دھاراشیو، 30 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو مہاراشٹر میں یکے بعد دیگرے کئی عوامی جلسے کیے اور دھاراشیو میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیا کمزور حکومت ملک کو مضبوط بنا سکے گی مسٹر مودی نے آج یہاں مہایوتی امیدوار ارچنا پاٹل کی حمایت میں مہم چلائی۔
...مزید دیکھیں نئی دہلی، 30 اپریل (ب یو این آئی ) دہلی کے ریاستی صدر اروندر سنگھ لولی کے استعفیٰ کے دو دن بعد کانگریس نے آج سینئر لیڈر دیویندر یادو کو ریاستی کانگریس کا صدر مقرر کیا ہے کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے آج یہاں یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی صدر ملک ارجن کھڑگے نے مسٹر یادو کی تقرری کو منظوری دے دی ہے اور ان سے کہا گیا ہے کہ وہ فوری اثر سے اپنا کام شروع کردیں۔
...مزید دیکھیں نئی دہلی، 30 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ نے یوگا گرو بابا رام دیو کی کمپنیوں کے گمراہ کن اشتہارات سے پیدا ہونے والی عدالتی کارروائی کے خلاف انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن (آئی ایم اے) کے صدر ڈاکٹر آر وی اشوکن کے تبصروں کا سخت نوٹس لیا اور منگل کو ان کے وکیل سے کہا آپ کیسے فیصلہ کریں گے کہ ہمیں اپنی کارروائی کیسے چلانی چاہیے جسٹس ہیما کوہلی اور احسان الدین امان اللہ کی بنچ نے زبانی مشاہدہ کرتے ہوئے بابا رام دیو کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل مکل روہتگی سے کہا کہ وہ اس معاملے میں آئی ایم اے کے موجودہ صدر ڈاکٹر اشوکن کے بیانات کو عدالت میںریکارڈ پر لانے کی اجازت دیں۔
...مزید دیکھیں ممبئی 30 اپریل (یو این آئی) اداکار سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ معاملے میں گرفتار ملزمین جن کے خلاف ممبئی پولیس نے مہاراشٹر کنٹرول آف آرگنائزڈ کرائم ایکٹ (مکوکا) کی دفعات کا نفاذ کیا ہے اس معاملے میں ایک ملزم نے وعدہ معاف گواہ بننے کی خواہش ظاہر کی ہے ممبئی کرائم برانچ کے ذرائع نے یہ بات بتائی ذرائع نے بتلایا کہ ایک ملزم نے وعدہ معاف گواہ بننے کی خواہش ظاہر کی ہے جس کی شناخت ظاہر کرنے سے تحقیقاتی دستے نے انکار کیا ہے تاہم کہا ہیکہ مکوکا قانون میں وعدہ معاف گواہ بننے کہ لئے جو رہنمایانہ اصول مرتب کئے گئے ہیں اسکے تحت کاروائ کا آغاز عمل میں آچکا ہے
قانون کے مطابق تفتیشی ایجنسی پہلے ملزم کا اقبالیہ بیان کسی اعلیٰ افسر کے سامنے ریکارڈ کرے گی جو تفتیش کا حصہ نہیں ہے اور اسکے بعد مجسٹریٹ کے روبرو اسے ریکارڈ کروایا جائے گا۔
...مزید دیکھیں گوہاٹی، 30 اپریل (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے منگل کو کرناٹک میں کانگریس حکومت کو نشانہ بنایا اور جنتا دل-سیکولر (جے ڈی-ایس) کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریوانہ کے خلاف جنسی ہراسانی کے الزامات کے سلسلے میں حکومت کے لاپروائی کو ذمہ دار قراردیا۔
...مزید دیکھیں نئی دہلی، 30 اپریل (یو این آئی) ہندوستان نے امریکی اخبار دی واشنگٹن پوسٹ میں شائع خالصتانی دہشت گرد گروپتونت سنگھ پنو کے قتل کی سازش سے متعلق خبر کو بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیا ہے وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے میڈیا کے سوالات کے جواب میں کہا، ’’امریکی اخبار میں شائع ہونے والی متعلقہ رپورٹ ایک سنگین معاملے پر نامناسب اور بے بنیاد الزامات عائد کرتی ہے ترجمان نے کہا، "منظم مجرموں، دہشت گردوں اور دیگر لوگوں کے نیٹ ورک پرامریکی حکومت کی طرف سے شیئر کئے گئے سیکورٹی خدشات کو دیکھنے کے لیے حکومت ہند کی طرف سے تشکیل دی گئی اعلیٰ سطحی کمیٹی کی جانچ جاری ہے۔
...مزید دیکھیں نئی دہلی، 30 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ کی سرزنش کے بعد اتراکھنڈ حکومت نے دیویا فارمیسی اور پتنجلی آیوروید لمیٹڈ کے 14 مصنوعات کے مینوفیکچرنگ لائسنس کو فوری اثر سے معطل کر دیا ہے۔
...مزید دیکھیں