NationalPosted at: May 27 2017 11:50AM ماریشس کے وزیر اعظم کا راشٹر پتی بھون میں استقبال
نئی دہلی ،27مئی (یواین آئی)ماریشس کے وزیر اعظم پروند کمار جگن ناتھ کا آج راشٹر پتی بھون میں رسمی استقبال کیا گیا ۔ مسٹر جگن ناتھ کے راشٹر پتی بھون پہنچنے پر وزیر اعظم نریندر مودی اور انکے کابینی رفقا نے انکا استقبال کیا ۔ انھوں نے گارڈ آف آنر کا معائنہ بھی کیا۔ ماریشس کے وزیر اعظم ہندستان کے سہ روزہ دورے پر آئے ہیں۔ مسٹر جگن ناتھ صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی اور نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری سے ملاقات کریں گے ۔ وہ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ، ریلوے کے وزیر سریش پربھو اور پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر دھرمیندر پردھان سے بھی ملاقات کریں گے ۔ اسکے علاوہ انکا مسٹر مودی ، وزیر خزانہ ارون جیٹلی اور وزیر دفاع سشما سوراج سے بھی ملاقات کا پروگرام ہے ۔ یواین آئی۔ایف اے