image
Friday, May 10 2024 | Time 14:21 Hrs(IST)
International

چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کی لانچنگ تقریب

راولپنڈی ، 27 اپریل (یو این آئی) چین میں پاکستان کیلئےتیارہونے والی پہلی ہنگورکلاس آبدوزکی لانچنگ تقریب منعقد ہوئی، یہ پروجیکٹ پاک چین دوستی میں ایک نئی جہت کااضافہ کرے گا۔

مسلح افواج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ چین میں پاکستان کیلئےتیارہونے والی پہلی ہنگورکلاس آبدوزکی لانچنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ تقریب چین کے ووچانگ شپ بلڈنگ انڈسٹری گروپ کمپنی لمیٹڈشوانگلیوبیس میں ہوئی ، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نویداشرف تقریب کےمہمان خصوصی تھے۔
خاص خبریں
تمل ناڈو: ای وی ایم کے لیے اسٹرانگ روم میں بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت

تمل ناڈو: ای وی ایم کے لیے اسٹرانگ روم میں بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت

چنئی، 10 مئی (یو این آئی) تمل ناڈو کے چیف الیکٹورل آفیسر ستیہ برت ساہو نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ریاست بھر میں ان تمام اسٹرانگ رومز میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائیں جہاں 19 اپریل کو لوک سبھا انتخابات کے لیے ووٹنگ کے بعد ای وی ایم مشین رکھی گئی ہیں ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی مسٹر ساہو کی ہدایات ایسے وقت میں آئی ہیں جب کچھ اضلاع میں گڑبڑ کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

...مزید دیکھیں
تمل ناڈو: پٹاخہ فیکٹری میں دھماکے سے مرنے والوں کی تعداد 10 ہو گئی

تمل ناڈو: پٹاخہ فیکٹری میں دھماکے سے مرنے والوں کی تعداد 10 ہو گئی

چنئی، 10 مئی (یو این آئی) تمل ناڈو کے جنوبی ویردھونگر ضلع کے شیوکاشی کے گاؤں سینگامالا پٹی میں پٹاخہ بنانے والی فیکٹری میں دھماکے سےمرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 10 ہو گئی ہے مرنے والوں میں چھ خواتین بھی شامل ہیں پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی اور جھلسنے والے 13 افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں دھماکہ جمعرات کی سہ پہر اس وقت ہوا جب ایک پرائیویٹ پٹاخے کے یونٹ میں 100کے قریب کارکن فینسی پٹاخہ بنانے میں مصروف تھے۔

...مزید دیکھیں
گاندربل میں آتشزدگی، 13 دکانوں کو نقصان

گاندربل میں آتشزدگی، 13 دکانوں کو نقصان

سری نگر، 10 مئی (یو این آئی) وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے مرکزی بازار بیہامہ میں دوران شب آگ کی ایک بھیانک واردات میں کم سے کم 13 دکانوں کو نقصان پہنچا ہے محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ گاندربل کے مرکزی بازار بیہامہ میں دوران شب ایک بریانی ہٹ سے آگ نمودار ہوئی جس کے شعلوں نے متصل واقع ایک شاپنگ کمپلیکس اور ایک عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

...مزید دیکھیں
گڈکری  پونے میں انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے

گڈکری پونے میں انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے

پونے 10 مئی (یو این آئی) سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کےمرکزی وزیر نتن گڈکری پونے پارلیمانی سیٹ سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدوار مرلی دھر موہول کی حمایت میں ہفتہ کے روز یہاں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے بی جے پی کے ترجمان سندیپ کھارڈیکر نے کہا کہ مسٹر گڈکری نے پونے شہر اور ضلع کی ترقی کے لیے ہزاروں کروڑ روپے دیے ہیں شہر کی ترقی پر ان کی مسلسل توجہ کی وجہ سے آج بہت سے پروجیکٹ بنائے گئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
نیتن یاہو نے امریکی وارننگ کو نظر انداز کرتے ہوئے کم وسائل میں بھی لڑنے کا اعلان کیا

نیتن یاہو نے امریکی وارننگ کو نظر انداز کرتے ہوئے کم وسائل میں بھی لڑنے کا اعلان کیا

تل ابیب، 10 مئی (یواین آئی)نیتن یاہو نے امریکی وارننگ کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ہر صورت لڑے گا اور ضرورت پڑی تو ہم اپنے کم وسائل میں بھی لڑیں گے امریکہ کی جانب سے ہتھیاروں کی ترسیل روکنے کی دھمکی پر اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’اگر ضرورت پڑی تو ہم تنہا کھڑے ہوں گے، کم وسائل میں بھی لڑیں گے۔

...مزید دیکھیں
پوتن نے میشوسٹین کو وزیر اعظم مقرر کرنے کے لیے ایوان زیریں میں  پیش کی تجویز

پوتن نے میشوسٹین کو وزیر اعظم مقرر کرنے کے لیے ایوان زیریں میں پیش کی تجویز

ماسکو، 10 مئی (یو این آئی) روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے میخائل میشوسٹین کو ملک کا وزیر اعظم مقرر کرنے کے لیے ایوان زیریں ’اسٹیٹ ڈوما‘ میں ایک تجویز پیش کی ہے اسٹیٹ ڈوما کے چیئرمین ویاچسلاو ولوڈن نے جمعہ کو یہ اطلاع دی مسٹر ولوڈن نے ٹیلی گرام پر کہا ’’صدر ولادیمیرووچ پوتن نے وزیراعظم عہدے کے لیے میخائل ولادیمیرووچ میشوسٹن کی امیدواری پر و اسٹیٹ ڈوما کو ایک تجویز پیش کی ہے۔

...مزید دیکھیں
روس کے علاقے کالوگا میں ڈرون حادثے کے بعد آئل ریفائنری  میں آگ لگی

روس کے علاقے کالوگا میں ڈرون حادثے کے بعد آئل ریفائنری میں آگ لگی

ماسکو، 10 مئی (یو این آئی) روس کے کالوگا علاقے میں ایک آئل ریفائنری میں ڈرون کے ٹکرا جانے کے بعد آگ لگ گئی ایمرجنسی سروسز نے آج کہا کہ اس واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا ایک اہلکار نے بتایا کہ ڈیزل ایندھن والے تین ٹینک اور ایندھن کے تیل والے ایک ٹینک میں آگ لگ گئی۔

...مزید دیکھیں
نیتن یاہو نے امریکی وارننگ کو نظر انداز کرتے ہوئے کم وسائل میں بھی لڑنے کا اعلان کیا

نیتن یاہو نے امریکی وارننگ کو نظر انداز کرتے ہوئے کم وسائل میں بھی لڑنے کا اعلان کیا

10 May 2024 | 2:20 PM

تل ابیب، 10 مئی (یواین آئی)نیتن یاہو نے امریکی وارننگ کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ہر صورت لڑے گا اور ضرورت پڑی تو ہم اپنے کم وسائل میں بھی لڑیں گے امریکہ کی جانب سے ہتھیاروں کی ترسیل روکنے کی دھمکی پر اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’اگر ضرورت پڑی تو ہم تنہا کھڑے ہوں گے، کم وسائل میں بھی لڑیں گے۔‘

چوٹالہ نے عوامی جلسوں میں ووٹ دینے کی اپیل کی

08 May 2024 | 6:42 PM

کیتھل، 08 مئی (یو این آئی) انڈین نیشنل لوک دل (آئی این ایل ڈی) کے امیدوار ابھے چوٹالہ نے بدھ کو اپنی انتخابی عوامی رابطہ مہم کے تحت کیتھل کے ایک درجن سے زیادہ گاؤں کا دورہ کیا اور اپنی پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔

...مزید دیکھیں
image