OthersPosted at: Apr 18 2024 2:42PM مودی ہر مرتبہ ای وی ایمس کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں:وزیراعلی تلنگانہ
حیدرآباد 18اپریل (یواین آئی)وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی نے کہا ہے کہ ہر مرتبہ مودی ای وی ایمس کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے لیڈران بھی پارلیمنٹ کے سنٹرل ہال میں یہی بات کہتے ہیں کہ نریندرمودی اورای وی ایم جتنے دن رہیں گے کانگریس کو حکومت ملنے والی نہیں ہے انہوں نے پوچھا کہ مودی، ای وی ایم ہٹانے سے کیوں خوفزدہ ہیں۔ای وی ایم سے ان کا کیا رشتہ کیا لین دین ہے؟ای وی ایم ہٹانے سے کیوں ان کو تکلیف ہورہی ہے؟بی جے پی بیالٹ پیپر پر انتخابات لڑنے سے کیوں خوفزدہ ہے؟پوری دنیا میں بیالٹ پیپر پر انتخابات ہورہے ہیں۔صرف ہندوستان میں ہی ای وی ایم کا استعمال کیاجارہا ہے۔کوئی تجربہ کیاجاتا ہے اور جب وہ تجربہ ناکام ہوتا ہے تو اس کو چھوڑدینا چاہئے۔ای وی ایم پر سے عوام اور ہمارا بھروسہ ختم ہوگیا ہے۔صرف بی جے پی کو ہی ای وی ایم پر بھروسہ ہے۔بی جے پی کا بھروسہ ملک کے لئے کافی نہیں ہے۔عوام کا بھروسہ ضروری ہے۔اسی لئے عوام جیساچاہتے ہیں اسی کے مطابق انتخابات ہونے چاہئے تب دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔
یواین آئی وخ