image
Saturday, May 4 2024 | Time 13:16 Hrs(IST)
National

اردو کونسل کی گورننگ باڈی کی تشکیل ’ ڈاکٹر شاہد اختر قومی اردو کونسل کے وائس چیئرمین نامزد

اردو کونسل کی گورننگ باڈی کی تشکیل ’ ڈاکٹر شاہد اختر قومی اردو کونسل کے وائس چیئرمین نامزد

نئی دہلی، 6 دسمبر (یو این آئی) وزارت برائے فروغ انسانی وسائل حکومت ہندنے فروغ اردو کی سمت میں پہل کرتے ہوئے قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کی گورننگ کونسل کی تشکیل نو کرتے ہوئے جھارکھنڈ اسٹیٹ اقلیتی کمیشن کے سابق چیئرمین اور معروف سماجی کارکن ڈاکٹر شاہد اختر کو قومی اردو کونسل کا وائس چیئرمین بنایا ہے۔
قومی اردو کونسل کی جاری کردہ ریلیز کے مطابق وزارت فروغ انسانی وسائل نے آج قومی اردو کونسل کی گورننگ کونسل کی تشکیل کر دی ہے اور ڈاکٹر شاہد اختر کو قومی اردو کونسل کا وائس چیئرمین بنایا گیا ہے۔ڈاکٹر شاہد اختر نے رانچی یونیورسٹی سے ایل ایل بی، ایم بی اے اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں حاصل کی ہیں انھوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے بی ایس سی (کیمسٹری آنرس)، کی سند بھی حاصل کی تھی۔
ان کے علاوہ ارشد شیخ تلنگانہ، جاوید ملک، اقبال احمد خان کرناٹک، محترمہ شمع خان دہلی، ڈاکٹر نسیم احمد نسیم بتیا، ڈاکٹر قدسیہ قریشی دہلی،پروفیسر مظفر شہ میری کرنول، ڈاکٹر زاہد تماپوری بنگلورو، ڈاکٹر محمد ریاض احمد جموں، ایڈوکیٹ مصطفی خان ہوشنگ آبادمدھیہ پردیش، ڈاکٹر شبانہ اعظمی لکھنؤ، محمد التمش خان بھاگلپور، مولانا محمد ضیاء الحق اشرفی لوہردگاجھارکھنڈ، رفیق احمد گوہاٹی آسام، عبد السمیع بوبیرے ممبئی مہاراشٹر، محمد مظاہر خان مراد آباد، محمد فاروق شیخ ناگپور، سید شہزادی تلنگانہ اور سیدنصیب علی جموں کو گورننگ کونسل کا ممبر نامزد کیا گیا ہے۔
قومی اردو کونسل کے ڈائرکٹر ڈاکٹر شیخ عقیل احمد نے گورننگ کونسل کی تشکیل پراظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ اب فروغ اردو کے کاموں میں تیزی آئے گی اور جلد ہی دیگر کمیٹیاں بھی تشکیل دی جائیں گی تاکہ مختلف اسکیموں کے حوالے سے جلد سے جلد فیصلے کیے جا سکیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔

خاص خبریں
یادو آج تین لوک سبھا حلقوں میں انتخابی مہم چلائیں گے

یادو آج تین لوک سبھا حلقوں میں انتخابی مہم چلائیں گے

بھوپال، 04 مئی (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو آج ریاست کے تین لوک سبھا حلقوں بھنڈ، گنا اور گوالیار میں پارٹی امیدواروں کی حمایت میں جلسہ عام اور روڈ شو کریں گے۔

...مزید دیکھیں
یورپ میں سائبر حملوں کا ذمہ دار روس کو ٹھہرانا امریکہ کا جھوٹا پروپیگنڈہ :انٹونوف

یورپ میں سائبر حملوں کا ذمہ دار روس کو ٹھہرانا امریکہ کا جھوٹا پروپیگنڈہ :انٹونوف

واشنگٹن، 4 مئی (یو این آئی) امریکہ میں روس کے سفیر اناتولی انٹونوف نے ہفتہ کو کہا کہ یوروپ میں سائبر حملوں میں مبینہ طور پر روسی انٹیلی جنس سروسز کے ملوث ہونے کے بارے میں امریکی محکمہ خارجہ کا دعویٰ محض جھوٹا پروپیگنڈہ ہے۔

...مزید دیکھیں
یوگی آدتیہ ناتھ آج گونا پارلیمانی حلقہ میں میٹنگ کریں گے

یوگی آدتیہ ناتھ آج گونا پارلیمانی حلقہ میں میٹنگ کریں گے

گونا، 04 مئی (یواین آئی) اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ آج مدھیہ پردیش کے گونا پارلیمانی حلقہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدوار اور مرکزی وزیر جیوتی رادتیہ سندھیا کی حمایت میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔

...مزید دیکھیں
نامبیا میں طیارے   حادثے میں تین افراد ہلاک

نامبیا میں طیارے حادثے میں تین افراد ہلاک

ونڈہوک، 04 مئی (یو این آئی) نامبیا کے دارالحکومت ونڈہوک میں جمعہ کی رات پائینیئرز پارک کے رہائشی علاقے میں ایک طیارہ گر کر تباہ ہونے سے تین افراد کی موت ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
بارہمولہ میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

بارہمولہ میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

سری نگر، 4 مئی (یو این آئی) منشیات کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
برازیل میں شدید بارش سے مرنے والوں کی تعداد 39 ہو گئی

برازیل میں شدید بارش سے مرنے والوں کی تعداد 39 ہو گئی

ساؤ پالو، 04 مئی (یو این آئی) برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں شدید بارش سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 39 ہو گئی ہے اور تقریباً 70 لوگ اب بھی لاپتہ ہیں۔

...مزید دیکھیں
سری لنکا میں دو بسوں  کی ٹکرمیں  33 افراد زخمی

سری لنکا میں دو بسوں کی ٹکرمیں 33 افراد زخمی

کولمبو، 04 مئی (یو این آئی) سری لنکا کے مشرقی صوبے امپارا میں گزشتہ روز دو بسوں کے درمیان زبردست ٹکر میں اسکول کے 25 بچوں سمیت 33 افراد زخمی ہوگئے۔

...مزید دیکھیں

کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے ممبئی انڈینز کو 24 رن سے شکست دی

03 May 2024 | 11:43 PM

ممبئی، 03 مئی (یو این آئی) وینکٹیش ایر (70) اور منیش پانڈے (42) کی شاندار اننگز کے بعد مچل اسٹارک اور دیگر کی شاندار گیند بازی کی بنیاد پر کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے جمعہ کو انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل) کے 51ویں میچ میں ممبئی انڈینز کو 18.5 اووروں میں 145 رن پر سمیٹ کر 24 رن سے جیت درج کی۔

پٹنائک نے کانٹا بانجی حلقہ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا

02 May 2024 | 8:30 PM

بھونیشور، 02 مئی (یو این آئی) اوڈیشہ کے وزیر اعلی اور بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) کے صدر نوین پٹنائک نے جمعرات کو یہاں کانٹا بانجی اسمبلی سیٹ کے لئے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

...مزید دیکھیں
image