OthersPosted at: Sep 24 2018 10:43AM امپھال میں دھماکہ، تین زخمی
امپھال، 24ستمبر (یو این آئی) منی پور کی راجدھانی امپھال میں پیر کو ایک دیسی بم دھماکہ میں تین لوگ زخمی ہوگئے۔
پولیس نے بتایا کہ صبح تقریباََ پانچ بجکر 42منٹ پر ایم جی ایونیوعلاقہ میں اسٹیٹ بنک آف انڈیا کے نزدیک ہوئے دھماکہ میں تین لوگ زخمی ہوگئے انہیں فوراََ اسپتال پہنچایا گیا۔ دو زخمیوں کو رمس میں داخل کرایا گیا ہے جبکہ تیسرے کا علاج راج میڈیسٹی اسپتال میں چل رہا ہے۔
پولیس کے سینئر حکام نے موقع پر پہنچ کر علاقہ کا محاصرہ کرلیا۔ معاملہ کی تفتیش کی جارہی ہے۔
یو این آئی ۔ م ع۔ 0950