image
Wednesday, May 8 2024 | Time 19:35 Hrs(IST)
National

اگر حکومت اتفاق رائے سے کام کرتی تو کووڈ-19 کے ایسے بدتر حالات کا سامنا نہیں ہوتا: اپوزیشن

اگر حکومت اتفاق رائے سے کام کرتی تو کووڈ-19 کے ایسے بدتر حالات کا سامنا نہیں ہوتا: اپوزیشن

نئی دہلی، 20 ستمبر (یو این آئی) حزب اختلاف نے آج الزام لگایا کہ عالمی وبا 'کووڈ-19' سے نمٹنے کے لئے حکومت کی مشینری پوری طرح ناکام رہی ہے اگر حکومت یکطرفہ فیصلہ کرنے کے بجائے سیاسی اتفاق رائے سے اس بحران کا سامنا کرتی تو صورتحال اس قدر خراب نہیں ہوتی کانگریس کے ششی تھرور نے لوک سبھا میں ضابطہ 193 کے تحت کووڈ 19 کی صورتحال پر بحث کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ "صرف ایک ہی چیز یہ صورتحال سازگار ہوپائی ہے۔ حکومت کو اس بیماری کی وجہ سے اپنا چہرہ چھپانے کا بہانہ مل گیا ہے"۔ انہوں نے کہا کہ آج ہندوستان ایک ایسا ملک بن گیا ہے جہاں دنیا میں سب سے زیادہ متاثرین اور اموات کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ یہ صورتحال انتہائی غیر معمولی ہے۔ اس سے معاشرے کے ہر طبقہ کے لوگ متاثر ہوئے ہيں۔ سرکاری مشینری مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ ہم دراصل تیار نہیں ہیں۔ ایک اندھیرا ہے۔ اس اندھیرے سے کیسے نکلا جائے۔
مسٹر تھرور نے کہا کہ جنوری میں ہی ووہان میں وبائی وائرس کے اشارے آچکے تھے۔ عالمی ادارہ صحت نے اسے مارچ میں عالمی وبا قرار دیا تھا۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی فروری سے متنبہ کر رہے تھے۔ لیکن حکومت نے اس پر توجہ نہیں دی۔ وزیر اعظم نے صرف ساڑھے تین گھنٹے کی مہلت دے کر پورے ملک میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کردیا۔ حکومت نے ایک سنگین غلطی کردی۔ اچانک گروسری کی دکانوں پر ہجوم تھا۔ راتوں رات مہاجر مزدور پیدل سفر کرتے ہوئے آبائی شہر روانہ ہونے لگے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوئی تیاری نہیں تھی۔ اگر حکومت تمام جماعتوں کے ساتھ مل جل کر اس آفت کا مقابلہ کرتی تو صورتحال بہت بہتر ہوتی۔
انہوں نے کہا کہ غیر منظم شعبے کے لاکھوں افراد کو ہزاروں کلو میٹر پیدل سفر کرنا پڑا۔ ہم ان لوگوں کی بھوک مٹانے اور وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں ناکام رہے۔ اگر ان مہاجر مزدوروں کو پہلے ہی اپنے گھروں تک پہنچنے کا موقع فراہم کیا جاتا، تو کورونا وائرس پر قابو پاسکتے اور مزدوروں کو پریشانی بھی نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ-19 کی وجہ سے ملک میں دو کروڑ 10 لاکھ ملازمتیں ختم گئیں۔ 80 فیصد مزدورون کی تنخواہوں میں کمی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ-19 سے ملک میں تین نقصانات ہوئے ہیں۔ بے روزگاری میں اضافہ ہوا، مائکرو، چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں اور کاروباری اداروں کو نقصان ہوا اور کووڈ کے معاملے اب بھی تیزی سے بڑھ رہے ہيں۔ حکومت کو 16 مشورے دیئے گئے لیکن قبول نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت غریبوں اور کسانوں کو ٹی وی دکھا کر گمراہ نہیں کرسکے گی۔
جاری۔ یو این آئی۔ م ش۔ ایف اے۔ 1945

خاص خبریں
پرینکا نے بھائی راہل کی انتخابی مہم کی کمان سنبھالی

پرینکا نے بھائی راہل کی انتخابی مہم کی کمان سنبھالی

رائےبریلی:08مئی(یواین آئی) کانگریس کنبے کے وقار سے جڑے رائے بریلی پارلیمانی حلقے میں کانگریس امیدوار راہل گاندھی کی حمایت میں ان کی بہن اور پارٹی سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بدھ کو انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے مرکز کی نریندر مودی حکومت پر خوب حملہ کیا۔

...مزید دیکھیں
کیا جلد کی رنگت پر ملک کے عوام کی صلاحیتوں کا فیصلہ ہوگا؟:مودی

کیا جلد کی رنگت پر ملک کے عوام کی صلاحیتوں کا فیصلہ ہوگا؟:مودی

حیدرآباد 8 مئی (یواین آئی) وزیراعظم مودی نے کہا ہے کہ دس سال پہلے کی کانگریس کی مرکزی حکومت کے گناہوں کو کوئی نہیں بھول سکتا، ہر چند دن بعد ہزاروں کروڑ روپے کا ایک گھوٹالہ سامنے آتا تھا ملک کے بڑے شہروں میں بم دھماکے ہوتے تھے ا س مرتبہ انڈیا اتحاد 5 سال میں پانچ وزرائے اعظم کا فارمولا لے کر آیا ہے یہ تصورکیجئے کہ گر ان کو اقتدارمل گیا تو کیا ہوگا اگر ہر سال ایک نیا وزیر اعظم آیا تو ملک کا کیا بہتر ہوگا ایک آرتلنگانہ کو لوٹتا ہے اوردوسرا آردہلی میں وصول کرتا ہے۔

...مزید دیکھیں
کولگام انکاونٹر :سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین پھر گولیوں کا تبادلہ شروع

کولگام انکاونٹر :سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین پھر گولیوں کا تبادلہ شروع

سری نگر،08مئی(یو این آئی)جنوبی ضلع کولگام کے ریڈونی پائین گاوں میں بدھ کی سہ پہر سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان پھر سے گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا ہے۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا انتخابات کی تین مرحلوں  کی پولنگ میں شکست سے مایوس مودی غلط بیانات دے رہے ہیں  :  کانگریس

لوک سبھا انتخابات کی تین مرحلوں کی پولنگ میں شکست سے مایوس مودی غلط بیانات دے رہے ہیں : کانگریس

نئی دہلی، 08 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی کے کانگریس لیڈر راہل گاندھی پر اڈانی امبانی کا نام لینے کا سلسلہ بند کرنے کے الزام کو غلط قرار دیتے ہوئے کانگریس نے کہا ہے کہ مسٹر گاندھی مسلسل ان صنعت کاروں کا نام لے رہے ہیں لیکن وزیر اعظم تین مرحلوں کی ووٹنگ میں اپنی یقینی شکست کو دیکھ کر بوکھلا گئے ہیں ، اس لیے وہ الٹے سیدھے بیان دے رہے ہیں کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے نے طنزیہ انداز میں کہا "وقت بدل رہا ہے، دوست اب دوست نہیں رہا، انتخابات کے تین مراحل مکمل ہونے کے بعد آج وزیر اعظم اپنے ہی دوستوں پر حملہ آور ہو گئے ہیں، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مودی جی کی کرسی ہل رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
عوام کو معلوم ہے کہ مسلمانوں کو بدنام کرنے اور ان کے خلاف زہر اگلنے والے کون ہیں:عمر عبداللہ

عوام کو معلوم ہے کہ مسلمانوں کو بدنام کرنے اور ان کے خلاف زہر اگلنے والے کون ہیں:عمر عبداللہ

سری نگر،08مئی(یو این آئی)جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور شمالی کشمیر بارہمولہ نشست سے پارٹی اُمیدوار عمر عبداللہ نے بدھ کے روز کہا کہ عوام کو معلوم ہے کہ مسلمانوں کو بدنام کرنے اور ان کے خلاف زہر اگلنے والے کون ہیں۔

...مزید دیکھیں
کانگریس نے سیم پترودا کے بیان سے  کنارہ کیا

کانگریس نے سیم پترودا کے بیان سے کنارہ کیا

نئی دہلی، 08 مئی (یو این آئی) کانگریس نے ہندوستان کے سماجی اور ثقافتی تنوع پر اپنے اتحادی اوورسیز کانگریس کے صدر سیم پترودا کے قابل اعتراض ریمارکس سے خود کو الگ کرلیا ہے کانگریس کے میڈیا انچارج جے رام رمیش نے بدھ کو یہاں سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں کہا کہ کانگریس مسٹر پترودا کے ریمارکس سے خود کو الگ کرتی ہے انہوں نے کہا ’’سیم پترودا نے ہندوستان کے تنوع سے جو تشبیہ دی ہے وہ انتہائی غلط اور ناقابل قبول ہے انڈین نیشنل کانگریس خود کو ان تشبیہات سے مکمل طور پر الگ کر تی ہے۔

...مزید دیکھیں
سال 2019 سے لوگوں کے حقوق چھیننے کی کوششیں جاری ہیں: محبوبہ مفتی

سال 2019 سے لوگوں کے حقوق چھیننے کی کوششیں جاری ہیں: محبوبہ مفتی

سری نگر، 8 مئی (یو این آئی) پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد سے جموں وکشمیر کے لوگوں کے حقوق چھیننے کی مسلسل کوششیں کی جا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ سال 2019 سے ہر روز نئے فرامین جاری کئے جارہے ہیں موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ایک انتخابی ریلی کے حاشیئے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

...مزید دیکھیں

برلا فرٹیلٹی اینڈ آئی وی ایف نے او آر ایم سی آئی وی ایف فرٹیلیٹی چین کا حصول کیا

08 May 2024 | 7:02 PM

نئی دہلی، 8 مئی (یو این آئی) سی کے برلا گروپ کی کمپنی اور آئی وی ایف نیٹ ورک برلا فرٹیلیٹی اینڈ آئی وی ایف نے آج اے آر ایم سی آئی وی ایف فرٹیلیٹی چین کے حصول کا اعلان کیا اور کہا کہ برلا گروپ کا 500 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ مزید 100 مراکز بنانے کا منصوبہ ہے۔

عظیم گلوکار طلعت محمودکے نغمےآج بھی دلوں میں ایک خاص کیفیت پیدا کرتے ہیں

عظیم گلوکار طلعت محمودکے نغمےآج بھی دلوں میں ایک خاص کیفیت پیدا کرتے ہیں

08 May 2024 | 11:46 AM

ممبئی، 8 مئی (یو این آئی) اے میرے دل کہیں اور چل جیسے متعدد گیتوں کو اپنی سریلی اور درد بھری آواز سے لازوال بنا دینے والے برصغیر کے لیجنڈ گلوکار و اداکارطلعت محمود 24 فروری 1924 کو لکھنؤ میں پیدا ہوئے۔ طلعت محمود کو بچپن سے ہی گلوکاری کا شوق تھا اور پندرہ سال کی عمر میں ہی انھوں نے لکھنؤ ریڈیو سے اپنے فنی کریئر کا آغاز کیا۔

چوٹالہ نے عوامی جلسوں میں ووٹ دینے کی اپیل کی

08 May 2024 | 6:42 PM

کیتھل، 08 مئی (یو این آئی) انڈین نیشنل لوک دل (آئی این ایل ڈی) کے امیدوار ابھے چوٹالہ نے بدھ کو اپنی انتخابی عوامی رابطہ مہم کے تحت کیتھل کے ایک درجن سے زیادہ گاؤں کا دورہ کیا اور اپنی پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔

...مزید دیکھیں
image