InternationalPosted at: Apr 23 2024 10:17AM چین کے شہر گوانگ ڈونگ میں جہاز پل سے ٹکرانے کے بعد چار لاپتہ
گوانگ ڈونگ، 23 اپریل (یو این آئی) جنوبی چین کے گوانگ ڈونگ صوبے کے فوشان شہر میں پیر کی رات ایک جہاز ایک پل سے ٹکرانے کے بعد چار افراد لاپتہ ہو گئے۔ یہ اطلاع شہر کے ایمرجنسی مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے دی۔
جہاز پر عملے کے 11 ارکان سوار تھے جو جیو جیانگ پل کے ایک گھاٹ سے ٹکرا گیا اور بعد میں ڈوب گیا۔ محکمہ کے مطابق ان میں سے سات کو بچا لیا گیا جبکہ چار لاپتہ ہیں۔
منگل کی صبح 6:00 بجے تک، 300 سے زائد پولیس افسران اور سمندری امدادی ٹیمیں لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے روانہ کر دی گئی ہیں۔ حادثے کی وجہ کی تفتیش جاری ہے۔
یواین آئی۔ م س