image
Friday, Apr 26 2024 | Time 09:13 Hrs(IST)
Sports

ہندستان کو شکست، جنوبی افریقہ نے کی برابری

ہندستان کو شکست،  جنوبی افریقہ نے کی برابری

سنچورین، 22 فروری (یو این آئی) منیش پانڈیا 79(ناٹ آؤٹ) اور مہندر سنگھ دھونی 52(ناٹ آؤٹ) کی بہترین نصف سنچریوں اور انکے درمیان 98 رنوں کی طوفانی شراکت پر لیگ اسپنر یجویندر چہل پر پڑے چھکے نے پانی پھیر دیا اور جنوبی افریقہ نے ہندستان کو دوسرے ٹوئنٹی -20 بین ا لاقوامی میں شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابری کرلی۔

ہندستان نے چار وکٹ پر 188 رن کا مضبوط اسکور بنایا لیکن چہل کی نہایت مہنگی گیند بازی نے میچ ہندستان کے ہاتھوں سے نکال دیا۔
چہل نے چار اوور میں 64 رن دیئے جو ہندستان کی شکست کا سب سے بڑی وجہ بنی۔

image