کلکتہ 3مئی (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج مغربی بنگال میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کلکتہ ہائی کورٹ کے فیصلے کی وجہ سے اہلیت ہونے کے باوجود نوکری سے محروم ہوگئے ہیں ان کی ہمدردی ان کے ساتھ ہے انہوں نے کہا کہ میں نے ریاستی بی جے پی کو پہلے ہی ہدایت دیدی ہے کہ پارٹی کو ان لوگوں کی قانونی اور سماجی جدوجہد کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے جنہوں نے اپنی ملازمتیں کھو دی ہیں انہوں نے ریاستی قیادت کو اس کے لیے قانونی مشاورتی ٹیم اور سوشل میڈیا ٹیم بنانے کی بھی ہدایت دی۔
...مزید دیکھیں نئی دہلی، 03 مئی (یو این آئی) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا نے رائے بریلی کے ووٹروں سے اپنے بھائی اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو جتانے کی جذباتی اپیل کرتے ہوئے آج کہا کہ ان کی والدہ سونیا گاندھی کا کہنا ہے کہ گاندھی خاندان دہلی میں نہیں بلکہ رائے بریلی میں مکمل ہوتا ہے مسٹر راہل گاندھی کے رائے بریلی لوک سبھا سیٹ سے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے موقع پر اپنی والدہ اور رائے بریلی حلقہ کی ڈھائی دہائیوں تک لوک سبھا کی نمائندگی کرنے والی سونیا گاندھی، کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، اشوک گہلوت، ریونت ریڈی اور دیگر قائدین کے ساتھ یہاں پہنچی محترمہ پرینکا گاندھی نے کہا کہ ان کی ماں مانتی ہیں کہ ان کا خاندان دہلی میں ادھورا ہے اور رائے بریلی میں پورا ہوتا ہے۔
...مزید دیکھیں رائے بریلی 3 مئی (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو رائے بریلی لوک سبھا سیٹ کے لئے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیامسٹر گاندھی نے کلکٹریٹ پہنچ کر اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا اس موقع پر ان کی والدہ سونیا گاندھی، کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی اور کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے موجود تھے واضح ر ہے کہ مسٹر راہل گاندھی کی والدہ محترمہ سونیا گاندھی 1999 سے پارلیمنٹ میں اس نشست کی نمائندگی کر رہی ہیں، تاہم انہوں نے صحت وجوہات کی بنا پر موجودہ لوک سبھا انتخابات میں حصہ لینے سے منع کر دیا تھا۔
...مزید دیکھیں کلکتہ 3مئی (یواین آئی) گورنر پر ایک خاتون کے ذریعہ جنسی زیادتی کے الزامات لگنے کے بعد ممتا بنرجی نے بنگال کے دورے پر آئے وزیر اعظم نریندر مودی سے سوال کیا کہ آپ سندیش کھالی کی بات کرتے ہیں مگر گورنر پر لگنے والے الزامات پر خاموش کیوں ہیں ۔
...مزید دیکھیں نئی دہلی، 3 مئی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے جمعہ کو پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان کی چنڈی گڑھ واقع رہائش گاہ کے باہر سڑک کو آزمائشی بنیادوں پر عام لوگوں کی نقل و حرکت کے لیے کھولنے کے پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کےحکم پر روک لگا دی جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتہ کی بنچ نے پنجاب کے موجودہ وزیر اعلیٰ کو خطرہ کا دعویٰ کرنے والی درخواست پر مرکز کے زیر انتظام خطے چنڈی گڑھ کی انتظامیہ کو نوٹس جاری کیا۔
...مزید دیکھیں لکھنؤ، 3 مئی (یو این آئی) پاکستان میں کانگریس کی حمایت یافتہ بیان بازی پر تنقید کرتے ہوئے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعہ کو کہا کہ اب یہ واضح ہو گیا ہے کہ کانگریس کا ہاتھ ملک کے دشمنوں کے ساتھ ہے سنبھل، بدایوں اور آملہ لوک سبھا حلقوں میں انتخابی ریلیوں سے خطاب کرنے کے لیے روانہ ہونے سے پہلے، مسٹر یوگی نے کہا ’’اگر مودی اور بی جے پی جیت جاتے ہیں تو ملک میں دیوالی منائی جاتی ہے، جب کہ کانگریس جیت جاتی ہے تو پاکستان میں جشن منایا جاتا ہے۔
...مزید دیکھیں ٹیپو سلطان کے یوم شہادت 4مئی پر خاص
نئی دہلی، 3مئی (یو این آئی)ٹیپو سلطان کے عہد میں دلتوں کی حالت انتہائی ابتر تھی، خاص کر دلت خواتین کی، جنھیں اپنا جسم تک ڈھکنے کی اجازت نہیں تھی شیرمیسور نے ان کے ساتھ انصاف کیا اور برابری کا حق اور سماج میں باعزت مقام دلایا ٹیپو سلطان نے اپنے عہد میں بیٹیوں کی عزت و آبروکے تحفظ کا عملی نمونہ پیش کیا تھا ان خیالات کاا ظہار سابق آئی پی ایس افسر ایم ڈبلیو انصاری نے یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں کیا۔
...مزید دیکھیں