InternationalPosted at: Mar 31 2023 10:21AM ایکواڈور میں مٹی کے تودے گرنے سے سترہ افراد ہلاک، 37 زخمی
کوئٹو، 31 مارچ (یو این آئی) وسطی ایکواڈور میں مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم سترہ افراد کی موت اور 37 دیگر زخمی ہوگئے۔
نیشنل سیکرٹریٹ آف رسک مینجمنٹ نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ اس ایجنسی نے بتایا کہ اتوار کو چمبورازو صوبے کے الاؤسی قصبے میں بڑے پیمانے پر متی کے تودے گرے تھے۔
ایجنسی نے بتایا کہ تودے گرنے سے کل 500 مقامی افراد متاثر ہونے کے ساتھ ہی 72 افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔ اس کے علاوہ قدرتی آفت نے 57 مکانات کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔
یو این آئی۔ این یو۔