image
Sunday, Apr 28 2024 | Time 12:16 Hrs(IST)
Regional

رام بن میں قومی شاہراہ پر دلدوز سڑک حادثہ، 10 افراد فوت، ریسکیو آپریشن جاری

رام بن میں قومی شاہراہ پر دلدوز سڑک حادثہ، 10 افراد فوت، ریسکیو آپریشن جاری

جموں، 29 مارچ (یو این آئی) جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں قومی شاہراہ پر بیٹری چشمہ علاقے کے نزدیک ایک دلدوز سڑک حادثے میں 10 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ بچائو آپریشن وسیع پیمانے پر جاری ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ رام بن کے بیٹری چشمہ علاقے کے نزدیک سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب جموں سے سری نگر جارہی ایک تویرا گاڑی سڑک سے لڑھک کر گہری کھائی میں جا گری۔انہوں نے بتایا کہ حادثے کے بعد وسیع پیمانے پر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور فی الوقت دس لاشوں کو کھائی سے نکالا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ گاڑی میں سوار یہ مسافر مزودر لگتے ہیں جو کام کے سلسلے میں سری نگر جا رہے تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ گاڑی میں سوار کل مسافروں کی تعداد ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم قریب ہزار فٹ کھائی سے اب تک 10 لاشیں نکالی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ گاڑی کا رجسٹریشن نمبر بھی ابھی معلوم نہیں ہوسکا ہے تاہم بچائو آپریشن ہنوز جاری ہے۔
دریں اثنا مرکزی وزیر ڈاکٹر جیتندرا سنگھ نے اس دلخراش سڑک حادثے پر اظہار رنج و غم کرتے ہوئے 'ایکس' پر ایک پوسٹ میں کہا: 'رام بن کے چشمہ شاہی علاقے کے نزدیک جموں – سری نگر قومی شاہراہ پر پیش آنے والے دلدوز سڑک حادثے جس میں ایک ٹیکسی کے گہری کھائی میں جا گرنے سے 10 افراد کی موت واقع ہوئی، کے بارے میں معلوم ہونے کے بعد ضلع مجسٹریٹ رام بن بصیر الحق کے ساتھ بات کی'۔انہوں نے کہا کہ پولیس، ایس ڈی آر ایف اور سیول کیو آر ٹی جائے واردات پر پہنچ گئے ہیں اور بچائو آپریشن جاری ہے، میں انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہوں'۔
موصوف وزیر نے پسماندگان کے ساتھ اظہار تعزیت کیا۔اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
یو این آئی ایم افضل

خاص خبریں
دہلی میں اے ے پی کے ساتھ اتحاد سے ناراض لولی نے دیا استعفیٰ

دہلی میں اے ے پی کے ساتھ اتحاد سے ناراض لولی نے دیا استعفیٰ

نئی دہلی، 28 اپریل (یو این آئی) دہلی پردیش کانگریس کے صدر اروندر سنگھ لولی نے ریاست کے انچارج جنرل سکریٹری پر من مانی کرنے اور دہلی میں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے ساتھ انتخابی اتحاد کے خلاف احتجاج میں اتوار کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

...مزید دیکھیں
کینیا میں سیلاب سے ملک بھر میں 76 افراد ہلاک

کینیا میں سیلاب سے ملک بھر میں 76 افراد ہلاک

نیروبی، 28 اپریل (یواین آئی/ژنہوا) کینیا میں حالیہ سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 76 تک پہنچ گئی ہے۔

...مزید دیکھیں
نائیجیریا میں خسرہ کی مشتبہ وبا سے 19 بچے ہلاک

نائیجیریا میں خسرہ کی مشتبہ وبا سے 19 بچے ہلاک

ابوجا، 28 اپریل (یواین آئی/ژنہوا) نائیجیریا کی شمال مشرقی ریاست اداماوا میں خسرہ کی مشتبہ وبا سے اب تک کم از کم 19 بچے ہلاک ہو چکے ہیں۔

...مزید دیکھیں
جنوبی لبنان پر اسرائیلی فضائی حملے میں 14 زخمی

جنوبی لبنان پر اسرائیلی فضائی حملے میں 14 زخمی

بیروت، 28 اپریل (یواین آئی/ژنہوا) لبنان کے جنوبی شہر سیربن پر ہفتہ کو اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 14 افراد زخمی ہوگئے۔

...مزید دیکھیں
زرمبادلہ کے ذخائر 2.83 ارب ڈالر کم ہو کر 640.3 ارب ڈالرپر

زرمبادلہ کے ذخائر 2.83 ارب ڈالر کم ہو کر 640.3 ارب ڈالرپر

ممبئی، 28 اپریل (یو این آئی) غیر ملکی کرنسی کے اثاثوں، خصوصی ڈرائنگ رائٹس (ایس ڈی آر) اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاس ریزرو فنڈ میں کمی کی وجہ سے 19 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر2.83 ارب ڈالر کم ہوکر مسلسل دوسرے ہفتے گرتا ہوا 640.3 ارب ڈالررہ گیا۔

...مزید دیکھیں
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں 22 فلسطینی جاں بحق

غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں 22 فلسطینی جاں بحق

غزہ، 28 اپریل (یواین آئی/ژنہوا) وسطی اور جنوبی غزہ پرہفتہ کو اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 22 فلسطینی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی میں درجنوں فلسطینی حامی مظاہرین گرفتار

ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی میں درجنوں فلسطینی حامی مظاہرین گرفتار

لاس اینجلس، 28 اپریل (یواین آئی/ژنہوا) ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی کے ٹیمپ کیمپس میں فلسطین کے حق میں احتجاج میں حصہ لینے والے کل 69 مظاہرین کو ہفتہ کے روز "یونیورسٹی کی پالیسی کی خلاف ورزی" کے لئے گرفتار کیا گیا، تمام گرفتاریاں فینکس میٹروپولیٹن علاقے میں پبلک ریسرچ یونیورسٹی کے مرکزی کیمپس میں کی گئیں۔

...مزید دیکھیں
دہلی میں اے ے پی کے ساتھ اتحاد سے ناراض لولی نے دیا استعفیٰ

دہلی میں اے ے پی کے ساتھ اتحاد سے ناراض لولی نے دیا استعفیٰ

28 Apr 2024 | 11:29 AM

نئی دہلی، 28 اپریل (یو این آئی) دہلی پردیش کانگریس کے صدر اروندر سنگھ لولی نے ریاست کے انچارج جنرل سکریٹری پر من مانی کرنے اور دہلی میں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے ساتھ انتخابی اتحاد کے خلاف احتجاج میں اتوار کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

راجستھان لکھنؤ کو شکست دینے کے بعد پلے آف کے قریب

27 Apr 2024 | 11:42 PM

لکھنؤ، 27 اپریل (یو این آئی) لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے میچ میں راجستھان رائلز کے خلاف سست فیلڈنگ اور کیچ گرانے کی قیمت شکست کے ساتھ چکانی پڑی جب سنجو سیمسن (71 ناٹ آؤٹ) اور دھرو جریل (52) کے درمیان سنچری پارٹنرشپ کی بدولت راجستھان رائلز نے نوابوں کو ان کے گھر پر شکست دے کر پلے آف کے لئے اپنی جگہ تقریباً یقینی کر لی۔

image