InternationalPosted at: Apr 18 2024 9:01AM فجی کے جزائر 5.5 شدت کا زلزلہ
ویلنگٹن، 18 اپریل (یو این آئی) فجی کے جزائر میں بدھ کے روز 5.5 شدت کا زلزلہ آیا۔
جی ایف زیڈ جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز نے بتایا کہ بدھ کے روز دیر رات فجی جزائر کے علاقے میں 5.5 کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کا مرکز سطح زمین سے 379.1 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا اور ابتدائی طور پر 21.21 ڈگری جنوبی عرض البلد اور 177.80 ڈگری مغربی طول البلد پر درج کیا گیا ہے۔
یو این آئی۔ م ش۔