NationalPosted at: Dec 9 2019 5:14PM اے ایم یو ملا پورم،مرشدآبادکو فنڈ دینا اور اے ایم یو کشن گنج کو فنڈ نہ دینا صریح ناانصافی۔ اسلم علیگ
نئی دہلی،9دسمبر (یو این آئی) علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے دو سنٹروں ملا پورم اور مرشد آباد کو وزارت اقلیتی امور کی طرف سے ایک سو کروڑ 99لاکھ روپے دئے جانے اور اے ایم یو سنٹر کشن گنج کو مکمل نظر انداز کرنے کی مذمت کرتے ہوئے سماجی کارکن اور ہیومن چین کے صدر انجینئر محمد اسلم علیگ نے کہاکہ کسی حالت میں اے ایم یو کشن گنج کا حق چھینا نہیں جاسکتا۔
انہوں نے جاری ایک بیان میں کہاکہ حکومت جان بوجھ کر اے ایم یو کشن گنج کو نظر انداز کر رہی ہے اور ایک طے حکمت عملی کے تحت پہلے بی ایڈ کورس کو ختم کرایا اور پھر اے ایم یو سنٹروں کو الاٹ کئے جانے والے فنڈ میں سے اے ایم یوکشن گنج سنٹر کو نظر اندا زکردیا۔
انہوں نے کہاکہ سیمانچل کے علاقے میں پورے بہار کا دو تہائی مسلمان آباد ہے جہاں معاشی، سماجی، سیاسی اور تعلیمی پسماندگی دوسرے علاقوں سے سب سے زیادہ ہے۔