image
Thursday, May 9 2024 | Time 02:38 Hrs(IST)
National

خود کشی کے بڑھتے واقعات، وکی پیڈیا سواستھا کی ذہنی صحت آگاہی مہم

خود کشی کے بڑھتے واقعات، وکی پیڈیا سواستھا کی ذہنی صحت آگاہی مہم

نئی دہلی، بھارت، 7 جولائی [یو این آئی] گزشتہ دو تین ہفتوں کے دوران وکی پیڈیا پر خودکشی کے بارے میں مضامین پڑھنے والوں کی تعداد میں یک دم اضافہ ہوا ہے۔
حال ہی میں برطانوی میڈیکل جرنل کے ایک منظم جائزے میں خودکشی کی میڈیا رپورٹنگ اور اُس کے نتیجے میں کی جانے والی خودکشیوں کے درمیان انتہائی پریشان کن تعلق سامنے آیا ہے۔ جائزے میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ کسی سیلیبرٹی کی خودکشی کے بعد کے ایک سے دو مہینوں میں خودکشی کرنے والوں کی تعداد میں 8 تا 18 فیصد اضافہ ہوتا ہے۔
اسی سال 14 جون کو اداکار سُشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد ہندستان میں وکی پیڈیا پر خودکشی کے متعلق مضامین پڑھنے والوں کی تعداد 200 فیصد بڑھ گئی اور سُشانت سنگھ کی موت کے بعد تین نوجوان پرستاروں نے بظاہر اُسی انداز میں خودکشی کر لی۔
اس کے پیش نظر ماہرین کے ایک گروپ اور وکی پیڈیا کمیونٹی نے ذہنی صحت آگاہی مہم کے تحت ہند نژاد زبانوں بشمول اردو میں ذہنی صحت اور ڈپریشن کے متعلق مضامین کے معیار کو بہتر سے بہتر بنانے کی ذمہ داری سنبھالی ہے۔
واضح رہے کہ ملک کے بڑے شہروں سے دور ذہنی صحت کے مسائل کے بارے میں بنیادی فہم کی اب بھی کمی ہے۔ اسی لیے خودکشی کا سوچنے والوں کی مدد کرنے یا پھر ذہنی صحت پر بات چیت کے سماجی کلنک کا مقابلہ کرنے کے لیے ہندستان کو ایک فعال ایجنڈے کی ضرورت ہے۔
وکی پیڈیا سواستھا کے ڈائریکٹر ابھیشیک سوریاونشی کے مطابق گوگل 'کے پی ایم جی' کے حالیہ سروے سے پتہ چلا ہے کہ 10 میں سے 9 افراد اپنی مقامی زبان میں فراہم کردہ معلومات پر اعتبار کرتے ہیں۔ انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ ہند نژاد زبانوں میں قابلِ اعتبار معلومات تک جامع رسائی سے لوگ خودکشی جیسے انتہائی اقدام کے بجائے اپنی ذہنی حالت اور چیلنجوں کو بہتر سمجھنے اور صلاح لینے کو ترجیح دیں گے۔
خودکشی کے بارے میں حالیہ میڈیا رپورٹس نے ذہنی صحت کے چیلنجوں پر مباحثوں کو فروغ دیا ہے جبکہ خودکشی کے طریقوں پر مضامین کی آن لائن ٹریفک کئی گنا بڑھ گئی ہے۔
پراجیکٹ سواستھا کا مقصد تمام بھارتیوں کو صحت سے متعلق اہم معلومات تک آسان رسائی اُن کی مقامی زبان میں فراہم کرنا ہے۔ ذہنی صحت آگاہی مہم اِس موضوع سے منسلک بدنامی کا مقابلہ کرنے کے لیے قابلِ اعتبار اور مستند و معتبر معلومات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ذہنی صحت کے بارے میں علم کے فروغ کی ایک کوشش ہے۔ وکی پیڈیا کے سواستھا پیج پر ذہنی صحت اور ڈپریشن کے بارے میں ہندی، کنڑ، تامل، اردو اور دیگر ہند نژاد زبانوں میں مضامین موجود ہیں جنہیں ذہنی صحت آگاہی مہم کے تحت بہتر بنانے کے لیے رضاکاروں کی ضرورت ہے۔
سواستھا مخفف ہے 'اسپیشل وکی پیڈیا اویئرنس اسکیم فار دی مینٹل ہیلتھ کیئر ایفی لیئٹس" کا۔ اس کی فعال کوششوں سے کورونا کی وبا کے دوران گزشتہ چند مہینوں میں اُن بھارتیوں کو صحت کے متعلق معلومات حاصل کرنے میں مدد ملی ہے جو انگریزی زبان نہیں جانتے۔ یہ معلومات اُنہیں 10 ہند نژاد زبانوں میں فراہم کی گئی ہے۔ اس طرح لوگ ہندستان میں کورونا وبا کے بارے میں وکی پیڈیا کا مضمون اپنی مادری زبان میں پڑھ سکتے ہیں۔ اس صفحے کو روزانہ اوسطً 2 لاکھ مرتبہ وزٹ کیا جا رہا ہے۔
یو این آئی۔ سلام

خاص خبریں
چوتھے مرحلے میں کانگریس کو اپنی سیٹیں تلاش کرنے مائیکرواسکوپ کا استعمال کرنا پڑے گا:مودی

چوتھے مرحلے میں کانگریس کو اپنی سیٹیں تلاش کرنے مائیکرواسکوپ کا استعمال کرنا پڑے گا:مودی

حیدرآباد 8 مئی (یواین آئی)وزیراعظم مودی نے کہا ہے کہ دس سال پہلے کی کانگریس کی مرکزی حکومت کے گناہوں کو کوئی نہیں بھول سکتا، ہر چند دن بعد ہزاروں کروڑ روپے کا ایک گھوٹالہ سامنے آتا تھا۔

...مزید دیکھیں
پرینکا کے روڈ شو میں عوام کا جم غفیر، راہل کو جتانے کی اپیل

پرینکا کے روڈ شو میں عوام کا جم غفیر، راہل کو جتانے کی اپیل

رائے بریلی:08مئی(یواین آئی) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی کی حمایت میں بدھ کو ان کے پارلیمانی حلقے رائے بریلی میں شاندار روڈ شو کر کے عوام سے اپنے بھائی کو ووٹ دینے کی اپیل کی اور کہا کہ راہل گاندھی ہی ملک میں تبدیلی لاسکتے ہیں۔

...مزید دیکھیں
پریوار وادیوں کی ہوگی ہار، پھر کھلے گا کمل:امت شاہ

پریوار وادیوں کی ہوگی ہار، پھر کھلے گا کمل:امت شاہ

قنوج:08مئی(یواین آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ موجودہ لوک سبھا الیکشن میں کانگریس اور سماج وادی پارٹی(ایس پی) جیسے پریوار وادی پارٹیوں کا عوام صفایا کریں گے اور ملک کو ترقی کے راستے پر لے جانے والے نریندر مودی کی تیسری باری وزیر اعظم عہدے پر فائز کریں گے۔

...مزید دیکھیں
پرینکا نے بھائی راہل کی انتخابی مہم کی کمان سنبھالی

پرینکا نے بھائی راہل کی انتخابی مہم کی کمان سنبھالی

رائےبریلی:08مئی(یواین آئی) کانگریس کنبے کے وقار سے جڑے رائے بریلی پارلیمانی حلقے میں کانگریس امیدوار راہل گاندھی کی حمایت میں ان کی بہن اور پارٹی سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بدھ کو انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے مرکز کی نریندر مودی حکومت پر خوب حملہ کیا۔

...مزید دیکھیں
تیسرے مرحلے میں بنگال کی چار سیٹوں پر 77.53فیصد پولنگ ہوئی

تیسرے مرحلے میں بنگال کی چار سیٹوں پر 77.53فیصد پولنگ ہوئی

کلکتہ8مئی (یواین آئی)پہلے اور دوسرے مرحلے کی طرح تیسرے مرحلے میں بھی بنگال میں ووٹنگ کی شرح 2014اور 2019 کے مقابلے کم ووٹنگ ہوئی ہے۔

...مزید دیکھیں
سیم پترودا  کا اوورسیز کانگریس صدر کے عہدہ سے استعفیٰ

سیم پترودا کا اوورسیز کانگریس صدر کے عہدہ سے استعفیٰ

نئی دہلی، 8 مئی (یو این آئی) انڈین اوورسیز کانگریس کے صدر سیم پترودا نے ہندوستانیوں کی شکل کا غیر ملکی لوگوں سے موازنہ کرنے کے اپنے بیان پر تنازعہ کے درمیان بدھ کو اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا۔

...مزید دیکھیں

لکھنؤ سپر جائنٹس نے سن رائزرز حیدرآباد کو جیت کیلئے 166 رنز کا ہدف دیا

حیدرآباد، 8 مئی (یو این آئی) آیوش بدونی ناٹ آؤٹ (55) اور نکولس پورن ناٹ آؤٹ (48) کی اننگز کی بدولت لکھنؤ سپر جائنٹس نے سن رائزرز حیدرآباد کو 57ویں میچ میں بدھ کے روزجیت کے لیے 166 رنز کا ہدف دیا۔

...مزید دیکھیں
سیم پترودا  کا اوورسیز کانگریس صدر کے عہدہ سے استعفیٰ

سیم پترودا کا اوورسیز کانگریس صدر کے عہدہ سے استعفیٰ

08 May 2024 | 9:21 PM

نئی دہلی، 8 مئی (یو این آئی) انڈین اوورسیز کانگریس کے صدر سیم پترودا نے ہندوستانیوں کی شکل کا غیر ملکی لوگوں سے موازنہ کرنے کے اپنے بیان پر تنازعہ کے درمیان بدھ کو اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا۔ ایک اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے مسٹر پترودا نے ملک کے مختلف حصوں کے باشندوں کا ان کی شکل کی بنیاد پر غیر ملکی نژاد لوگوں سے موازنہ کیا تھا۔

عظیم گلوکار طلعت محمودکے نغمےآج بھی دلوں میں ایک خاص کیفیت پیدا کرتے ہیں

عظیم گلوکار طلعت محمودکے نغمےآج بھی دلوں میں ایک خاص کیفیت پیدا کرتے ہیں

08 May 2024 | 11:46 AM

ممبئی، 8 مئی (یو این آئی) اے میرے دل کہیں اور چل جیسے متعدد گیتوں کو اپنی سریلی اور درد بھری آواز سے لازوال بنا دینے والے برصغیر کے لیجنڈ گلوکار و اداکارطلعت محمود 24 فروری 1924 کو لکھنؤ میں پیدا ہوئے۔ طلعت محمود کو بچپن سے ہی گلوکاری کا شوق تھا اور پندرہ سال کی عمر میں ہی انھوں نے لکھنؤ ریڈیو سے اپنے فنی کریئر کا آغاز کیا۔

پرینکا کے روڈ شو میں عوام کا جم غفیر، راہل کو جتانے کی اپیل

پرینکا کے روڈ شو میں عوام کا جم غفیر، راہل کو جتانے کی اپیل

08 May 2024 | 9:42 PM

رائے بریلی:08مئی(یواین آئی) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی کی حمایت میں بدھ کو ان کے پارلیمانی حلقے رائے بریلی میں شاندار روڈ شو کر کے عوام سے اپنے بھائی کو ووٹ دینے کی اپیل کی اور کہا کہ راہل گاندھی ہی ملک میں تبدیلی لاسکتے ہیں۔

چوٹالہ نے عوامی جلسوں میں ووٹ دینے کی اپیل کی

08 May 2024 | 6:42 PM

کیتھل، 08 مئی (یو این آئی) انڈین نیشنل لوک دل (آئی این ایل ڈی) کے امیدوار ابھے چوٹالہ نے بدھ کو اپنی انتخابی عوامی رابطہ مہم کے تحت کیتھل کے ایک درجن سے زیادہ گاؤں کا دورہ کیا اور اپنی پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔

...مزید دیکھیں
image