image
Saturday, Apr 27 2024 | Time 07:12 Hrs(IST)
Sports

سابق کرکٹر اور سلیکٹر منموہن سود کا انتقال

سابق کرکٹر اور سلیکٹر منموہن سود کا انتقال

نئی دہلی، 20 جنوری (یو این آئی) سابق ٹیسٹ بلے باز اور قومی سلیکٹر منموہن سود کا انتقال ہو گیا ہے۔
وہ 80 سال کے تھے سود نے اپنا پہلا فرسٹ کلاس میچ سروسیز کے خلاف 1957 میں فیروز شاہ کوٹلہ میدان میں کھیلا تھا جبکہ ان کا آخری رنجی میچ جموں کشمیر کے خلاف 1964 میں سری نگر میں تھا۔
انہوں نے اپنا واحد ٹیسٹ رچی بینو کی کپتانی والی آسٹریلوی ٹیم کے خلاف مدراس (اب چنئی) میں 1960 میں کھیلا تھا۔

image