نئی دہلی، 09 مئی (یو این آئی) کانگریس نے جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی کو اڈانی امبانی کے بارے میں ان کے کل کے بیان پر یہ کہتے ہوئے گھیرنے کی کوشش کی کہ یہ مسٹر مودی کے پسندیدہ لوگوں کی بدعنوانی کا پردہ فاش ہے، جو وزیر اعظم نے تیسرے مرحلے کے بعد کیا انتخابات میں اپنی یقینی شکست دیکھ کر انہوں نے خود ہی یہ انکشاف کر ڈالا کانگریس کی ترجمان سپریہ سرینیت نے جمعرات کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مسٹر مودی نے 10 سال میں پہلی بار اڈانی-امبانی کا نام لیا ہے اور کہا ہے کہ وہ بوریوں میں پیسے دے رہے ہیں اور یہاں لے جا رہے ہیں، وہاں ٹیمپو میں کیا جا رہا ہے۔
...مزید دیکھیں سری نگر، 9 مئی (یو این آئی) پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ بی جے پی لوگوں کی بھلائی کے لئے کام کرنے کے بجائے مذہب کے نام پر الیکشن لڑ رہی ہے انہوں نے دعویٰ کیا کہ لوک سبھا الیکشن کے پہلے تین مرحلوں میں بی جے پی بری طرح سے ہار رہی ہے ان کا کہنا تھا: 'اننت ناگ – راجوری – پونچھ میں انکائونٹر ہو رہے ہیں یہ مجھے پارلیمنٹ سے دور رکھنے کے لئے ایک ماحول تیار کیا جا رہا ہے'۔
...مزید دیکھیں ممبئی، 9 مئی(یو ین آئی) شیو سینا (ادھو ٹھاکرے) کے رہنما اور راجیہ سبھا کے رکن سنجے راوت نے جمعرات کو کہا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کو صنعتکار گوتم اڈانی اور مکیش امبانی سے تفتیش کرنی چاہیے سنجے راوت نے کہا کہ بدھ کو پی ایم مودی نے کانگریس پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کانگریس (انڈین نیشنل کانگریس پارٹی) صنعتکار گوتم اڈانی اور مکیش امبانی کے کالے دھن پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہی ہے سنجے راوت نے جمعرات کو نامہ نگاروں کو بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے صنعتکار گوتم اڈانی اور مکیش امبانی پر مالی بدعنوانی کا الزام لگایا ہے۔
...مزید دیکھیں نئی دہلی ،9مئی (یواین آئی) اٹھارہویں لوک سبھا کےلیے تیسرے مرحلے کی پولنگ مکمل ہوچکی ہے اور چار مرحلے کی پولنگ ابھی باقی ہے ایسے میں آئین کے تحفظ کی لڑائی لڑنے والی تنظیم مشن سیو کانسٹی ٹیوشن (ایم ایس سی ) نے انتخابی کمیشن کے طریقہ کار اور انتخابی عمل پر شدید خدشات کا اظہار کیا ہے ایم ایس سی کے قومی کنوینر محمود پراچہ نے آج ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ انتخابی عمل کو صاف شفاف ، آزادانہ اور منصفانہ بنانے کےلیے جواصول وضوابط آئین اور انتخابی کمیشن کے دستورالعمل میں بیان کیے گئے ہیں گزشتہ تین مرحلوں کی پولنگ میں اسکی صریح خلاف ورزی ہوئی ہے ۔
...مزید دیکھیں چندی گڑھ/رانیان، 09 مئی (یو این آئی) ہریانہ سرسا لوک سبھا سیٹ سے کانگریس (انڈیا الائنس) کی امیدوار کماری سیلجا نے کہا کہ 10 سال کی سیاست میں کافی تبدیلی آئی ہے، ملک کے آئین اور جمہوریت کو بچانے کے لیے جنگ جاری ہے عوامی مفاد میں کوئی کام کرنے کے بجائے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت ان کے ساتھ پورٹل پورٹل کھیل رہی ہے محترمہ سیلجا نے جمعرات کو رانیان اسمبلی حلقہ کے درجنوں گاووں کا دورہ کیا اور پروگراموں میں شرکت کی اور کانگریس کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی۔
...مزید دیکھیں نئی دہلی، 9 مئی (یو این آئی )حج 2024 کے لیے اترپردیش، دہلی اور بہار کے 285 عازمینِ حج پر مشتمل آج 9 مئی 2:20 بجے آئی جی آئی انٹر نیشنل ائیر پورٹ کے ٹرمنل 3 سے سعودی ائیر لانز کی پہلی حج چارٹر فلائٹ SV 3767 دہلی سے مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہوگئی دہلی سے عازمین کی روانگی کا سلسلہ 25 مئی تک جاری رہے گا واضح رہے حج 2024 میں حج کمیٹی آف انڈیا کے زریعہ ہندوستان سے ایک لاکھ چالیس ہزار حجاج جائیں گے جس میں سے تقریباً 16500 عازمین دہلی امبارکیشن پوائنٹ سے روانہ ہوں گے۔
...مزید دیکھیں جموں، 9 مئی (یو این آئی) لوک سبھا الیکشن کے چوتھے مرحلے کے پیش نظر الیکشن کمیشن آف انڈیا نے جموں کے مختلف علاقوں میں کشمیری پنڈت مہاجر رائے دہندگان کے لئے 23 پولنگ مراکز قائم کئے ہیں۔
...مزید دیکھیں