InternationalPosted at: Apr 20 2024 10:03AM روسی صحافی ایریمن کی موت کی تحقیقات ہو: اقوام متحدہ
اقوام متحدہ، 20 اپریل (یو این آئی) اقوام متحدہ نے روسی صحافی ایریمن کی پراسرار موت کے واقعہ پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے اس کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے ترجمان فرحان حق نے کہا کہ اقوام متحدہ کسی بھی صحافی کے قتل کی مخالفت کرتی ہے۔
خبر رساں ایجنسی اسپوتنک نے یہ اطلاع دی۔
مسٹر فرحان حق نے ازویشیا اخبار کے نمائندہ کی طرف سے روسی صحافی سیمیون ایرمین کے قتل کے بارے میں پوچھے جانے پر بتایا کہ "ہم کسی بھی صحافی کے قتل کے خلاف ہیں اور سمجھتے ہیں کہ اس کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں۔"
ازویشیا اخبار نے جمعہ کے روز روس کے خصوصی فوجی آپریشن زون میں اپنے خصوصی نمائندے ایریمن کی ہلاکت کی اطلاع دی۔ مبینہ طور پر یوکرین کے ایف پی وی ڈرون کی گولہ باری سے ان کی موت ہوگئی۔
یو این آئی۔ م ش۔