OthersPosted at: Apr 18 2024 1:37PM تلنگانہ میں بی جے پی دوہرے ہندسہ میں نشستیں حاصل کرے گی:کشن ریڈی
حیدرآباد 18اپریل (یواین آئی) تلنگانہ بی جے پی کے صدر جی کشن ریڈی نے دعوی کیا کہ لوک سبھاانتخابات میں ان کی پارٹی ریاست میں دوہرے ہندسہ میں نشستیں حاصل کرے گی۔انہوں نے ملکاجگری لوک سبھا حلقہ سے پارٹی امیدوار ای راجندر کے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے موقع پر منعقدہ ریلی سے خطاب کیا جس میں ایک اور مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کانگریس اور بی آر ایس جھوٹا پروپگنڈہ کر رہے ہیں۔ ریاست کی تمام پارٹیاں دراصل بی جے پی سے مقابلہ کر رہی ہیں۔ کشن ریڈی نے کہا کہ عوام کا بی جے پی۔این ڈی اے حکومت پر بھروسہ ہے جس نے پچھلے دس سالوں سے ترقی اور بہبود فراہم کئے ہیں۔
یوین آئی وخ