NationalPosted at: Nov 22 2019 8:54PM جمہوریت کی مضبوطی کے لئے ووٹنگ ضروری
نئی دہلی، 22 نومبر (یو این آئی) لوک سبھا میں ارکان نے جمعہ کو کہا کہ جمہوریت کی مضبوطی کے لئے ووٹنگ ضروری ہے اور اس میں رہنے والے تمام بالغ شہریوں کے لئے ووٹنگ لازمی کی جانی چاہئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے جناردن سنگھ سیگريوال کی طرف سے پیش غیر سرکاری بل ’لازمی ووٹنگ بل، 2019‘ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے بی جے پی کے روی كشن نے کہا کہ اگر ملک کے شہریوں کو سہولت چاہئے تو ان کے لئے ووٹ دینا لازمی کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل میں بہتری کا ہی نتیجہ ہے کہ آج دبنگ بوتھ قبضہ کر کے منتخب ہوکر نہیں آ رہے ہیں آرایس پی کے این کے پریم چندرن نے کہا کہ یہ جمہوریت کی خوبی ہے کہ وہ ایک پارٹی کے ایک شخص لوک سبھا میں منتخب کر کے آئے ہیں اور ملک میں ووٹنگ لازمی بنائے جانے کے بارے میں لمبا چوڑاپناا خیال پیش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسی جمہوریت کی یہ خوبصورتی ہے کہ ایک شخص 34 ارکان کے ساتھ ملک کے وزیر اعظم بن جاتے ہیں اور مسٹر اٹل بہاری واجپئی کی حکومت ایک ووٹ سے گر جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محض 30-40 فیصد لوگ انتخابی عمل میں حصہ لیتے ہیں اس بارے میں غور کیا جانا چاہئے۔
جاری۔ یو این آئی۔ ع ا۔