image
Monday, Apr 29 2024 | Time 22:25 Hrs(IST)
Others

تاریخ میں پہلی مرتبہ ہندوستانی حجاج کا قیام صد فیصد مرکزیہ میں رہے گا:ڈاکٹر لیاقت علی آفاقی

تاریخ میں پہلی مرتبہ ہندوستانی حجاج کا قیام  صد فیصد مرکزیہ میں رہے گا:ڈاکٹر لیاقت علی آفاقی

ممبئی 15,اپریل ( یواین آئی ) حکومت ہند خصوصاً وزارت اقلیتی امور، حج کمیٹی آف انڈیا اور قونصلیٹ جنرل آف انڈیا کی مشترکہ کوششوں سے حج 2024 میں تمام ہندوستانی حجاج تاریخ میں پہلی مرتبہ مدینہ منورہ میں مرکزیہ یعنی مسجد نبویؐ سے صرف دو سو میٹر کی دوری پر قیام کریں گے جبکہ مقاما ت مقدسہ میں دوسرے ،تیسرے اور چوتھے ریجنل زون میں قیام کریں گے- ان خیالات کا اظہار حج کمیٹی آف انڈیا کے سی۔ ای۔ او ڈاکٹر لیاقت علی آفاقی آئی، آر، ایس نے دو روزہ ٹریننگ برائے خادم الحجاج پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔
ڈاکٹر آفاقی نے ملک کی مختلف ریاستوں سے آئے تقریباً 700 خادم الحجاج اور ریاستی حج کمیٹیوں کے ایکزیکیٹو آفیسران کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امسال ایک بھی ہندوستانی عازمِ حج حدود منیٰ باہر قیام نہیں کرے گا۔ اس موقع پر ٹریننگ پروگرام کے مہمان خصوصی اور وزارت اقلیتی امور میں سکریٹری شری کے سری نواس جی نے کہا کہ یقیناً آپ لوگوں نے کوئی مبارک اور اصلاحی کام کیا ہے جس کی وجہ سے آپ کو حجاج کرام کی خدمت کا موقع ملا ہے۔ اور یہ بات بھی فخر کے لیے کافی ہے کہ آپ تقریباً دو ماہ تک ملک کے سرکاری نمائندے کے طور پر مملکتِ سعودیہ میں خدمت کریں گے۔ مجھے امید ہے کہ ماضی کی طرح آپ بھی اپنے اور پڑوسی حجاج کی خدمت کر کے ملک کا جھنڈا بلند کریں گے۔
وزارت اقلیتی امور میں جوائنٹ سیکرٹری ، ماہرِ امور حج اور سیودھا ایپ کے وجود میں مرکزی کردار نبھانے والے شری سی۔پی۔ایس بخشی جی نے کہ اگر آپ لوگ سیوھا ایپ کو آچھی طرح سمجھ لیں اور حاجیوں کو سمجھا دیں تو یقین جانئیے نوے فیصد دشواریاں خود بخود ختم ہو جائیں گی۔ لہذا ترجیحاتی بنیاد پر سویدھا ایپ کو سمجھئے اور ججاج دشواریوں سے محفوظ رہیں۔ قونصلر جنرل آف انڈیا شری شاہد عالم جی نے بہت تفصیل سے خدام الحجاج کو اُن کی ذمہ داریاں ، حجاج کی ممکنہ تکلیفیں اور اُن کا حل بتاتے ہوئے کہا کہ آپ کتنے خوش نصیب ہیں کہ حجاج کی تکلیفوں کو دور کرنے کے لیے جا رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کتنے بدنصیب ہیں وہ افراد جنکی کوتاہی اور غفلت کی وجہ سے حجاج تکلیف میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔
اس دو روزہ ٹریننگ پروگرام میں شری امین خاں آئی، آر، ایس نے بہت تفصیل سے سیودھا ایپ کی خوبیاں اور اُن کا استعمال بتایا۔ سعودی ائیر لانز ، اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے نمائندوں نے اپنی اپنی ایجنسیز کی خدمات بیان کیں۔ اس دو روزہ تربیتی پروگرام میں علمائے کرام، طبی ماہرین اور اکابرین ملت نے بھی شرکت کی۔ پروگرا م کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، اور نظامت شری نظیم احمد، ڈپٹی چیف ایکزیکٹیو آفیسر حج کمیٹی آف انڈیا اور شری محمد غوث نے کی۔
یو این آئی۔ ایف اے۔م الف

خاص خبریں
مودی نے راہل کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کانگریس پر وسولی گینگ چلانے کا الزام لگایا

مودی نے راہل کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کانگریس پر وسولی گینگ چلانے کا الزام لگایا

باگل کوٹ (کرناٹک)، 29 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو یہاں ایک ریلی میں کانگریس کے ممتاز لیڈر راہل گاندھی پر درپردہ حملہ کرتے ہوئے پارٹی پر 'بھتہ خوری ریکیٹ' چلانے کا الزام لگایا مسٹر مودی نے ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بالواسطہ طور پر مسٹر گاندھی کی حالیہ چھٹیوں کی سرگرمیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ چھٹیاں لیتے رہتے ہیں وہ ہندوستان کی ترقی میں حصہ نہیں ڈال سکتے انہوں نے 2047 تک ہندوستان کو تبدیل کرنے کے اپنے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے ترقیاتی اقدامات کو آگے بڑھانے میں لگن اور دور اندیشی کی اہمیت پر زور دیا۔

...مزید دیکھیں
منگل سوترا اور مسلم لیگ کی باتیں کرنے سے عیاں ہو رہا ہے کہ بھاجپا کے لیڈران گھبرائے ہوئے ہیں :عمر عبداللہ

منگل سوترا اور مسلم لیگ کی باتیں کرنے سے عیاں ہو رہا ہے کہ بھاجپا کے لیڈران گھبرائے ہوئے ہیں :عمر عبداللہ

سری نگر،29اپریل(یو این آئی)جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے پیر کے روز کہاکہ بھاجپا موجودہ حالات سے گھبرا ئے ہوئے ہیں یہی وجہ ہے کہ منگل سوترا اور مسلم لیگ کی باتیں ہو رہی ہیں انہوں نے کہاکہ لوک سبھا انتخابات میں انڈیا الائنس کی جیت یقینی ہے ان باتوں کا اظہار عمر عبداللہ نے چرار شریف میں آستانہ عالیہ پر حاضری دینے کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا عمر عبداللہ کہا کہ میں یہاں کسی سیاسی یا الیکشن پروگرام کے سلسلے میں نہیں بلکہ صرف حاضری دینا آیا ہوں ۔

...مزید دیکھیں
ہیمنت سورین کی عرضی پر سپریم کورٹ نے ای ڈی کو نوٹس جاری کیا

ہیمنت سورین کی عرضی پر سپریم کورٹ نے ای ڈی کو نوٹس جاری کیا

نئی دہلی، 29 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ نے جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی درخواست پر جمعہ کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا ہے مسٹر سورین مبینہ زمین گھوٹالہ اور منی لانڈرنگ کے الزام میں تقریباً تین ماہ سے عدالتی حراست میں جیل میں بند ہیں یہ حکم جاری کرتے ہوئے جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکر دتہ کی بنچ نے اس معاملے اگلی سماعت کے لئے اگلے ہفتے لسٹ کرنے کی ہدایت دی۔

...مزید دیکھیں
کجریوال کو اپنی نہیں بلکہ دو کروڑ دہلی والوں کی فکر ہے:  آپ

کجریوال کو اپنی نہیں بلکہ دو کروڑ دہلی والوں کی فکر ہے: آپ

نئی دہلی، 29 اپریل ( یو این آئی ) عام آدمی پارٹی (آپ) نے کہا ہے کہ جیل میں بھی وزیر اعلی اروند کیجریوال کو اپنی نہیں بلکہ دہلی کے دو کروڑ عوام کی فکر ہے آپ کے لیڈر اور دہلی کابینہ کی وزیر آتشی سنگھ نے پیر کو تہاڑ جیل میں مسٹر کیجریوال کے ساتھ اپنی ملاقات کا اشتراک کرتے ہوئے کہا کہ جیل میں بھی انہیں اپنی نہیں بلکہ دو کروڑ دہلی والوں کی فکر ہے  انہوں نے کہا کہ جیل کے دورے کے دوران وزیر اعلیٰ نے دہلی کے سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم بچوں کی تعلیم اور محلہ کلینک کے بارے میں تفصیلات معلوم کیں ۔

...مزید دیکھیں
راجناتھ سنگھ نے لکھنؤ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا

راجناتھ سنگھ نے لکھنؤ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا

لکھنؤ:29اپریل(یواین آئی) وزیر دفاع و مقامی ایم پی راجناتھ سنگھ نے پیر کو بی جے پی ہیڈکوارٹر سے روڈ شو نکالنےکے بعدلکھنؤ پارلیمانی حلقے سے پرچہ نامزدگی داخل کیا راجناتھ نے کلکٹریٹ دفتر پہنچ کر اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، اتراکھنڈ کے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی، نائب وزیر اعلی برجیش پاٹھک، بی جے پی ترجمان سدھانشو ترویدی و پارٹی کے دیگر سینئر رہنماؤں کی موجودگی میں پرچہ نامزدگی داخل کیا پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے پہلے وزیر دفاع نے مندر میں ماتھا ٹیکا ۔

...مزید دیکھیں
دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی میں بغیر محرم  کے حج پر جانے والی خواتین کے لیے خصوصی کیمپ کا انعقاد

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی میں بغیر محرم کے حج پر جانے والی خواتین کے لیے خصوصی کیمپ کا انعقاد

نئی دہلی ، 29 /اپریل (یو این آئی ) مقدس سفر حج 2024 پر جانے والے عازمین کو دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی طرف سے علاقہ وار دی جانے والی حج سے متعلق تربیت کے سلسلے میں دہلی سے بغیر محرم کے حج کے مقدس سفر حج پر جانے والی 34 خواتین کو تربیت فراہم کرنے کے لیے29/اپریل2024کو دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر حج منزل میں ایک خصوصی تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں کی خصوصی پہل پر اس تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
کلپنا سورین نے گنڈیا اسمبلی ضمنی انتخاب کے لیے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا

کلپنا سورین نے گنڈیا اسمبلی ضمنی انتخاب کے لیے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا

رانچی، 29 اپریل (یو این آئی) جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی اہلیہ اور جھارکھنڈ مکتی مورچہ کی امیدوار کلپنا سورین نے گانڈیا اسمبلی ضمنی انتخاب کے لیے آج اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا وہ انڈیا الائنس کی مشترکہ امیدوار ہیں جھارکھنڈ کی وزیر اعلیٰ چمپئی سورین کلپنا سورین کی نامزدگی کے وقت موجود تھے اس کے علاوہ کابینی وزیر بسنت سورین، وزیر متھلیش ٹھاکر، کانگریس لیڈر اور جھارکھنڈ کے وزیر عالمگیر عالم اور بنا گپتا بھی نامزدگی کے وقت موجود تھے۔

...مزید دیکھیں

سپریم کورٹ نے کیجریوال سے پوچھا کہ انہوں نے نچلی عدالت میں ضمانت کی درخواست کیوں داخل نہیں کی

29 Apr 2024 | 9:15 PM

نئی دہلی، 29 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ نے دہلی ایکسائز پالیسی گھپلہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں عدالتی حراست میں تہاڑ جیل میں بند دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال سے پیر کو پوچھا کہ انہوں نے دہلی ایکسائز پالیسی گھپلہ میں نچلی عدالت میں ضمانت کی عرضی کیوں داخل نہیں کی؟جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکر دتہ کی بنچ نے عام آدمی پارٹی (آپ) کے قومی کنوینر مسٹر کیجریوال کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے یہ سوال پوچھا، جس میں انہوں نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ اپنی گرفتاری کو چیلنج کیا ہے۔

کیڑے مار دوا بنانے والی فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی

28 Apr 2024 | 6:20 PM

الور، 27 اپریل (یو این آئی) راجستھان کے ضلع کھیرتھل تیجاراکے بھیواڑی صنعتی علاقے میں کیڑے مار دوا بنانے والی فیکٹری میں اتوار کی صبح اچانک آگ لگ گئی۔

...مزید دیکھیں
image