image
Thursday, May 2 2024 | Time 03:30 Hrs(IST)
National

شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے ساتھ ملکی اتحاد کے قیام میں آئینِ ہند کا کردار غیر معمولی: پروفیسر شیخ عقیل احمد

شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے ساتھ ملکی اتحاد کے قیام میں آئینِ ہند کا کردار غیر معمولی: پروفیسر شیخ عقیل احمد

نئی دہلی، 25 نومبر (یو این آئی) آئین ہند ہمیں جہاں اپنے تمام شہری حقوق کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے،وہیں اپنے فرائض سے بھی روشناس کرواتا ہے کہ ملک کی تعمیر و ترقی میں بطور شہری ہم کیا رول ادا کرسکتے ہیں ان خیالات کا اظہار قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان میں یومِ آئین کی مناسبت سے ’ہندوستانی ریاستوں کا انضمام اور آئینِ ہند‘ کے عنوان سے منعقدہ خصوصی لیکچر سے قبل کونسل کے ڈائرکٹر پروفیسر شیخ عقیل احمد نے کیا۔
انہوں نے کہاکہ ہند کے آئین کی ایک بڑی خصوصیت یہ ہے کہ یہ دنیا کا سب سے طویل آئین ہے،جس کی تشکیل میں ترقی یافتہ جمہوریتوں اور ان کے دستوروں سے استفادہ کیا گیا اور اس میں انسانی حقوق، مذہبی آزادی اور ملکی وحدت کو خاص اہمیت دی گئی ہے۔انھوں نے لیکچر کے موضوع پر مختصر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہرسال 26نومبر کو یومِ آئین کے طورپر منایا جاتا ہے تاکہ ہم اپنے آئین کی خوبیوں اور ملکی تعمیر و ترقی میں اس کے رول کو یاد رکھتے ہوئے اس کے تئیں وفاداری کے عہد کا اعادہ کرسکیں، قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نے یہ پروگرام اسی مقصد سے منعقد کیا ہے،جس کا موضوع’ہندوستانی ریاستوں کا انضمام اور آئینِ ہند‘ ہے۔
شیخ عقیل نے کہا کہ اس موضوع پر خصوصی لیکچر دینے کے لیے ہم نے ملک کے ممتاز دانشور،سینئر صحافی اور آئینِ ہند کے مشمولات و خصائص پر گہری نظر رکھنے والے اسکالر شری رام بہادر رائے کو مدعو کیا ہے۔ہم شکر گزار ہیں کہ انھوں نے ہماری دعوت قبول کی اور ان کا تہہ دل سے استقبال کرتے ہیں۔
اندرا گاندھی آرٹ کونسل کے چیرمین مسٹر رام بہادر رائے نے اپنے تفصیلی لیکچر میں آزادی ہند کے بعد ملک بھرکی ریاستوں کے جمہوریہئ ہند میں انضمام کی روداد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ان ریاستوں کی ہندوستان میں شمولیت کی تاریخ کافی دلچسپ ہے اور اسی کا نتیجہ ہے کہ ہندوستان موجودہ شکل و صورت میں نظر آرہا ہے،ورنہ جس وقت ہندوستان آزاد ہوا تھا ہمارا ملک اس وقت تقریباً چھ سو چھوٹی بڑی ریاستوں اور رجواڑوں میں منقسم تھا۔انھوں نے بتایا کہ مجلس قانون ساز نے آزادی سے قبل 1946 میں ہی سردار ولبھ بھائی پٹیل کی سربراہی میں ایک کمیٹی بنائی تھی، جس کے تحت ریاستوں کے نمائندوں سے باتیں کی گئیں اور مختلف مرحلوں میں انھیں ہندوستان میں شمولیت پر راضی کیا گیا۔
انھوں نے کہا کہ اس پورے عمل میں سردار پٹیل اور ان کے ساتھ وی پی مینن نے غیر معمولی کردار ادا کیا۔ایک اہم بات اپنے لیکچر میں انھوں نے یہ بتائی کہ عام طورپر اس حوالے سے پٹیل کو سخت باور کرایا جاتا ہے، مگراپنے مطالعے کی روشنی میں میں کہہ سکتا ہوں کہ انھوں نے پورے ملک میں پھیلی ہوئی سیکڑوں چھو ٹی بڑی ریاستوں کو ہندوستان میں شامل کرنے کا بظاہر مشکل کام نہایت معقول انداز میں اور شایستگی کے ساتھ انجام دیا۔ یہ کام کرتے ہوئے انھوں نے ریاستی سربراہوں،نوابوں اور راجاؤں کی نفسیات کا بھی خیال رکھا، ان کی حیثیت اور مقام کو برقرار رکھنے کی یقین دہانی کروائی، جس کے بعد بات چیت آسان ہوگئی اور بیشتر ریاستیں اپنی مرضی سے ہندوستانی وفاق میں شامل ہوتی گئیں۔مسٹر رائے نے کہا کہ اس معاملے کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں آزاد ہند کے پہلے گورنر جنرل لارڈ ماؤنٹ بیٹن کا کردار بھی قابل ذکر تھا، جس نے ریاستوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے ملک کی آزاد حکومت میں ضم ہوجائیں،حالاں کہ بعض انگریز افسروں نے کچھ ریاستوں کو گمراہ بھی کیا اور انھیں ہندوستان میں شامل ہونے سے بازرکھنے کی کوشش کی،مگر ان کی سازش کامیاب نہیں ہوسکی اور آئینِ ہند پر یقین اور ہمارے رہنماؤں کی دوراندیشی کی بدولت ہندوستان ایک مضبوط اور متحد جمہوریت کی شکل میں عالمی منظرنامے پر سامنے آیا۔
ڈاکٹر کلیم اللہ (ریسرچ آفیسر) کے اظہارِ تشکر کے ساتھ پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔اس موقعے پر کونسل کا تمام عملہ موجود رہا۔
یو این آئی۔ ع ا۔

خاص خبریں
میزائل پر مبنی ا سمارٹ ٹارپیڈو کا کامیاب تجربہ

میزائل پر مبنی ا سمارٹ ٹارپیڈو کا کامیاب تجربہ

نئی دہلی، یکم مئی (یو این آئی) ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) نے بدھ کو نئی پیڑھی کے میزائل پر مبنی لائٹ اسمارٹ ٹارپیڈو سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا اوڈیشہ کے ساحلی علاقے میں ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام آئی لینڈ سے کیے گئے اس ٹیسٹ سے بحریہ کی اینٹی سب میرین وارفیئر صلاحیت میں اضافہ ہوگا اور اب بحریہ اس سسٹم کے ذریعے روایتی رینج سے زیادہ فاصلے پر حملہ کر سکے گی  اسے ڈی آر ڈی او کے ذریعہ ڈیزائن اور تیار کیا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
کرناٹک میں جنسی استحصال کے معاملے پر مودی کی خاموشی خطرناک ہے: راہل گاندھی

کرناٹک میں جنسی استحصال کے معاملے پر مودی کی خاموشی خطرناک ہے: راہل گاندھی

نئی دہلی، 01 مئی (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کے روزوزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں خواتین کے خلاف بہیمانہ جنسی مظالم ہو رہے ہیں لیکن مسٹر مودی نے اس معاملے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو کہ خطرناک ہے انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں خواتین کے خلاف مظالم ہو رہے ہیں لیکن ہمیشہ کی طرح مودی ان واقعات پر خاموش ہیں حیرت انگیز بات یہ ہے کہ کرناٹک میں سب کچھ جاننے کے باوجود انہوں نے جنسی استحصال کے ملزم کے لیے عوام سے ووٹ مانگے۔

...مزید دیکھیں
بم کی دھمکی سے دہلی-این سی آر کے اسکولوں میں خوف و ہراس، پولیس نے اسے افواہ قرار دیا

بم کی دھمکی سے دہلی-این سی آر کے اسکولوں میں خوف و ہراس، پولیس نے اسے افواہ قرار دیا

نئی دہلی، یکم مئی (یو این آئی) بم کے ذریعے دہشت گردانہ حملے کی دھمکی آمیز ای میل موصول ہونے کے بعد بدھ کو نوئیڈا اور غازی آباد کے ساتھ ساتھ دہلی کے کئی اسکولوں میں لوگوں میں خوف کا ماحول پیدا ہوگیا لیکن بعد میں پولیس اور حکومت نے اسے افواہ قرار دیا ایک پولیس افسر نے بتایا کہ کئی اسکولوں کو بم سے حملے کی دھمکی والی ای میل موصول ہوئی ہے  دھمکی کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تمام اسکولوں کو خالی کرا لیا۔

...مزید دیکھیں
مودی حکومت کا 10 سالہ دور کارکنوں کے ساتھ ناانصافی کا دور تھا: کانگریس

مودی حکومت کا 10 سالہ دور کارکنوں کے ساتھ ناانصافی کا دور تھا: کانگریس

نئی دہلی، یکم مئی (یو این آئی) کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی کے 10 سالہ دور اقتدار اور خاص طور پر دوسرے دور کو مزدوروں کے ساتھ ناانصافی کا دور قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس عرصے میں مزدوروں کے مفاد میں کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے پارٹی کا ماننا ہے کہ مودی حکومت کے دونوں ادوار میں کارکنوں کی فلاح و بہبود پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔

...مزید دیکھیں
دھنکھڑ نے گجرات اور مہاراشٹر کے ریاستی یوم تاسیس پر مبارکباد دی

دھنکھڑ نے گجرات اور مہاراشٹر کے ریاستی یوم تاسیس پر مبارکباد دی

نئی دہلی، یکم مئی (یو این آئی) نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے مہاراشٹر اور گجرات کے باشندوں کو ان کے ریاستی یوم تاسیس پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
کووڈ کے ٹیکے سے متعلق سپریم کورٹ میں پٹیشن، ضمنی اثرات کی تحقیقات کا مطالبہ

کووڈ کے ٹیکے سے متعلق سپریم کورٹ میں پٹیشن، ضمنی اثرات کی تحقیقات کا مطالبہ

نئی دہلی، یکم مئی (یو این آئی) کورونا کی خوفناک بیماری کی رو تھام کے لئے تیارکردہ کوویشیلڈ ویکسین کے مضر اثرات کی جانچ کرانے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔

...مزید دیکھیں
بم کی دھمکی کے بعد دہلی کے اسکول بند، افواہ کا شبہ

بم کی دھمکی کے بعد دہلی کے اسکول بند، افواہ کا شبہ

نئی دہلی، یکم مئی (یو این آئی) دہلی اور نیشنل کیپیٹل ریجن (این سی آر) کے کئی اسکولوں کو بدھ کے روز ای میل کے ذریعے بم سے اڑانے کی دھمکی ملنے کے بعد دہلی پولیس نے بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کی، دہلی کے تمام اسکولوں کو خالی کرا لیا گیا اور طلباء کو بحفاظت گھر بھیج دیا گیا۔

...مزید دیکھیں

دہشت گرد پنوں کو بچانے کے لیے امریکہ ہندوستان پر دباؤ بڑھا رہا ہے

01 May 2024 | 6:57 PM

واشنگٹن یکم مئی (یو این آئی) امریکہ خالصتانی علیحدگی پسند رہنما گروپتونت سنگھ پنو کے قتل کی مبینہ سازش کے سلسلے میں ہندوستان پر دباؤ بڑھا رہا ہے اور واشنگٹن پوسٹ کی خبر کے بعد امریکہ نے کہا ہے کہ وہ اس معاملے میں اپنی تشویش براہ راست اور اعلیٰ سطح پر ظاہر کرے گا۔

image