image
Thursday, May 23 2024 | Time 00:16 Hrs(IST)
Regional

لوک سبھا انتخابات: اودھم پور لوک سبھا سیٹ پر مجموعی طور پر 68.27 فیصد ووٹنگ ریکارڈ

لوک سبھا انتخابات: اودھم پور لوک سبھا سیٹ پر مجموعی طور پر 68.27  فیصد ووٹنگ ریکارڈ

سری نگر، 20 اپریل (یو این آئی) لوک سببھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں جموں وکشمیر کی اودھم پور لوک سبھا نشست کے لئے جمعہ کو ہونے والی پولنگ پُر امن طریقے سے اختتام پذیر ہوئی اور پانچ اضلاع پر محیط اس سیٹ پر مجموعی طور پر68.27 فیصد ووٹنگ ریکارڈ ہوئی۔
چیف الیکٹورل افسر جموں و کشمیر کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق اودھم لوک سبھا سیٹ کے لئے مجموعی طور پر 68.27 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔
انہوں نے ضلع وار ووٹنگ شرح کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ضلع اودھم میں 70.76 فیصد، ضلع ڈوڈہ میں66.42 فیصد، ضلع کٹھوعہ میں 70.06 فیصد، ضلع رام بن میں 62.42 فیصد اور ضلع کشتواڑ میں67.75 فیصد ووٹنگ ریکارڈ ہوئی ہے۔اس لوک سبھا نسشت کے لئے ہموار پولنگ کو یقینی بنانے کے کئے 2 ہزار 6 سو 37 پولنگ مراکز قائم کئے تھے۔
حکام کے مطابق پولنگ کے پر امن اور احسن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے 11 ہزار پولنگ اسٹاف کو تعینات کیا گیا تھا اور اس کے ساتھ ساتھ حلقے میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔اس حلقے کی پولنگ کے لئے زائد از 16.23 لاکھ رائے دہندگان حق رائے دہی کے اہل تھے۔
اس لوک سبھا نشست کے لئے بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر ڈاکٹر جیتندر سنگھ سمیت 12 امید وار میدان میں تھے جن میں سابق رکن پارلیمان چودھری لال سنگھ اور ڈیموکریٹک پروگرسیو آزاد پارٹی کے جی ایم سروری بھی قابل ذکر ہیں جبکہ 6 آزاد امیدا وار بھی اپنی قسمت آزما رہے تھے۔
پانچ اضلاع کشتواڑ، ڈوڈہ، رام بن، اودھم پور اور کٹھوعہ پر محیط اودھم لوک سبھا سیٹ 18 اسمبلی حلقوں پر مشتمل ہے۔
دریں اثنا چیف الیکٹورل افسر جموں وکشمیر پی کے پولے نے برستی بارش کے باوجود ووٹ ڈالنے کے لئے پولنگ مراکز پر پہنچنے پر لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔انہوں نے پولنگ اسٹاف کی پولنگ اور سیکورٹی فورسز کی پولنگ کے پر امن انعقاد کو یقینی بنانے کی کاوشوں کی سراہنا کی۔
واضح رہے کہ جموں و کشمیر کی جموں لوک سبھا سیٹ کے لئے 26 اپریل کو پولنگ ہوگی جبکہ اننت ناگ – راجوری لوک سبھا سیٹ کے لئے سری نگر سیٹ کے لئے 7 مئی، سری نگر کے لئے 13 مئی اور بارہمولہ سیٹ کے لئے 20 مئی کو پولنگ ہوگی۔
قابل ذکر ہے کہ سال 2019 میں دفعہ 370 کی تنسیخ اور ریاست کو دو حصوں میں منقسم کرنے کے بعد جموں وکشمیر میں پہلی بار پولنگ ہو رہی ہے۔
یو این آئی ایم افضل

خاص خبریں
اسرائیلی بربریت کے خلاف بڑا قدم، تین یورپی ممالک نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کر لیا

اسرائیلی بربریت کے خلاف بڑا قدم، تین یورپی ممالک نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کر لیا

میڈرڈ،22مئی (یواین آئی) اسرائیلی بربریت کے خلاف بڑا قدم اٹھاتے ہوئے تین یورپی ممالک نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کر لیا ہے غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئرلینڈ، ناروے اور اسپین نے باضابطہ طور پر فلسطین کو ایک علیحدہ ریاست کے طور پر تسلیم کر لیا ہے، جس کے بعد اسرائیل نے دو یورپی ریاستوں سے اپنے سفیروں کو واپس بلا لیا ہے آئرلینڈ اور اسپین کی جانب سے وزرائے اعظم نے فلسطین کو بہ طور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کیا۔

...مزید دیکھیں
کانگریس مسلمانوں کو ریزرویشن دینے کے لئے امبیڈکر کا آئین تبدیل کرنا چاہتی ہے:مودی

کانگریس مسلمانوں کو ریزرویشن دینے کے لئے امبیڈکر کا آئین تبدیل کرنا چاہتی ہے:مودی

بستی:22مئی(یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس اور ایس پی کو سبق سکھانے کی اپیل کرتے ہوئے بدھ کو ایک ریلی سے اپنے خطاب میں کہا کہ کانگریس مسلمانوں کو ریزرویشن دینے کے لئے امبیڈکر کا آئین تبدیل کرنا چاہتی ہے جبکہ ایس پی بھی دلتوں پچھڑوں کی مخالفت میں کانگریس کے ساتھ کھڑی ہے۔

...مزید دیکھیں
سپریم کورٹ نے سورین کی ضمانت کی درخواست  کی مسترد

سپریم کورٹ نے سورین کی ضمانت کی درخواست کی مسترد

نئی دہلی، 22 مئی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے بدھ کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعہ جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلی ہیمنت سورین کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی عرضی پر غور کرنے سے انکار کردیا کیس کی سماعت کرنے والی تطیلی بنچ کے جسٹس دیپانکر دتہ اور جسٹس ستیش چندر شرما نے درخواست کو سماعت کے لیے قابل قبول نہ سمجھنے کے بعد درخواست گزار نے اسے واپس لے لیا۔

...مزید دیکھیں
مقررہ وقت میں اپیل پر سماعت مکمل نہیں کئے جانے پر سپریم کورٹ برہم،سپریم کورٹ کامقدمہ کا اسٹیٹس طلب

مقررہ وقت میں اپیل پر سماعت مکمل نہیں کئے جانے پر سپریم کورٹ برہم،سپریم کورٹ کامقدمہ کا اسٹیٹس طلب

نئی دہلی ، 22 مئی (یو این آئی) دہشت گردی کے الزامات کے تحت گذشتہ اٹھارہ سالوں سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے مقید ایک مسلم شخص کی ضمانت پر رہائی کی درخواست پر سپریم ر ٹ میں گذشتہ دنوں سماعت عمل میں آئی جس کے دوران سپریم کورٹ نے شدید برہمی کا اظہار کیا کہ لکھنو ہائی کورٹ کو خصوصی حکم دیئے جانے کے باوجود ملزم کی اپیل پر مقررہ مدت میں سماعت مکمل نہیں کی گئی۔

...مزید دیکھیں
25 مئی کو ووٹنگ کے دن صبح 4 بجے سے دہلی میٹرو سروس

25 مئی کو ووٹنگ کے دن صبح 4 بجے سے دہلی میٹرو سروس

نئی دہلی، 22 مئی (یو این آئی) لوک سبھا کے پانچویں مرحلے میں انتخابی ڈیوٹی پر تعینات ملازمین کی نقل و حرکت کو آسان بنانے کے لئے دہلی میٹرو خدمات قومی دارالحکومت میں 25 مئی کو ووٹنگ کے دن صبح 4 بجے سے شروع ہو جائیں گی دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) نے بدھ کو یہ اطلاع دی ڈی ایم آر سی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ڈیوٹی کے لئے تعینات ملازمین اس سہولت کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

...مزید دیکھیں
راجستھان رائلز نے رائلز چیلنجرز بنگلور کو چار وکٹ سے دی شکست

راجستھان رائلز نے رائلز چیلنجرز بنگلور کو چار وکٹ سے دی شکست

احمد آباد، 22 مئی (یو این آئی) گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کے بعد یشسوی جیسوال (45)، ریان پراگ (36) اور شمرون ہیٹمائر (26) کی اننگز کی بدولت راجستھان رائلز نے بدھ کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے ایلیمینیٹر میچ میں رائلز چیلنجرز بنگلور کو چار وکٹوں سے شکست دی راجستھان رائلز نے 173 رن کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے اچھی شروعات کرنے کی کوشش کی۔

...مزید دیکھیں
سواتی مالیوال کیس توجہ ہٹانے کی کوشش: تھرور

سواتی مالیوال کیس توجہ ہٹانے کی کوشش: تھرور

نئی دہلی، 22 مئی (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ عام آدمی پارٹی (آپ) کی راجیہ سبھا کی رکن سواتی مالیوال پر حملہ کے معاملے میں سیاست کی جا رہی ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کی حکومت اسے مسئلہ بنا کر حقیقت سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے کانگریس لیڈر ششی تھرور نے بدھ کو یہاں دہلی پردیش کانگریس کے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس سلسلے میں عام آدمی پارٹی کا بیان کافی ہے اور بی جے پی اس مسئلہ کو اٹھا کر توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
اسرائیلی بربریت کے خلاف بڑا قدم، تین یورپی ممالک نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کر لیا

اسرائیلی بربریت کے خلاف بڑا قدم، تین یورپی ممالک نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کر لیا

22 May 2024 | 10:41 PM

میڈرڈ،22مئی (یواین آئی) اسرائیلی بربریت کے خلاف بڑا قدم اٹھاتے ہوئے تین یورپی ممالک نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کر لیا ہے غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئرلینڈ، ناروے اور اسپین نے باضابطہ طور پر فلسطین کو ایک علیحدہ ریاست کے طور پر تسلیم کر لیا ہے، جس کے بعد اسرائیل نے دو یورپی ریاستوں سے اپنے سفیروں کو واپس بلا لیا ہے آئرلینڈ اور اسپین کی جانب سے وزرائے اعظم نے فلسطین کو بہ طور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کیا۔ بدھ کو آئرش وزیر اعظم سائمن ہیرس نے کہا آج فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا وقت آ گیا ہے۔

راجستھان رائلز نے رائلز چیلنجرز بنگلور کو چار وکٹ سے دی شکست

راجستھان رائلز نے رائلز چیلنجرز بنگلور کو چار وکٹ سے دی شکست

23 May 2024 | 12:02 AM

احمد آباد، 22 مئی (یو این آئی) گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کے بعد یشسوی جیسوال (45)، ریان پراگ (36) اور شمرون ہیٹمائر (26) کی اننگز کی بدولت راجستھان رائلز نے بدھ کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے ایلیمینیٹر میچ میں رائلز چیلنجرز بنگلور کو چار وکٹوں سے شکست دی راجستھان رائلز نے 173 رن کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے اچھی شروعات کرنے کی کوشش کی۔ اس دوران چھٹے اوور میں لوکی فرگوسن نے ٹام کوہلر کیڈمور (20) کو بولڈ کرکے بنگلورو کو پہلی کامیابی دلائی۔ اس کے بعد یشسوی جیسوال اور کپتان سنجو سیمسن نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ 10ویں اوور میں یشسوی بھی 30 گیندوں میں 45 رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ تیسرے وکٹ کے طور پر کرن شرما نے سنجو کو (17) رن پر اسٹمپ کرایا۔ دھرو جورل (8) پر رن ​​آؤٹ ہوئے۔ ریان پیراگ 26 گیندوں میں 36 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے اور شمرون ہیٹمائر 14 گیندوں میں 26 رن بنانے کے بعد پویلین لوٹے۔ روومین پاول آٹھ گیندوں پر 16 رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ راجستھان رائلز نے 19 اوور میں چھ وکٹ پر 174 رن بنائے اور میچ چار وکٹ سے جیت لیا۔

image