image
Wednesday, May 8 2024 | Time 08:00 Hrs(IST)
National

شہریت ترمیمی بل پیش کئے جانے پر حزب اختلا ف کا ہنگامہ

شہریت ترمیمی بل پیش کئے جانے پر حزب اختلا ف کا ہنگامہ

نئی دہلی ، 9 دسمبر ( یواین آئی ) لوک سبھا میں وزیرداخلہ امت شاہ کی جانب سے شہریت ترمیمی بل کو پیش کئے جانے کے دوران حزب اختلاف کے اراکین نے آئین کے بنیادی اقدار اور جمہورت کے ڈھانچے کو مجروع کرنے والا قرار دیتے ہوئے ہنگامہ کیا اور کہاکہ یہ تاریخ کا سیاہ دن ہے اور ملک کو مسلم اور غیر مسلم میں تقسیم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ یہ ایک ایسا بل ہے جس میں ایک مخصوص فرقہ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور یہ پنڈت جواہر لال نہرو اور ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے خوابوں کی خلاف ورزی ہے ۔ یہ آئین کے آرٹیکل 14 کی خلاف ورزی ہے اور ہماری جمہوریت کے ڈھانچے کو برباد کرے گا۔یہ آئین کے تمہید پر حملہ ہے۔ ریولویشنری سوشلسٹ پارٹی کے این کے پریم چندرن نے کہا کہ ہم اس بل کی مقننہ صلاحیت کی مخالفت کر رہے ہیں اور مذہب کی بنیاد پر تیار کئے گئے اس بل کی مخالفت کر رہے ہیں ۔ یہ آرٹیکل 25 اور 26 کی خلاف ورزی ہے جو تمہید کے ڈھانچے پر حملہ ہے اور اس کے کئی التزام ہیں جو ایک دوسرے کے خلاف ہیں ۔آئی یو ایم ایل کے پی کے كونالی کوٹے نے کہا کہ یہ آئین کے آرٹیکل 14 کی خلاف ورزی ہے جسے واپس لیا جانا چاہئے اور اس میں ایک فرقہ کا نام لیا جا رہا ہے۔
یواین آئی ۔ ک ج

خاص خبریں
’ہسٹری شیٹ‘، اندرونی پولیس دستاویز پبلک نہ کی جائے : سپریم کورٹ

’ہسٹری شیٹ‘، اندرونی پولیس دستاویز پبلک نہ کی جائے : سپریم کورٹ

نئی دہلی، 7 مئی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے 'ہسٹری شیٹ' کے عوامی استعمال کو قانونی قرار دینے والے دہلی ہائی کورٹ کے حکم کو منگل کو مسترد کر دیا اور 'ازخود نوٹس لینے' کے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرنے اور "ہسٹری شیٹ" کے استعمال میں ترامیم پر غور کرنے کی ہدایت دی۔

...مزید دیکھیں
تیسرے مرحلے میں شام 5 بجے تک 60 فیصد سے زیادہ ووٹنگ ہوئی

تیسرے مرحلے میں شام 5 بجے تک 60 فیصد سے زیادہ ووٹنگ ہوئی

نئی دہلی، 07 مئی (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں منگل کو شام 5 بجے تک 11 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے دادرا نگر حویلی اور دمن اور دیو کی کل 93 سیٹوں پر
شام پانچ بجے تک 60.19 فیصد ووٹنگ ہوئی۔

...مزید دیکھیں
تیسرے مرحلے کی پولنگ میں بنگال میں 73فیصد پولنگ

تیسرے مرحلے کی پولنگ میں بنگال میں 73فیصد پولنگ

کلکتہ 7مئی(یواین آئی)
تیسر مرحلے کی پولنگ کے دوران مرشدآباد حلقے میں سی پی آئی ایم نے اپنی تنظیمی صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین جعلی پولنگ کو ایجنٹ کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

...مزید دیکھیں
الیکشن کمیشن کی ساکھ اب تک کی کم ترین سطح پر: کھرگے

الیکشن کمیشن کی ساکھ اب تک کی کم ترین سطح پر: کھرگے

نئی دہلی، 07 مئی (یو این آئی) کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے نے منگل کو کہا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) جیسے آئینی ادارے کی ساکھ اب تک کی سب سے نچلی سطح پر ہے۔

...مزید دیکھیں
اروند کیجریوال کی عدالتی حراست میں 20 مئی تک توسیع

اروند کیجریوال کی عدالتی حراست میں 20 مئی تک توسیع

نئی دہلی، 7 مئی (یو این آئی) دہلی کی خصوصی عدالت نے منگل کو وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی (آپ) کے کنوینر اروند کیجریوال کی عدالتی تحویل میں 20 مئی تک توسیع کر دی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے مسٹر کیجریوال کو 21 مارچ کو دہلی ایکسائز پالیسی میں مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا تھا قومی راجدھانی دہلی کے راؤز ایونیو میں واقع خصوصی عدالت کی جج کاویری باویجا نے مسٹر کیجریوال کی عدالتی تحویل میں توسیع کا فیصلہ سنایا۔

...مزید دیکھیں
مودی پر عوام کا اعتماد کم ہوا، یاترا کی وجہ سے راہل پر بھروسہ بڑھا: کانگریس

مودی پر عوام کا اعتماد کم ہوا، یاترا کی وجہ سے راہل پر بھروسہ بڑھا: کانگریس

نئی دہلی، 07 مئی (یواین آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ 10 سالوں میں صرف جھوٹ بولا اور لوگوں کو گمراہ کیا ہے، اس لیے عوام کا ان پر سے اعتماد اٹھ گیا ہے، لیکن کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بھارت جوڑو یاترا اور بھارت جوڑو نیائے یاترا کرتے ہوئے انہوں نے ملک کے لوگوں کا اعتماد جیت لیا ہے۔

...مزید دیکھیں
رادھیکا کھیڑا، شیکھر سمن بی جے پی میں شامل

رادھیکا کھیڑا، شیکھر سمن بی جے پی میں شامل

نئی دہلی، 07 مئی ( یو این آئی ) معروف فلم آرٹسٹ شیکھر سمن اور کانگریس کی نیشنل میڈیا کوآرڈینیٹر رادھیکا کھیڑا آج بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
حب الوطنی کے گیت لکھنے میں ماہر تھے پریم دھون

حب الوطنی کے گیت لکھنے میں ماہر تھے پریم دھون

06 May 2024 | 5:38 PM

ممبئی،6مئی (یواین آئی) (یواین آئی) بالی ووڈ میں پریم دھون کو ایک ایسے نغمہ نگار کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جن کے حب الوطنی سے معمورنغموں کی مسحور کردینےآواز کان میں پڑتے ہی آج بھی عام ہندوستانی ملک کی محبت کے جذبے سے متاثرہوئے بغیر نہیں رہ پاتا۔

image