InternationalPosted at: Oct 25 2020 8:00PM کابل میں خودکش حملہ، 30 افراد ہلاک،70 زخمی
کابل ، 25 اکتوبر (اسپوتنک) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک تعلیمی مرکز کے قریب خودکش بم حملے میں 30 افراد ہلاک اور کم ازکم 70 زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ اطلاع دفاعی ذرائع نے دی ہے ادھر وزارت صحت کے ذرائع نے بتایا کہ دھماکے سے اموات کی تعداد 18 سے زیادہ ہے اور 50 دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے 37 کو کابل کے جناح اسپتال لایا گیا ہے۔
ہفتہ کے روز دارالحکومت کابل کے دشت بارچی کے نواح میں پلِ خوش کے علاقے میں ایک تعلیمی مرکز کے قریب خودکش بمبار نے دھماکہ کیا۔ ہفتے کے روز وزارت داخلہ نے بتایا کہ اس حملہ میں ہلاکتوں کی تعداد 13 ہے اور 30 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
افغان قومی سلامتی کے ڈائرکٹوویٹ کے مطابق حملہ آور تعلیمی مرکز میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔
دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
اسپوتنک،اظ