image
Saturday, May 4 2024 | Time 15:06 Hrs(IST)
International

اسرائیلی افواج پورے جنوبی لبنان میں جارحانہ کارروائی کر رہی ہیں :اسرائیلی وزیردفاع

اسرائیلی افواج پورے جنوبی لبنان میں جارحانہ کارروائی کر رہی ہیں :اسرائیلی وزیردفاع

تل ابیب، 25 اپریل (یواین آئی) اسرائیل کے وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی افواج پورے جنوبی لبنان میں جارحانہ کارروائی کر رہی ہیں۔ گیلنٹ نے شمالی کمان کے ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے دوران کہا کہ جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے تقریباً نصف فیلڈ کمانڈروں کو ختم کر دیا گیا ہے۔ آنے والا دور فیصلہ کن ہو گا۔ گیلنٹ نے اپنے دورے کے دوران کمانڈ کے کمانڈر میجر جنرل اوری گورڈین اور انٹیلی جنس آپریشنز اور فائر فائٹنگ افسران کے ساتھ آپریشنل امور پر بات چیت کی۔
العربیہ کے مطابق ملاقات کے اختتام پر گیلنٹ نے کہا کہ جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے آدھے لیڈروں کو ختم کر دیا گیا، یہ وہ لوگ ہیں جو جارحانہ کارروائی کے ذمہ دار تھے۔ ان کی وجہ سے اسرائیل کے شہریوں کو نقصان پہنچاے باقی نصف رہنما چھپے ہوئے ہیں اور جنوبی لبنان کو اسرائیلی فوجی کارروائی کے لیے کھلا چھوڑ دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی کارروائیوں کا بنیادی مقصد شمالی اسرائیل کے باشندوں کو ان کے گھروں میں واپس لانا ہے۔ اس حوالے سے آنے والا دور فیصلہ کن ہوگا۔
دریں اثنا اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اعلان کیا کہ اس نے جنگی طیاروں اور توپ خانے سے چند منٹوں کے اندر جنوبی لبنان کے قصبے عیتا الشعب میں حزب اللہ کے تقریباً 40 اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ ان اہداف میں حزب اللہ کے لیے ہتھیار ذخیرہ کرنے اور پارٹی کے بنیادی ڈھانچے کی سہولیات شامل تھیں۔
یواین آئی۔ م س

خاص خبریں
مرمو ہماچل کے پانچ روزہ دورے پر شملہ پہنچیں

مرمو ہماچل کے پانچ روزہ دورے پر شملہ پہنچیں

شملہ، 04 مئی (یو این آئی) صدرجمہوریہ ہند دروپدی مرمو ہماچل پردیش کے اپنے پانچ روزہ دورے پر ہفتہ کو یہاں پہنچیں۔

...مزید دیکھیں
فصل بیمہ کی رقم براہ راست کسان کے کھاتے میں منتقل کی جائے گی: کھڑگے

فصل بیمہ کی رقم براہ راست کسان کے کھاتے میں منتقل کی جائے گی: کھڑگے

نئی دہلی، 4 مئی (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے کسانوں سے کہا ہے کہ اگر مرکز میں کانگریس کی حکومت بنتی ہے تو کسانوں کے مفاد میں ضروری فیصلے کئے جائیں گے اور فصل بیمہ کی رقم براہ راست کھاتوں میں بھیجی جائے گی۔

...مزید دیکھیں
یادو آج تین لوک سبھا حلقوں میں انتخابی مہم چلائیں گے

یادو آج تین لوک سبھا حلقوں میں انتخابی مہم چلائیں گے

بھوپال، 04 مئی (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو آج ریاست کے تین لوک سبھا حلقوں بھنڈ، گنا اور گوالیار میں پارٹی امیدواروں کی حمایت میں جلسہ عام اور روڈ شو کریں گے۔

...مزید دیکھیں
یورپ میں سائبر حملوں کا ذمہ دار روس کو ٹھہرانا امریکہ کا جھوٹا پروپیگنڈہ :انٹونوف

یورپ میں سائبر حملوں کا ذمہ دار روس کو ٹھہرانا امریکہ کا جھوٹا پروپیگنڈہ :انٹونوف

واشنگٹن، 4 مئی (یو این آئی) امریکہ میں روس کے سفیر اناتولی انٹونوف نے ہفتہ کو کہا کہ یوروپ میں سائبر حملوں میں مبینہ طور پر روسی انٹیلی جنس سروسز کے ملوث ہونے کے بارے میں امریکی محکمہ خارجہ کا دعویٰ محض جھوٹا پروپیگنڈہ ہے۔

...مزید دیکھیں
یوگی آدتیہ ناتھ آج گونا پارلیمانی حلقہ میں میٹنگ کریں گے

یوگی آدتیہ ناتھ آج گونا پارلیمانی حلقہ میں میٹنگ کریں گے

گونا، 04 مئی (یواین آئی) اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ آج مدھیہ پردیش کے گونا پارلیمانی حلقہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدوار اور مرکزی وزیر جیوتی رادتیہ سندھیا کی حمایت میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔

...مزید دیکھیں
نامبیا میں طیارے   حادثے میں تین افراد ہلاک

نامبیا میں طیارے حادثے میں تین افراد ہلاک

ونڈہوک، 04 مئی (یو این آئی) نامبیا کے دارالحکومت ونڈہوک میں جمعہ کی رات پائینیئرز پارک کے رہائشی علاقے میں ایک طیارہ گر کر تباہ ہونے سے تین افراد کی موت ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
بارہمولہ میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

بارہمولہ میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

سری نگر، 4 مئی (یو این آئی) منشیات کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔

...مزید دیکھیں

کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے ممبئی انڈینز کو 24 رن سے شکست دی

03 May 2024 | 11:43 PM

ممبئی، 03 مئی (یو این آئی) وینکٹیش ایر (70) اور منیش پانڈے (42) کی شاندار اننگز کے بعد مچل اسٹارک اور دیگر کی شاندار گیند بازی کی بنیاد پر کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے جمعہ کو انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل) کے 51ویں میچ میں ممبئی انڈینز کو 18.5 اووروں میں 145 رن پر سمیٹ کر 24 رن سے جیت درج کی۔

پٹنائک نے کانٹا بانجی حلقہ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا

02 May 2024 | 8:30 PM

بھونیشور، 02 مئی (یو این آئی) اوڈیشہ کے وزیر اعلی اور بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) کے صدر نوین پٹنائک نے جمعرات کو یہاں کانٹا بانجی اسمبلی سیٹ کے لئے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

...مزید دیکھیں
image