image
Wednesday, May 1 2024 | Time 14:17 Hrs(IST)
International

غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے میں 13 فلسطینی شہید

غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے میں 13 فلسطینی شہید

غزہ، 18 اپریل (یو این آئی) شمالی غزہ میں ایک فلسطینی ہجوم پر کیے گئے دہشت گردانہ اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 13 فلسطینی شہید ہو گئے۔
مقامی عینی شاہدین اور طبی ذرائع نے بدھ کے روز یہ اطلاع دی۔ خبر رساں ایجنسی ژنہوا نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ غزہ شہر کے شیخ رضوان علاقے میں انٹرنیٹ استعمال کرنے کی کوشش کرنے والے فلسطینیوں کے ہجوم پر ڈرون سے حملہ کیا گیا۔
طبی ذرائع نے بتایا کہ کم از کم 13 فلسطینی جائے وقوعہ پر ہی دم توڑ گئے اور متعدد زخمی ہوئے جنہیں علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا۔ دوسری جانب اسرائیلی میڈیا نے بتایا ہے کہ حماس کے پولٹ بیورو کے رہنما اسماعیل ہانیہ کا بھتیجا بھی فضائی حملے میں مارا گیا ہے۔
دریں اثناء، فلسطینی سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے وسطی غزہ پٹی میں نصرات پناہ گزین کیمپ میں رہائشی سہولت کو مسمار کر دیا، جہاں تقریباً ایک ہفتے سے فوجی آپریشن جاری ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے ہوائی حملہ اور گولہ باری تیز کردی ہے۔
یو این آئی۔ م ش۔

خاص خبریں
بم کی دھمکی کے بعد دہلی کے اسکول بند، افواہ کا شبہ

بم کی دھمکی کے بعد دہلی کے اسکول بند، افواہ کا شبہ

نئی دہلی، یکم مئی (یو این آئی) دہلی اور نیشنل کیپیٹل ریجن (این سی آر) کے کئی اسکولوں کو بدھ کے روز ای میل کے ذریعے بم سے اڑانے کی دھمکی ملنے کے بعد دہلی پولیس نے بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کی، دہلی کے تمام اسکولوں کو خالی کرا لیا گیا اور طلباء کو بحفاظت گھر بھیج دیا گیا۔

...مزید دیکھیں
کرناٹک میں جنسی استحصال کے معاملے پر مودی کی خاموشی خطرناک ہے: راہل گاندھی

کرناٹک میں جنسی استحصال کے معاملے پر مودی کی خاموشی خطرناک ہے: راہل گاندھی

نئی دہلی، 01 مئی (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کے روزوزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں خواتین کے خلاف بہیمانہ جنسی مظالم ہو رہے ہیں لیکن مسٹر مودی نے اس معاملے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو کہ خطرناک ہے۔

...مزید دیکھیں
دہلی-این سی آر کے کئی اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی

دہلی-این سی آر کے کئی اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی

نئی دہلی، یکم مئی (یو این آئی) ای میل کے ذریعے بم سے اڑانے کی دھمکیاں ملنے کے بعد بدھ کو دہلی اور قومی راجدھانی خطہ (این سی آر) کے کئی اسکولوں کو خالی کرا لیا گیا۔

...مزید دیکھیں
عالمی یوم مزدرو: منوج سنہا کی محنت کشوں کو مبارک باد

عالمی یوم مزدرو: منوج سنہا کی محنت کشوں کو مبارک باد

سری نگر، یکم مئی (یو این آئی) جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بدھ کے روز 'عالمی یوم مزدور' کے موقع پر یونین ٹریٹری کے تمام محنت کشوں کو مبارک باد پیش کی۔

...مزید دیکھیں
کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے، کوئی نقصان نہیں

کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے، کوئی نقصان نہیں

سری نگر، یکم مئی (یو این آئی) جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

...مزید دیکھیں
لاس اینجلس میں میٹرو ٹرین اور بس میں ٹکر، 55 افراد زخمی

لاس اینجلس میں میٹرو ٹرین اور بس میں ٹکر، 55 افراد زخمی

لاس اینجلس، یکم مئی (یو این آئی) امریکہ کے لاس اینجلس میں منگل کے روزمیٹرو ٹرین اور بس کے درمیان ٹکر میں کم از کم 55 افراد زخمی ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
سری نگر – جموں قومی شاہراہ چھوٹی گاڑیوں کی نقل و حمل کے لئے بحال

سری نگر – جموں قومی شاہراہ چھوٹی گاڑیوں کی نقل و حمل کے لئے بحال

سری نگر، یکم مئی (یو این آئی) وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر بدھ کو دو روز بعد چھوٹی مسافر بردار گاڑیوں کی نقل و حمل بحال کر دی گئی۔

...مزید دیکھیں
کرناٹک میں جنسی استحصال کے معاملے پر مودی کی خاموشی خطرناک ہے: راہل گاندھی

کرناٹک میں جنسی استحصال کے معاملے پر مودی کی خاموشی خطرناک ہے: راہل گاندھی

01 May 2024 | 2:06 PM

نئی دہلی، 01 مئی (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کے روزوزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں خواتین کے خلاف بہیمانہ جنسی مظالم ہو رہے ہیں لیکن مسٹر مودی نے اس معاملے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو کہ خطرناک ہے۔

کیڑے مار دوا بنانے والی فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی

28 Apr 2024 | 6:20 PM

الور، 27 اپریل (یو این آئی) راجستھان کے ضلع کھیرتھل تیجاراکے بھیواڑی صنعتی علاقے میں کیڑے مار دوا بنانے والی فیکٹری میں اتوار کی صبح اچانک آگ لگ گئی۔

...مزید دیکھیں
image