گئی ہے'۔
این ایچ آر سی نے مشاہدہ کیا کہ : ' ریاستی انتظامیہ/ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے ان کے جان و مال کے تحفظ میں ناکامی کی وجہ سے شکایت کنندہ کا خاندان متاثر ہوا'۔
کمیشن نے کہا: 'آنجہانی سر و آنند کول ایک نامور مجاہد آزادی ہونے کے ساتھ ساتھ ایک معروف گاندھیائی، براڈ کاسٹر، سماجی مصلح، ادیب اور ترجمہ کار تھے اور انہیں ہندی، اردو، کشمیری، فارسی، انگریزی اور سنسکرت زبانوں پر عبور حاصل تھا'۔این ایچ آر سی نے کہا: 'ایک ممتاز اسکالر ہونے کے ناطے وہ جملہ برادریوں کے درمیان قومی سالمیت پر پختہ یقین رکھتے تھے'۔
'سال 1942 – 1946 تک بھارت چھوڑو تحریک کے دوران انہوں نے قومی مفاد کے لئے زیر زمین رہ کر کام کیا اور اس دوران انہیں 6 بار گرفتار کیا گیا۔ آنجہانی سر و آنند پریمی کو ریاست کی تمام برادریوں میں عزت و احترام کی نگاہوں سے دیکھا جاتا تھا'۔
کمیشن کا مشاہدہ ہے کہ ایسے متاثرین کے قریبی رشتہ داروں کے جائز حقوق سے انکار کرنا ریاستی انتظامیہ کی جانب سے ایسے بے گناہ افراد کے تئیں احساس اور ہمدردی کی کمی کا عکاس ہے جن کی زندگی کے تحفظ کے حق کی ضمانت آئین ہند کے دفعہ 21 کے تحت دی گئی ہے'۔
کمیشن نے جموں وکشمیر کے چیف سکریٹری کو ہدایت دی کہ وہ اس پورے معاملے میں 'انسانی اپروچ' کی بنیادوں پر تحقیقات کرائیں اور اس معاملے میں مناسب کارروائی عمل میں لائیں۔
کمیشن نے اپنی رجسٹری کو 15 اپریل 2024 کو جمع کرائی گئی شکایت کو فوری طور منتقل کرنے کی بھی ہدایت دی جس کے ساتھ اس کیس کو بند کیا گیا۔کیس کو بند کرتے ہوئے کمیشن نے چیف سکریٹری کو کمیشن کی ہدیات کے مطابق مزید کارروائی کرنے کو کہا۔
یو این آئی ایم افضل

خاص خبریں
آئین کے دیباچے سے لفظ سیکولر ہٹائیں گے: بی جے پی

آئین کے دیباچے سے لفظ سیکولر ہٹائیں گے: بی جے پی

نئی دہلی، 3 مئی (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آج کہا کہ لوک سبھا انتخابات جیتنے پر بی جے پی کی حکومت آئین کے دیباچے سے لفظ سیکولرہٹا دے گی۔

...مزید دیکھیں
راہل پرچہ نامزدگی داخل کرنے رائے بریلی پہنچے

راہل پرچہ نامزدگی داخل کرنے رائے بریلی پہنچے

نئی دہلی، 3 مئی (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی، گاندھی خاندان کی روایتی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کرنے رائے بریلی پہنچ گئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
مودی بنگال میں تین انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے

مودی بنگال میں تین انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے

کولکاتہ، 3 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کو مغربی بنگال کے تین اضلاع میں انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔

...مزید دیکھیں
کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے سکریٹری اتل کمار انجان انتقال کر گئے

کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے سکریٹری اتل کمار انجان انتقال کر گئے

لکھنؤ، 03 مئی (یو این آئی) کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) کے قومی سکریٹری اتل کمار انجان کا طویل علالت کے بعد جمعہ کی صبح یہاں کے ایک نجی اسپتال میں انتقال ہوگیا۔

...مزید دیکھیں
راہل گاندھی رائے بریلی سے الیکشن لڑیں گے

راہل گاندھی رائے بریلی سے الیکشن لڑیں گے

نئی دہلی، 3 مئی (یو این آئی) کانگریس نے گاندھی خاندان کے روایتی لوک سبھا پارلیمانی حلقہ اتر پردیش کے رائے بریلی اور امیٹھی کو لے کراٹھ رہے سوالات کو ختم کرتے ہوئے آج پارٹی لیڈر راہل گاندھی کو رائے بریلی سے بھی انتخابی میدان میں اتاردیا۔

...مزید دیکھیں
بھوپال میں یادو کا روڈ شو، شرما کی حمایت میں ووٹ کی اپیل

بھوپال میں یادو کا روڈ شو، شرما کی حمایت میں ووٹ کی اپیل

بھوپال، 3 مئی (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے بھوپال لوک سبھا سیٹ سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار آلوک شرما کی حمایت میں نریلا اسمبلی میں روڈ شو کیا اور اس کے بعد انہوں نے عام اجلاس میں شرکت کی۔

...مزید دیکھیں
چین چانگ' ای-6 لونر پروب لانچ کرے گا

چین چانگ' ای-6 لونر پروب لانچ کرے گا

وینچانگ / ہینان، 3 مئی (یو این آئی) چین جمعہ کو چانگ ای 6 لونر پروب لانچ کرے گا۔

...مزید دیکھیں
نرگس اپنی سنجیدہ اداکاری سے  بالی ووڈ میں منفر د شناخت بنانے میں کامیاب رہیں

نرگس اپنی سنجیدہ اداکاری سے بالی ووڈ میں منفر د شناخت بنانے میں کامیاب رہیں

02 May 2024 | 2:50 PM

ممبئی 2 مئی (یو این آئی) نرگس کا شمار ہندی فلم انڈسٹری کی تجربہ کار اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے۔ اداکارہ ہونے کے علاوہ وہ سیاست دان بھی تھیں  انہوں نے 6 سال کی کم عمری میں فلمی دنیا میں قدم رکھا۔ تین دہائیوں پر محیط کیریئر میں، انہوں نے ماضی کے کئی سپر اسٹارز کے ساتھ کام کیا۔ہندی فلم انڈسٹری کی تجربہ کار اداکارہ نرگس کو پہلی بار 1935 کی فلم تلاش حق میں دیکھا گیا تھا جب وہ صرف 6 سال کی تھیں، لیکن ان کی باقاعدہ اداکاری کے کیریئر کا آغاز 1942 کی فلم تمنا سے ہوا۔نرگِس نے تقریبا چار دہائی تک اپنی متاثر کن اداکاری سے ناظرین کومسحور کیا۔ بچپن میں وہ اداکارہ نہیں بلکہ ڈاکٹر بننا چاہتی تھیں۔

پٹنائک نے کانٹا بانجی حلقہ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا

02 May 2024 | 8:30 PM

بھونیشور، 02 مئی (یو این آئی) اوڈیشہ کے وزیر اعلی اور بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) کے صدر نوین پٹنائک نے جمعرات کو یہاں کانٹا بانجی اسمبلی سیٹ کے لئے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

...مزید دیکھیں
image