image
Wednesday, May 8 2024 | Time 17:17 Hrs(IST)
National

حج سبسڈی ختم ہونے کے بعد حج سستا ہوا ہے۔ مختار عباس نقوی

حج سبسڈی ختم ہونے کے بعد حج سستا ہوا ہے۔ مختار عباس نقوی

نئی دہلی، 16جنوری (یو این آئی) اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کہاہے کہ حج کے عمل کو آن لائن اور ڈیجیٹل کرنے سے حج کے عمل کو شفاف اور آسان بنانے میں مدد ملی ہے ۔انہوں نے یہ بات آج یہاں حج ڈوویژن (حج کا نیا دفتر) کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہاکہ حج کے عمل میں شفافیت لانا ہماری ترجیح ہے اور اس ضمن میں ہماری وزارت دلجمعی کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ انہو ں نے کہاکہ حج امور پہلے وزارت خارجہ کے تحت تھی جسے وزارت اقلیتی امور کے تحت کردیاگیا ہے۔ اب تک اسی آفس سے کام ہورہا تھا لیکن اب حکومت نے نیا دفتر الاٹ کیا ہے جس کا آج افتتاح کیا گیا ہے۔انہوں نے اس مفروضہ کو مسترد کردیا کہ حج سبسڈی کی وجہ سے حج مہنگا ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حج سبسڈی ختم ہونے کے بعد حج سستا ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ گزشتہ سال کل 1300خواتین نے بغیر محرم کے حج کیا تھا لیکن اس بار ایسی خواتین کی تعداد 2340ہے جو بغیر محرم کے حج کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس بار خاص بات یہ ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں ایسی خواتین پورے ملک سے ہیں جب کہ گزشتہ سال تقریباً تمام خواتین کیرالہ سے تھیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی نے خاص طور پر ہدایت دی ہے کہ بغیر محرم کے حج پر جانے والی خواتین کو لاٹری سسٹم سے باہر رکھ کر بھیجا جائے۔
مسٹر نقوی نے کہاکہ ہم نے ان خواتین کے لئے الگ سے انتظام کیا تھا اور خواتین ملازمین کو مقرر کیاگیا تھا اور اس بار بھی ان کے لئے الگ سے انتظام ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ اس بار حج کے لئے دو لاکھ 67ہزار درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں سے ایک لاکھ 64ہزار 902درخواستیں آن لائن سے آئی ہیں۔ انہوں نے دعوی کیا کہ آزادی کے بعد پہلی بار ریکارڈ ایک لاکھ 75ہزار 25ہندوستانی بغیر سبسڈی کے حج پر گئے جن میں 48فیصد خواتین شامل تھیں۔
انہوں نے کہاکہ حج پر لگنے والا جی ایس ٹی کو 18فیصد سے کم کرکے پانچ فیصد کردیاگیا ہے جس سے 2019میں حج پر جانے والے عازمین کے 113کروڑ روپے بچیں گے۔ انہوں نے کہاکہ جی ایس ٹی میں کمی کی وجہ سے تقریباً گیارہ ہزار تک فی عازم حج کی بچت ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ سری نگر سے جانے والے عازمین حج کو 11377روپے بچت ہوگی جب کہ حیدرآباد سے جانے والے کو 7204روپے کی بچت ہوگی۔
انہوں نے کہاکہ حج کو آسان اور اس کے عمل کو صاف شفاف بنانے کے لئے نظام بہتر بنانا لازمی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پرائیویٹ ٹور آپریٹر کے لئے پورٹل شروع کیا گیا ہے اور ٹور آپریٹر کو پوری معلومات دینی ہوگی اور اسی کے ساتھ پرائیویٹ ٹور آپریٹرس کو غیر ضروری رعایت ہرگز نہیں دی جائے گی ۔ انہوں نے کہاکہ ہماری پالیسی حج دوستانہ ہے اور اس کا مقصد عازمین حج کو پریشانی سے نجات دلانا ہے۔
گلوبل ٹنڈر کے بار ے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ عملی طور پر ایسا ہوبھی ہورہا ہے کیوں کہ سعودی ایر لائنز کے طیارے اس میں شامل ہوتے ہیں لیکن مکمل طور پر ایسافی الحال ممکن نہیں ہے کیوں کہ دوملکوں کو کا معاملہ ہے اور دونوں کی پالیساں الگ الگ ہوتی ہیں اور پالیسی کے مطابق ہی عمل کرنا ہوتا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔

خاص خبریں
کیا جلد کی رنگت پر ملک کے عوام کی صلاحیتوں کا فیصلہ ہوگا؟:مودی

کیا جلد کی رنگت پر ملک کے عوام کی صلاحیتوں کا فیصلہ ہوگا؟:مودی

حیدرآباد 8 مئی (یواین آئی) وزیراعظم مودی نے کہا ہے کہ دس سال پہلے کی کانگریس کی مرکزی حکومت کے گناہوں کو کوئی نہیں بھول سکتا، ہر چند دن بعد ہزاروں کروڑ روپے کا ایک گھوٹالہ سامنے آتا تھا ملک کے بڑے شہروں میں بم دھماکے ہوتے تھے ا س مرتبہ انڈیا اتحاد 5 سال میں پانچ وزرائے اعظم کا فارمولا لے کر آیا ہے یہ تصورکیجئے کہ گر ان کو اقتدارمل گیا تو کیا ہوگا اگر ہر سال ایک نیا وزیر اعظم آیا تو ملک کا کیا بہتر ہوگا ایک آرتلنگانہ کو لوٹتا ہے اوردوسرا آردہلی میں وصول کرتا ہے۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا انتخابات کی تین مرحلوں  کی پولنگ میں شکست سے مایوس مودی غلط بیانات دے رہے ہیں  :  کانگریس

لوک سبھا انتخابات کی تین مرحلوں کی پولنگ میں شکست سے مایوس مودی غلط بیانات دے رہے ہیں : کانگریس

نئی دہلی، 08 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی کے کانگریس لیڈر راہل گاندھی پر اڈانی امبانی کا نام لینے کا سلسلہ بند کرنے کے الزام کو غلط قرار دیتے ہوئے کانگریس نے کہا ہے کہ مسٹر گاندھی مسلسل ان صنعت کاروں کا نام لے رہے ہیں لیکن وزیر اعظم تین مرحلوں کی ووٹنگ میں اپنی یقینی شکست کو دیکھ کر بوکھلا گئے ہیں ، اس لیے وہ الٹے سیدھے بیان دے رہے ہیں کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے نے طنزیہ انداز میں کہا "وقت بدل رہا ہے، دوست اب دوست نہیں رہا، انتخابات کے تین مراحل مکمل ہونے کے بعد آج وزیر اعظم اپنے ہی دوستوں پر حملہ آور ہو گئے ہیں، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مودی جی کی کرسی ہل رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
سال 2019 سے لوگوں کے حقوق چھیننے کی کوششیں جاری ہیں: محبوبہ مفتی

سال 2019 سے لوگوں کے حقوق چھیننے کی کوششیں جاری ہیں: محبوبہ مفتی

سری نگر، 8 مئی (یو این آئی) پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد سے جموں وکشمیر کے لوگوں کے حقوق چھیننے کی مسلسل کوششیں کی جا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ سال 2019 سے ہر روز نئے فرامین جاری کئے جارہے ہیں موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ایک انتخابی ریلی کے حاشیئے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں 64.4 فیصد ووٹنگ

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں 64.4 فیصد ووٹنگ

نئی دہلی، 08 مئی (یواین آئی) لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں منگل کے روز64.4 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ملک کی 11 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں عام انتخابات کے تیسرے مرحلے میں رات 11:40 بجے تک تقریباً 64.4 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی کمیشن نے مطلع کیا کہ جیسے ہی پولنگ پارٹیاں واپس آنا جاری رکھیں گی، ان کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق اسے اپ ڈیٹ کیا جائے گا اوروی ٹی آر ایپ پر پی سی کے مطابق (متعلقہ اے سی سیگمنٹ کے ساتھ) دستیاب کرایا جائے گا، جیسا کہ پہلے مرحلے اور دوسرے مرحلہ میں کیا گیا تھا۔

...مزید دیکھیں
عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست منظور

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست منظور

اسلام آباد، 08 مئی (یواین آئی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم و بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بنی گالا سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست منظور کرلی ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔

...مزید دیکھیں

لیجنڈ گلوکار طلعت محمودکے نغمےآج بھی دلوں میں ایک خاص کیفیت پیدا کرتے ہیں

(نو مئی برسی کے موقع پر)
ممبئی، 8 مئی (یو این آئی) اے میرے دل کہیں اور چل جیسے متعدد گیتوں کو اپنی سریلی اور درد بھری آواز سے لازوال بنا دینے والے برصغیر کے لیجنڈ گلوکار و اداکارطلعت محمود 24 فروری 1924 کو لکھنؤ میں پیدا ہوئے طلعت محمود کو بچپن سے ہی گلوکاری کا شوق تھا اور پندرہ سال کی عمر میں ہی انھوں نے لکھنؤ ریڈیو سے اپنے فنی کریئر کا آغاز کیا ان کے والد بھی گلور تھے۔

...مزید دیکھیں
باڑمیر لوک سبھا حلقہ کے دودھوا کھردمیں دوبارہ پولنگ شروع

باڑمیر لوک سبھا حلقہ کے دودھوا کھردمیں دوبارہ پولنگ شروع

باڑمیر، 08 مئی (یو این آئی) راجستھان میں لوک سبھا عام انتخابات-2024 کے تحت باڑمیر لوک سبھا حلقہ کے دودھوا کھرد گاؤں کے پولنگ بوتھ نمبر 50 پر سخت حفاظتی انتظامات کےساتھ آج صبح سات بجے دوبارہ پولنگ شروع ہوئی گرمیوں کے موسم کی وجہ سے صبح پولنگ شروع ہوتے ہی ووٹروں نے پولنگ بوتھ پر قطاریں لگانا شروع کر دیں ووٹنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی اور اس دوران 1294 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔

...مزید دیکھیں
عظیم گلوکار طلعت محمودکے نغمےآج بھی دلوں میں ایک خاص کیفیت پیدا کرتے ہیں

عظیم گلوکار طلعت محمودکے نغمےآج بھی دلوں میں ایک خاص کیفیت پیدا کرتے ہیں

08 May 2024 | 11:46 AM

ممبئی، 8 مئی (یو این آئی) اے میرے دل کہیں اور چل جیسے متعدد گیتوں کو اپنی سریلی اور درد بھری آواز سے لازوال بنا دینے والے برصغیر کے لیجنڈ گلوکار و اداکارطلعت محمود 24 فروری 1924 کو لکھنؤ میں پیدا ہوئے۔ طلعت محمود کو بچپن سے ہی گلوکاری کا شوق تھا اور پندرہ سال کی عمر میں ہی انھوں نے لکھنؤ ریڈیو سے اپنے فنی کریئر کا آغاز کیا۔

پرینکا نے بھائی راہل کی انتخابی مہم کی کمان سنبھالی

08 May 2024 | 5:14 PM

رائےبریلی:08مئی(یواین آئی) کانگریس کنبے کے وقار سے جڑے رائے بریلی پارلیمانی حلقے میں کانگریس امیدوار راہل گاندھی کی حمایت میں ان کی بہن اور پارٹی سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بدھ کو انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے مرکز کی نریندر مودی حکومت پر خوب حملہ کیا۔

image