NationalPosted at: Oct 22 2017 11:57PM ہماچل الیکشن :کانگریس نے 10امیدواروں کی فہرست جاری کی
نئی دہلی ،22اکتوبر(یواین آئی)کانگریس نے آج یہاں ہماچل پردیش اسمبلی انتخابت کے لئے 10امیدواروں کی فہرست جاری کی ۔ پارٹی کی مرکزی انتخابی کمیٹی کے ذریعہ پہلےآٹھ امیدواروں کی اور بعد میں دو امیدواروں کی فہرست جاری کی گئی جن میں ایک ریزرو سیٹ بھی شامل ہے ۔ کانگریس کی مرکزی انتخابی کمیٹی کے صدر آسکر فرنانڈیز کے ذریعہ جاری بیان کے مطابق منڈی سیٹ سے محترمہ چمپا ٹھاکر اور شملہ دیہات سیٹ سے وکرما دتیہ سنگھ کو پارٹی کا امیدوار بنایا گیا ہے ۔ کانگریس نے شاہ پور سے کیول سنگھ پٹھانیا ،پالم پور سے آشیش بوتیل ، منالی سے ہریش چندر شرم ،کلو سے سریندر سنگھ ٹھاکر،کوٹلہیڑ سے ویویک شرم ، نالا گڑھ سے لکھوندر رانا ،ٹھیوگ سے دیپک راٹھور کو امیدوار بنایا ہے ،جبکہ آنی ریزرو سیٹ سے پارس رام کو بنسی لال کی جگہ امیدوار بناگیا ہے ۔ واضح رہے کہ 68رکنی اسمبلی کےلئے 9نومبرکوہونے والے انتخابات کے لئے کانگریس نے دن قبل اپنی پہلی فہرست جاری کی تھی ۔ یواین آئی۔ایف اے