image
Thursday, May 2 2024 | Time 13:03 Hrs(IST)
International

کینیا کے صدر نے طیارہ حادثے میں فوجی سربراہ کی شہادت کی تصدیق کی

کینیا کے صدر نے طیارہ حادثے میں فوجی سربراہ کی شہادت کی تصدیق کی

نیروبی، 19 اپریل (یو این آئی) کینیا کے صدر ولیم روٹو نے جمعرات کو ملک کے شمال مغربی حصے میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں شہید ہوئے 10 سینئر کمانڈروں میں فوجی سربراہ فرانسس اوگولا کی موت کی تصدیق کی۔
مسٹر روتو نے کہا کہ کینیا ڈیفنس فورس (کے ڈی ایف ) کے سربراہ اوگولا 11 دیگر فوجی اہلکاروں کے ساتھ کے ڈی ایف ہویوئی ہیلی کاپٹر پر سوار تھے۔ ہیلی کاپٹر نے الجیو مارکویٹ کاؤنٹی کے ایک مقامی ایلیمنٹری اسکول سے پرواز کی تھی جب دوپہر 2 بج کر 20 منٹ پر ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا۔
ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ اس حادثے میں آرمی چیف اوگولا سمیت 10 فوجی افسران شہید ہو گئے ہیں۔ جبکہ دیگر دو شدید زخمی ہیں جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک کے لیے انتہائی افسوسناک لمحہ ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ آرمی چیف اوگولا ڈاکوؤں سے لڑنے کے لیے کل صبح شورش زدہ علاقے میں تعینات فوجیوں سے ملنے اور اسکول کی تزئین و آرائش کے کام کا معائنہ کرنے کے لیے نیروبی سے روانہ ہوئے۔ مسٹر روتو نے کہا کہ کینیا کی فضائیہ نے ایک ایوی ایشن تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ہے اور اسے حادثے کی وجہ کا تعین کرنے کے لیے جائے حادثہ پر بھیجا ہے۔
مسٹر روتو نےشہید جنرل کی زندگی اور ممتاز فوجی کیریئر کے اعزاز میں جمعہ سے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا۔ جنہوں نے نہ صرف عہدہ سنبھالتے ہوئے بلکہ فعال فوجی فرائض کی انجام دہی کے دوران بھی اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ کے ڈی ایف ہیلی کاپٹر دو کلومیٹر دور حادثے کا شکار ہو گیا اور تشدد زدہل الجیو مارکویٹ - مغربی پولکوٹ سرحد کے قریب ایک علاقے سے پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد اس میں آگ لگ گئی۔ ایک عینی شاہد نے ئی۔ کیپکوسگی نے کہا ’’ہم نے ہیلی کاپٹر کو نیچے آتے دیکھا، اور جب ہم جائے وقوعہ پر پہنچے تو دیکھا کہ ہیلی کاپٹر آگ کی زد میں ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ کیریو وادی میں تعینات کے ڈی ایف افسران نے جائے وقوع کو فوری طور پر گھیر لیا تھا۔
آرمی چیف اوگولا کے انتقال پر تنزانیہ کی صدر سامیہ سلوہو حسن نے سوشل میڈیا ایکس پر صدر روتو کو تعزیت کا پیغام بھیجا ہے۔ انہوں نے کہا’’میں کینیا کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف صدر ولیم روتو، تمام کینیا کے لوگوں اور حادثے میں اپنی جانیں گنوانے والوں خاندانوں، رشتہ داروں اور دوستوں کے تئیں تعزیت کا ا اظہار کرتی ہوں۔‘‘
یو این آئی۔ این یو۔

خاص خبریں

مرمو 6 مئی کو ہماچل میں سنٹرل یونیورسٹی کے کانووکیشن کی تقریب میں شرکت کریں گی

دھرم شالہ، 02 مئی (یو این آئی) صدرجمہوریہ ہند دروپدی مرمو 6 مئی کو یہاں ہماچل پردیش میں سنٹرل یونیورسٹی کے کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کریں گی۔

...مزید دیکھیں

سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر در اندازی کوشش ناکام، ایک در انداز ہلاک

جموں، 2 مئی (یو این آئی) بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے جموں وکشمیر کے ضلع سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر در اندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنا کر ایک پاکستانی در انداز کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

...مزید دیکھیں

کانگریس، تلنگانہ کیلئے جمعہ کو خصوصی منشور جاری کرے گی

حیدرآباد 2 مئی (یواین آئی) لوک سبھاانتخابات کے پیش نظر کانگریس، تلنگانہ کیلئے خصوصی منشور جاری کرے گی۔

...مزید دیکھیں

عمر عبداللہ نے بارہمولہ لوک سبھا سیٹ کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کئے

سری نگر، 2 مئی (یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعرات کی صبح بارہمولہ لوک سبھا سیٹ کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کئے۔

...مزید دیکھیں

راہل گاندھی اور پرینکاگاندھی کے دورہ تلنگانہ کو حتمی شکل دے دی گئی

حیدرآباد 2 مئی (یواین آئی)لوک سبھا انتخابات کی مہم کے حصہ کے طور پرکانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کے تلنگانہ کے دورہ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

...مزید دیکھیں

نانداسی پولنگ اسٹیشن پر صبح 7 بجے دوبارہ پولنگ شروع

اجمیر 02 مئی ( یواین آئی ) راجستھان میں لوک سبھا انتخابات 2024 کے تحت اجمیر پارلیمانی حلقہ کے لیے مسودا اسمبلی حلقہ کے نندسی گاؤں کے بوتھ نمبر 195 پر سخت حفاظتی انتظامات کے ساتھ جمعرات کی صبح سات بجے دوبارہ پولنگ شروع ہو گئی۔

...مزید دیکھیں

نڈا آج مدھیہ پردیش میں انتخابی مہم چلائیں گے

بھوپال، 02 مئی (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جے پی نڈا مدھیہ پردیش کے اپنے ایک روزہ دورے کے دوران آج انتخابی مہم چلائیں گے۔

...مزید دیکھیں
image