image
Tuesday, Apr 30 2024 | Time 17:43 Hrs(IST)
International

سیکیورٹی خدشات: امریکی یونیورسٹی نے مسلمان طالبہ کی تقریر منسوخ کر دی

واشنگٹن، 17 اپريل (یو این آئی) یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا (یو ایس سی) نے مشرق وسطیٰ کے تازہ ترین تنازع کے بارے میں سیکیورٹی خدشات اور جذبات کا حوالہ دیتے ہوئے ایک مسلمان طالبہ کی جانب سے گریجویشن تقریب میں دی جانے والی تقریر کو منسوخ کر دیا، جنہوں نے کہا کہ انہیں فلسطین سے نفرت کے باعث خاموش کیا جا رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یو ایس سی کے سربراہ اینڈریو گزمین نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ اگلے ماہ گریجویشن کے موقع پر روایتی خطاب کو منسوخ کرنے کے فیصلے کا آزادی اظہار رائے سے کوئی تعلق نہیں اور اس کا مقصد صرف کیمپس کی حفاظت کرنا تھا۔

بائیو میڈیکل انجینئرنگ میجر کی طالبہ اسنا تبسم نے اپنے ہی بیان میں یونیورسٹی کو چیلنج کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا یو ایس سی کا میری تقریر کی دعوت کو منسوخ کرنے کا فیصلہ صرف حفاظت کی بنیاد پر کیا گیا ہے؟
اینڈریو گزمین کے بیان میں اسنا تبسم کا نام لے کر حوالہ نہیں دیا گیا یا اور نا ہی اس بات کی وضاحت کی گئی کہ ان کی تقریر کے کس حصے نے ان کے سیاسی خیالات کے بارے میں خدشات پیدا کیے اور نہ ہی اس میں کسی خاص دھمکی کی تفصیل فراہم کی گئی ہے۔
خاص خبریں
شاہ نے پرجول معاملے میں کانگریس حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا

شاہ نے پرجول معاملے میں کانگریس حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا

گوہاٹی، 30 اپریل (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے منگل کو کرناٹک میں کانگریس حکومت کو نشانہ بنایا اور جنتا دل-سیکولر (جے ڈی-ایس) کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریوانہ کے خلاف جنسی ہراسانی کے الزامات کے سلسلے میں حکومت کے لاپروائی کو ذمہ دار قراردیا۔

...مزید دیکھیں
دیویندر یادو کو دہلی کانگریس کا نیا صدر مقرر کیا گیا

دیویندر یادو کو دہلی کانگریس کا نیا صدر مقرر کیا گیا

نئی دہلی، 30 اپریل (ب یو این آئی ) دہلی کے ریاستی صدر اروندر سنگھ لولی کے استعفیٰ کے دو دن بعد کانگریس نے آج سینئر لیڈر دیویندر یادو کو ریاستی کانگریس کا صدر مقرر کیا ہے ۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان نے پنوں کے قتل کی سازش سے متعلق خبر کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا

ہندوستان نے پنوں کے قتل کی سازش سے متعلق خبر کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا

نئی دہلی، 30 اپریل (یو این آئی) ہندوستان نے امریکی اخبار دی واشنگٹن پوسٹ میں شائع خالصتانی دہشت گرد گروپتونت سنگھ پنو کے قتل کی سازش سے متعلق خبر کو بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیا ہے وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے میڈیا کے سوالات کے جواب میں کہا، ’’امریکی اخبار میں شائع ہونے والی متعلقہ رپورٹ ایک سنگین معاملے پر نامناسب اور بے بنیاد الزامات عائد کرتی ہے ترجمان نے کہا، "منظم مجرموں، دہشت گردوں اور دیگر لوگوں کے نیٹ ورک پرامریکی حکومت کی طرف سے شیئر کئے گئے سیکورٹی خدشات کو دیکھنے کے لیے حکومت ہند کی طرف سے تشکیل دی گئی اعلیٰ سطحی کمیٹی کی جانچ جاری ہے۔

...مزید دیکھیں
سپریم کورٹ میں اتراکھنڈ کا حلف نامہ، پتنجلی آیوروید-دیویا فارمیسی کے 14 پروڈکٹس کے لائسنس معطل

سپریم کورٹ میں اتراکھنڈ کا حلف نامہ، پتنجلی آیوروید-دیویا فارمیسی کے 14 پروڈکٹس کے لائسنس معطل

نئی دہلی، 30 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ کی سرزنش کے بعد اتراکھنڈ حکومت نے دیویا فارمیسی اور پتنجلی آیوروید لمیٹڈ کے 14 مصنوعات کے مینوفیکچرنگ لائسنس کو فوری اثر سے معطل کر دیا ہے۔

...مزید دیکھیں
راہل گاندھی  آج مدھیہ پردیش میں انتخابی مہم چلائیں گے

راہل گاندھی آج مدھیہ پردیش میں انتخابی مہم چلائیں گے

بھوپال، 30 اپریل (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی آج مدھیہ پردیش کے بھنڈ پارلیمانی حلقہ میں کانگریس امیدوار کی حمایت میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔

...مزید دیکھیں

بہار میں امن و امان اور جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لئے نتیش کمار کے ہاتھ کو مضبوط کریں: سلیم پرویز

نئی دہلی، 30اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخاب میں بہارکے وزیر اعلی نتیش کمار کی حمایت کی اپیل کرتے ہوئے بہار مدرسہ بورڈ کے سا بق چیرمین، بہار قانون ساز کونسل کے سابق کارگزار چیرمین اور جنتا دل متحدہ (جے ڈی یو) کے سینئر لیڈر سلیم پرویز نے کہاکہ بہار میں امن و امان اور جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لئے نتیش کمار کے ہاتھ کو مضبوط کریں  یہ بات انہوں نے بہار کے مدارس کے پرنسپل اور اساتذہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے بہار کے لوک سبھا انتخاب میں جنتا دل متحدہ (جے ڈی یو) کی حمایت کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ اگر بہار ترقی کی راہ پر گامزن ہے تو یہ مسٹر نتیش کمار کی خوش انتظامی کی دین ہے۔

...مزید دیکھیں
منی پور میں دوبارہ پولنگ شروع

منی پور میں دوبارہ پولنگ شروع

امپھال، 30 اپریل (یو این آئی) منی پور کی باہری منی پور سیٹ کے لیے چھ پولنگ اسٹیشنوں پر آج صبح سات بجے دوبارہ پولنگ شروع ہوگئی۔

...مزید دیکھیں

کیڑے مار دوا بنانے والی فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی

28 Apr 2024 | 6:20 PM

الور، 27 اپریل (یو این آئی) راجستھان کے ضلع کھیرتھل تیجاراکے بھیواڑی صنعتی علاقے میں کیڑے مار دوا بنانے والی فیکٹری میں اتوار کی صبح اچانک آگ لگ گئی۔

...مزید دیکھیں
image