image
Thursday, May 2 2024 | Time 02:56 Hrs(IST)
Entertainment » Fashion Style

ایشان اور سارہ کو لانچ کریں گے کرن جوہر

ایشان اور سارہ کو لانچ کریں گے کرن جوہر

ممبئی، 16 جون (یواین آئی) بالی ووڈ کے مشہور فلم ساز کرن جوہر شاہد کپور کے بھائی ایشان اور سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی کو لانچ کرنے والےہیں۔
کرن جوہر اداکاراؤں کے بچوں کو لانچ کرنے کے لئے جانے جاتے ہیں۔
عالیہ بھٹ اور ورون دھون کو لانچ کرنے کے بعد اب کرن اپنے دوست شاہد کپور کے بھائی ایشان اور سیف علی خان کی بیٹی کو لانچ کرنےوالے ہیں۔
بتایا جا رہا ہے کہ اس وقت ایشان کشمیر کی وادیوں میں چھٹیاں گزار رہے ہیں لیکن لوٹتے ہی فلم کی شوٹنگ میں لگ جائیں گے۔
کرن جوہرفلم ’’دی فالٹ ان آور اسٹارز‘‘ کے ہندی ریمیک میں ایشان اور سارہ کو شروع کرنے جا رہے ہیں۔
اس بارے میں شاہد کپور نے کچھ بھی کہنے سے تو انکار کر دیا لیکن بتایا کہ’’ فلم ساز کے پاس اس کو لے کر کچھ پلان ضرور ہوں گے، تو میں کچھ بھی کہنا نہیں چاہتا۔
‘‘ قابل ذکر ہے کہ سارہ اداکار سیف علی کی پہلی بیوی امرتا سنگھ کی بیٹی ہیں۔
سارہ اور ایشان دونوں ہی فلموں میں کام کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔
ان دونوں کو ہی گھر والوں نے بالی ووڈ میں کریئر بنانے کی اجازت دے دی ہے۔
یواین آئی۔
اےایم۔
1624

image