image
Wednesday, May 8 2024 | Time 08:36 Hrs(IST)
National

کورونا کیسز 9.60 لاکھ سے متجاوز، ریکوری شرح 64 فیصد

کورونا کیسز 9.60 لاکھ سے متجاوز، ریکوری شرح 64 فیصد

نئی دہلی، 15 جولائی (یو این آئی) ملک میں عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے کیسز پیر کی رات 9.60 لاکھ سے تجاوز کر گئے لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح تقریباً 63 فیصد زیادہ ہو چکی ہے یعنی اب تک چھ لاکھ سے زائد افراد اس وبا سے نجات پا چکے ہیں۔
آج ملک میں مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح بڑھ کر 63.52 فیصد ہوگئی ہے جبکہ اموات کی شرح صرف 2.59 فیصد ہے۔ منگل کے روز متاثرہ افراد کے صحتیاب ہونے کی شرح 63.22 فیصد پہنچ گئی جبکہ اموات کی شرح محض 2.60 فیصد تھی۔ گذشتہ ایک ہفتے میں مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح میں تین فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔
ملک میں 3 مئی کو کورونا ریکوری کی شرح 26.59 فیصد تھی جو 31 مئی کو بڑھ کر 47.40 فیصد ہوگئی ہے اور اس میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
’کووِڈ19 انڈیا ڈاٹ او آر جی' کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے 959993 کیسز کی آج کی رات تک تصدیق ہوئی ہے جبکہ صبح 936181 تھی۔ اب تک مجموعی طور پر 609831 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ اس وبا کی وجہ سے 24865 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دیگر 324908 فعال کیسز مختلف اسپتالوں میں علاج کیا جا رہا ہے۔
ان اعداد و شمار سے یہ بات واضح ہے کہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد فعال کیسز کے مقابلے 2.84 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔ اس سے یہ بھی واضح ہے کہ ملک میں آنے والے آدھے سے زیادہ کورونا وائرس کے مریضوں نے اس مرض سے پوری طرح نجات حاصل کرلی ہے۔ کورونا کے مشتبہ کیسز کا بروقت ٹیسٹ اور ان کا بہتر ڈھنگ سے علاج کا اہم کردار ہے۔
اس درمیان کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے ملک کے مختلف حصوں میں پھر سے مکمل لاک ڈاؤن لگا دی گئی ہے جیسے مکمل لاک ڈاؤن یا جنتا کرفیو۔ اترپردیش میں اب ہر ہفتے سنیچراور اتوار کو تمام بازار اور مال بند رہیں گے۔ اب تمام بازار پیر سے جمعہ صبح 9 بجے سے شام 9 بجے تک کھلے رہیں گے۔
جاری۔۔۔۔یو این آئی،ایم اے۔

خاص خبریں
’ہسٹری شیٹ‘، اندرونی پولیس دستاویز پبلک نہ کی جائے : سپریم کورٹ

’ہسٹری شیٹ‘، اندرونی پولیس دستاویز پبلک نہ کی جائے : سپریم کورٹ

نئی دہلی، 7 مئی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے 'ہسٹری شیٹ' کے عوامی استعمال کو قانونی قرار دینے والے دہلی ہائی کورٹ کے حکم کو منگل کو مسترد کر دیا اور 'ازخود نوٹس لینے' کے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرنے اور "ہسٹری شیٹ" کے استعمال میں ترامیم پر غور کرنے کی ہدایت دی۔

...مزید دیکھیں
تیسرے مرحلے میں شام 5 بجے تک 60 فیصد سے زیادہ ووٹنگ ہوئی

تیسرے مرحلے میں شام 5 بجے تک 60 فیصد سے زیادہ ووٹنگ ہوئی

نئی دہلی، 07 مئی (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں منگل کو شام 5 بجے تک 11 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے دادرا نگر حویلی اور دمن اور دیو کی کل 93 سیٹوں پر
شام پانچ بجے تک 60.19 فیصد ووٹنگ ہوئی۔

...مزید دیکھیں
تیسرے مرحلے کی پولنگ میں بنگال میں 73فیصد پولنگ

تیسرے مرحلے کی پولنگ میں بنگال میں 73فیصد پولنگ

کلکتہ 7مئی(یواین آئی)
تیسر مرحلے کی پولنگ کے دوران مرشدآباد حلقے میں سی پی آئی ایم نے اپنی تنظیمی صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین جعلی پولنگ کو ایجنٹ کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

...مزید دیکھیں
الیکشن کمیشن کی ساکھ اب تک کی کم ترین سطح پر: کھرگے

الیکشن کمیشن کی ساکھ اب تک کی کم ترین سطح پر: کھرگے

نئی دہلی، 07 مئی (یو این آئی) کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے نے منگل کو کہا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) جیسے آئینی ادارے کی ساکھ اب تک کی سب سے نچلی سطح پر ہے۔

...مزید دیکھیں
اروند کیجریوال کی عدالتی حراست میں 20 مئی تک توسیع

اروند کیجریوال کی عدالتی حراست میں 20 مئی تک توسیع

نئی دہلی، 7 مئی (یو این آئی) دہلی کی خصوصی عدالت نے منگل کو وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی (آپ) کے کنوینر اروند کیجریوال کی عدالتی تحویل میں 20 مئی تک توسیع کر دی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے مسٹر کیجریوال کو 21 مارچ کو دہلی ایکسائز پالیسی میں مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا تھا قومی راجدھانی دہلی کے راؤز ایونیو میں واقع خصوصی عدالت کی جج کاویری باویجا نے مسٹر کیجریوال کی عدالتی تحویل میں توسیع کا فیصلہ سنایا۔

...مزید دیکھیں
مودی پر عوام کا اعتماد کم ہوا، یاترا کی وجہ سے راہل پر بھروسہ بڑھا: کانگریس

مودی پر عوام کا اعتماد کم ہوا، یاترا کی وجہ سے راہل پر بھروسہ بڑھا: کانگریس

نئی دہلی، 07 مئی (یواین آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ 10 سالوں میں صرف جھوٹ بولا اور لوگوں کو گمراہ کیا ہے، اس لیے عوام کا ان پر سے اعتماد اٹھ گیا ہے، لیکن کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بھارت جوڑو یاترا اور بھارت جوڑو نیائے یاترا کرتے ہوئے انہوں نے ملک کے لوگوں کا اعتماد جیت لیا ہے۔

...مزید دیکھیں
رادھیکا کھیڑا، شیکھر سمن بی جے پی میں شامل

رادھیکا کھیڑا، شیکھر سمن بی جے پی میں شامل

نئی دہلی، 07 مئی ( یو این آئی ) معروف فلم آرٹسٹ شیکھر سمن اور کانگریس کی نیشنل میڈیا کوآرڈینیٹر رادھیکا کھیڑا آج بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
حب الوطنی کے گیت لکھنے میں ماہر تھے پریم دھون

حب الوطنی کے گیت لکھنے میں ماہر تھے پریم دھون

06 May 2024 | 5:38 PM

ممبئی،6مئی (یواین آئی) (یواین آئی) بالی ووڈ میں پریم دھون کو ایک ایسے نغمہ نگار کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جن کے حب الوطنی سے معمورنغموں کی مسحور کردینےآواز کان میں پڑتے ہی آج بھی عام ہندوستانی ملک کی محبت کے جذبے سے متاثرہوئے بغیر نہیں رہ پاتا۔

image