image
Wednesday, May 8 2024 | Time 08:56 Hrs(IST)
Regional

کشمیر میں بی جے پی کے تین کارکنوں کی ہلاکت پروزیراعظم کا اظہارغم

کشمیر میں بی جے پی کے تین کارکنوں کی  ہلاکت پروزیراعظم کا اظہارغم

سری نگر ، 30 اکتوبر (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں عسکریت پسندوں کے ہاتھوں بھارتیہ جنتا پارٹی کے 3 کارکنوں کی ہلاکت پرتعزیت کرتے ہوئے ان کے کنبہ سے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔
جمعرات کےروز شام کے تقریباً 8 بجے کشمیر کے عسکریت پسندوں نے عید گاہ وائے کے پورہ علاقہ میں بی جے پی ضلع یوتھ کے جنرل سکریٹری فدا حسین یاٹو اوردودیگرکارکنان عمرراشد بیگ اورعمررمضان حزم پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تینوں کارکن ہلاک ہوگئے۔ .
مسٹرمودی نے جمعرات کی رات دیر گئے ٹوئٹ کیا’’میں بی جے پی کے تین نوجوان کارکنوں کے قتل کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ یہ تینوں بہت ہی بہترین کارکن تھے اور جموں و کشمیر میں عمدہ کام کر رہے تھے۔ اس مشکل گھڑی میں میں ان کے کنبہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ ایشوران کی روح کو شانتی عطا فرمائے۔‘‘
جمعرات کو ایک پولیس افسر نے بتایا کہ بی جے پی کے ضلعی یوتھ جنرل سکریٹری فدا حسین یاٹو اوردو دیگر کارکنوں عمر راشد بیگ اور عمر رمضان حزم کو عسکریت پسندوں نے فائرنگ کر کے ہلاک کردیا جس میں تینوں افراد زخمی ہوگئے تھے۔ زخمی کارکنوں کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں انہیں مردہ قراردے دیا گیا۔
پولیس افسر نے بتایا کہ عسکریت پسند اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ان کی گرفتاری کے لئے سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
انہوں نے کہا ’’پولیس نے تینوں کارکنوں کے قتل کے لئے متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے اور تفتیش شروع کردی گئی ہے‘‘۔
یواین آئی،اظ

خاص خبریں
’ہسٹری شیٹ‘، اندرونی پولیس دستاویز پبلک نہ کی جائے : سپریم کورٹ

’ہسٹری شیٹ‘، اندرونی پولیس دستاویز پبلک نہ کی جائے : سپریم کورٹ

نئی دہلی، 7 مئی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے 'ہسٹری شیٹ' کے عوامی استعمال کو قانونی قرار دینے والے دہلی ہائی کورٹ کے حکم کو منگل کو مسترد کر دیا اور 'ازخود نوٹس لینے' کے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرنے اور "ہسٹری شیٹ" کے استعمال میں ترامیم پر غور کرنے کی ہدایت دی۔

...مزید دیکھیں
تیسرے مرحلے میں شام 5 بجے تک 60 فیصد سے زیادہ ووٹنگ ہوئی

تیسرے مرحلے میں شام 5 بجے تک 60 فیصد سے زیادہ ووٹنگ ہوئی

نئی دہلی، 07 مئی (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں منگل کو شام 5 بجے تک 11 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے دادرا نگر حویلی اور دمن اور دیو کی کل 93 سیٹوں پر
شام پانچ بجے تک 60.19 فیصد ووٹنگ ہوئی۔

...مزید دیکھیں
تیسرے مرحلے کی پولنگ میں بنگال میں 73فیصد پولنگ

تیسرے مرحلے کی پولنگ میں بنگال میں 73فیصد پولنگ

کلکتہ 7مئی(یواین آئی)
تیسر مرحلے کی پولنگ کے دوران مرشدآباد حلقے میں سی پی آئی ایم نے اپنی تنظیمی صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین جعلی پولنگ کو ایجنٹ کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

...مزید دیکھیں
الیکشن کمیشن کی ساکھ اب تک کی کم ترین سطح پر: کھرگے

الیکشن کمیشن کی ساکھ اب تک کی کم ترین سطح پر: کھرگے

نئی دہلی، 07 مئی (یو این آئی) کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے نے منگل کو کہا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) جیسے آئینی ادارے کی ساکھ اب تک کی سب سے نچلی سطح پر ہے۔

...مزید دیکھیں
اروند کیجریوال کی عدالتی حراست میں 20 مئی تک توسیع

اروند کیجریوال کی عدالتی حراست میں 20 مئی تک توسیع

نئی دہلی، 7 مئی (یو این آئی) دہلی کی خصوصی عدالت نے منگل کو وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی (آپ) کے کنوینر اروند کیجریوال کی عدالتی تحویل میں 20 مئی تک توسیع کر دی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے مسٹر کیجریوال کو 21 مارچ کو دہلی ایکسائز پالیسی میں مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا تھا قومی راجدھانی دہلی کے راؤز ایونیو میں واقع خصوصی عدالت کی جج کاویری باویجا نے مسٹر کیجریوال کی عدالتی تحویل میں توسیع کا فیصلہ سنایا۔

...مزید دیکھیں
مودی پر عوام کا اعتماد کم ہوا، یاترا کی وجہ سے راہل پر بھروسہ بڑھا: کانگریس

مودی پر عوام کا اعتماد کم ہوا، یاترا کی وجہ سے راہل پر بھروسہ بڑھا: کانگریس

نئی دہلی، 07 مئی (یواین آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ 10 سالوں میں صرف جھوٹ بولا اور لوگوں کو گمراہ کیا ہے، اس لیے عوام کا ان پر سے اعتماد اٹھ گیا ہے، لیکن کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بھارت جوڑو یاترا اور بھارت جوڑو نیائے یاترا کرتے ہوئے انہوں نے ملک کے لوگوں کا اعتماد جیت لیا ہے۔

...مزید دیکھیں
رادھیکا کھیڑا، شیکھر سمن بی جے پی میں شامل

رادھیکا کھیڑا، شیکھر سمن بی جے پی میں شامل

نئی دہلی، 07 مئی ( یو این آئی ) معروف فلم آرٹسٹ شیکھر سمن اور کانگریس کی نیشنل میڈیا کوآرڈینیٹر رادھیکا کھیڑا آج بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
حب الوطنی کے گیت لکھنے میں ماہر تھے پریم دھون

حب الوطنی کے گیت لکھنے میں ماہر تھے پریم دھون

06 May 2024 | 5:38 PM

ممبئی،6مئی (یواین آئی) (یواین آئی) بالی ووڈ میں پریم دھون کو ایک ایسے نغمہ نگار کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جن کے حب الوطنی سے معمورنغموں کی مسحور کردینےآواز کان میں پڑتے ہی آج بھی عام ہندوستانی ملک کی محبت کے جذبے سے متاثرہوئے بغیر نہیں رہ پاتا۔

image