image
Thursday, May 9 2024 | Time 14:01 Hrs(IST)
National

انتخاب کا دوسرا مرحلہ بھی وزیر اعظم کو راحت دینے والا نہیں: شیوانند تیواری

انتخاب کا دوسرا مرحلہ بھی وزیر اعظم کو راحت دینے والا نہیں: شیوانند تیواری

نئی دہلی، 27 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا کے عام انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی شکست یقینی ہونے کا دعوی کرتے ہوئے مشہور سیاسی اور سماج وادی لیڈر شیوانند تیواری نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کا دوسرا مرحلہ بھی وزیر اعظم مسٹر مودی کو راحت دینے والا نہیں ہے انہوں نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی کے اندر کی بے چینی ارریہ یا دیگر مقامات پر انتخابی جلسوں میں ان کی تقریروں کی زبان سے ظاہر ہوتی ہے۔ اب چار سو عبور کرنا محض ایک خواب ہے۔ اکثریت کے لیے مطلوبہ 272 کا جادوئی نمبر بھی اتنا ہی مشکل دکھائی دیتا ہے جتنا کہ ہمالیہ کو عبور کرنا۔اس لئے وہ اس سطح پر اتر آئے ہیں۔
مسٹر تیواری نے کہا کہ پہلے الیکشن سے لے کر اس الیکشن تک ہمارے ملک میں کئی سربراہان بنے لیکن جس قسم کی زبان وزیر اعظم نریندر مودی نے اس الیکشن میں استعمال کی ہے وہ اقتدار کھونے کا براہ راست اندیشہ دیکھ کر بھی کسی وزیر اعظم نے کبھی بھی اس طرح کی زبان استعمال نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر وزیر اعظم کی زبان کو تھرمامیٹر کے طور پر استعمال کیا جائے تو وزیر اعظم کی تقاریر میں اقتدار کھونے کا خوف صاف نظر آتا ہے۔ اگر اس کا آغاز شکست کے اندیشہ سے ہوتا ہے تو ہر مرحلے پر اس کی رفتار بڑھ جاتی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہوگا کہ دوسرے مرحلے کے انتخابات کے بعد ممکنہ نتائج کو دیکھ کر ہمارے وزیر اعظم کس قسم کی زبان استعمال کرتے ہوئے اس کو الٹنے کی کوشش کرتے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔

خاص خبریں
لوک سبھا الیکشن: جموں میں کشمیری پنڈت ووٹروں کے لئے 23 پولنگ مراکز قائم

لوک سبھا الیکشن: جموں میں کشمیری پنڈت ووٹروں کے لئے 23 پولنگ مراکز قائم

جموں، 9 مئی (یو این آئی) لوک سبھا الیکشن کے چوتھے مرحلے کے پیش نظر الیکشن کمیشن آف انڈیا نے جموں کے مختلف علاقوں میں کشمیری پنڈت مہاجر رائے دہندگان کے لئے 23 پولنگ مراکز قائم کئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
دھنکڑ رام للا کا درشن کریں گے

دھنکڑ رام للا کا درشن کریں گے

نئی دہلی، 9 مئی (یواین آئی) نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ جمعہ کو اجودھیا میں شری رام للا کے درشن کریں گے۔

...مزید دیکھیں
جنرل چوہان افواج کے 'چنتن شیور' کی صدارت کریں گے

جنرل چوہان افواج کے 'چنتن شیور' کی صدارت کریں گے

نئی دہلی، 9 مئی (یواین آئی) تینوں خدمات کے انضمام کی پہل کے سلسلے میں دو روزہ 'چنتن شیور' جمعرات کو یہاں چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انل چوہان کی صدارت میں شروع ہوگا۔

...مزید دیکھیں
شمال مغربی پاکستان میں دو مختلف کارروائیوں میں چھ دہشت گرد مارے گئے

شمال مغربی پاکستان میں دو مختلف کارروائیوں میں چھ دہشت گرد مارے گئے

اسلام آباد، 9 مئی (یواین آئی/ژنہوا) پاکستان میں سیکورٹی فورسز نے بدھ کو ملک کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ میں کی گئی دو الگ الگ کارروائیوں میں چھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

...مزید دیکھیں
یادو آج تین لوک سبھا حلقوں میں انتخابی مہم چلائیں گے

یادو آج تین لوک سبھا حلقوں میں انتخابی مہم چلائیں گے

بھوپال، 9 مئی (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی ڈاکٹر موہن یادو آج تین پارلیمانی حلقوں کھنڈوا، کھرگون اور دیواس میں انتخابی مہم چلائیں گے۔

...مزید دیکھیں
جموں و کشمیر کے سنگلدان میں سڑک حادثہ، ایک بھائی کی موت، دو زخمی

جموں و کشمیر کے سنگلدان میں سڑک حادثہ، ایک بھائی کی موت، دو زخمی

جموں، 9 مئی (یو این آئی) جموں وکشمیر کے ضلع رام بن کے سنگلدان علاقے میں جمعرات کی صبح ایک دلخراش سڑک حادثے میں ایک نوجوان کی موت جبکہ اس کے دو بھائی زخمی ہوگئے۔

...مزید دیکھیں
جنوبی برازیل میں تباہ کن طوفان سے 100 افراد ہلاک، ایک لاکھ مکانات کو نقصان پہنچا

جنوبی برازیل میں تباہ کن طوفان سے 100 افراد ہلاک، ایک لاکھ مکانات کو نقصان پہنچا

ساؤ پالو، 9 مئی (یواین آئی/ژنہوا) جنوبی برازیل کی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں ایک ہفتہ سے زیادہ کی ریکارڈ بارش اور سیلاب سے کم از کم 100 افراد ہلاک اور تقریباً ایک لاکھ گھر تباہ ہوگئے ہیں یا ان کو کافی نقصان پہنچا۔

...مزید دیکھیں

چوٹالہ نے عوامی جلسوں میں ووٹ دینے کی اپیل کی

08 May 2024 | 6:42 PM

کیتھل، 08 مئی (یو این آئی) انڈین نیشنل لوک دل (آئی این ایل ڈی) کے امیدوار ابھے چوٹالہ نے بدھ کو اپنی انتخابی عوامی رابطہ مہم کے تحت کیتھل کے ایک درجن سے زیادہ گاؤں کا دورہ کیا اور اپنی پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔

...مزید دیکھیں
image