RegionalPosted at: Jan 2 2018 9:53AM جنوبی کشمیر میں ریلوے خدمات بحال
سرینگر، 2 جنوری ( یو این آئی) جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں سیکورٹی وجوہات کے سبب نئے سال کے موقع پربند ریلوے خدمات کو آج شروع کر دیا گیا۔ اس علاقے میں اتوار کی صبح سے شروع 36 گھنٹے تک جاری تصادم میں مرکزی ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے پانچ جوان شہید ہو گئے تھے۔ اس دوران دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے تین دہشت گرد بھی مارے گئے۔
ریلوے کے ایک افسر نے آج یہاں ’یو این آئی‘ کو بتایا کہ وسطی کشمیر میں بڈگام-سرینگر، جنوبی کشمیر کے اننت ناگ - قاضی کنڈ اور جموں علاقے کے بانیہال کے درمیان چلنے والی تمام ریل گاڑیاں پولیس کے مشورہ پر اتوار کی رات معطل کر دی گئی تھیں۔ اگرچہ سرینگر-بڈگام اور بارہمولہ کے درمیان پیر کو گاڑیاں مقررہ وقت سے چلیں۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کی طرف سے تازہ م ایڈوائزری ملنے کے بعد بند خدمات کو بحال کر دیا گیا ہے۔
یو این آئی،اظ0942